یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو زندگی میں بہت تلخ تجربات سے گزرتی ہے مگر خدا پر کامل یقین رکھتے ہوئے ہار نہیں مانتی. یہ کہانی ہے وفا سے وفا تک کے سفر کی. تین مردوں کی ایک وہ جو محبت تو پالیتا مگر زندگی سے مہلت نہیں. ایک وہ جو رشتوں کو نبھانے کا ہنر رکھتا ہے. ایک وہ مرد جو رشتہ ازدواج کی خوبصورتی کو بہت دیر سے سمجھتا ہے
مخفی محبت کہانی ہے محبت کی، دوستوں کے سنگ مستی کی، اللہ کی رضا کی، صبر اور مان کی۔یہ کہانی ہے ملک اریش اور اس کی مخفی محبت کی، یہ کہانی ہے حارث کی بے لوث چاہت کی۔
یہ کہانی ہے کلام الہی سے محبت کی، اندھیروں میں روشنی تلاشنے کی، رشتوں کو کھو دینے کی، اور ہر حالات کا سامنا کرنے کی۔ یہ کہانی ہے مجازی اور حقیقی محبت کی ۔۔۔
آٹھ لڑکیوں کی دوستی پر لکھی گئی یہ ہلکی پھلکی کہانی ہے۔ دوستی کا رشتہ خون کے رشتوں سے بھی گاڑھا ہوتا ہے۔ زندگی دوستوں کے بنا بےرنگ اور بے معنی ہوتی ہے۔ یہ کہانی بھی دوستی ،محبت اور صبر کے اسباق دیتی ہے
یہ ایک ایسی کہانی ہے جو ہمارے معاشرے کے مختلف منفی پہلوؤں کے گرد گھومتی ہے ۔کہانی کے سب کرداروں سے ہمیں ایک سبق ملتا ہے۔یہ کہانی ہم سب کی زندگی میں آنے والے اس موڑ کے لیے ہے جب روشنی اور تاریکی کے انتخاب کا فیصلہ ہم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ہم چاہے تو روشنی کی طرف قدم بڑھائیں چاہے تو تاریکی میں داخل ہو جائیں۔
یہ یکطرفہ محبت کی کہانی ہے،ایسی لڑکی کی کہانی جو بہت شرارتی طبیعت کی مالک ہوتی ہے۔اُسےاک مغرور لڑکے سے محبت ہوجاتی ہےجبکہ اس مغرور لڑکے کو شرارتی قسم کی لڑکیاں بالکل پسند نہیں ہوتیں ۔ کس طرح ان کی قسمت انہیں ساتھ لائے گی یہ جاننے کے لئے کہانی پڑھیں۔
میں نے اسے دعاؤں میں مانگا ہے, سچی اور پاکیزہ محبت کی ہے ہمیشہ…..محبت میں صدق اور پاکیزگی نہ ہو تو محبت کبھی نہیں ملتی اور اگر آپکے رب کی مدد آپکے ساتھ نہ ہو تو آپ کچھ بھی کرلیں آپکو محبت نہیں ملتی
مکافاتِ عمل کہانی ہے کسی کےبے انتہا صبر کی،یہ کہانی ہے اپنوں کی ذیادتی کی ،حالات سے لڑتی لڑکیوں کی ، دو بہنوں کی آزمائش کی ،معاشرے کے ظالم قانونوں کی ، دو بہادر بھائیوں کی جو اپنے ملک کی حفاظت کے لیے لگا رہے ہیں جان کی بازی،کھولے گئے ماضی کے راز ،کسی کے گناہ کی ملے گی اسے سزا اور پہنچ جاۓ گے مجرم اپنے انجام تک ،مکافاتِ عمل تک۔
کویت کے شاہی خاندان کی شہزادی، اپنی تاجپوشی کے بعد خطرے میں آ جاتی ہے۔ اس کی حفاظت کے لیے سلطان اسے دوسرے ملک بھیج دیتے ہیں، جہاں مرکزی ہیرو: ایک آرمی افسر اس کا محافظ بن جاتا ہے۔