زندگی کی راہوں میں ہم سب کو دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ ناول اسی دوستی کی کہانی ہے۔ “یار یارم” میں میں نے دوستی کی حقیقت، وفاداری اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے سفر کی عکاسی کرتی ہے جہاں دوست ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں اور اپنی دوستی کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔اس ناول میں موجود تمام کردار فرضی ہیں ان کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں-
یہ ناول صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ ایک پیغام بھی ہے کہ حقیقی دوستی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ میں امید کرتی ہوں کہ یہ کہانی آپ کو اپنی دوستیوں کی قدر کرنے پر مجبور کرے گی اور آپ کو یاد دلائے گی کہ زندگی کی خوبصورتی ان لوگوں میں ہے جو ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے ایک آزاد ماحول میں پرورش توپائی مگر اپنی حدود اور اپنے دین کو نہیں بھولی۔ یہ كہانی ہے ایك ایسی لڑكی كی جس كے اپنے ہی والدین اسے دھوكے سے بیرونِ ملك سے پاکستان لائے اوراس کی مرضی کے خلاف اس کی شادی زبردستی ایک ایسے شخص سے کر دی گئ جسے وہ ناپسند کرتی تھی اور وہ شخص نکاح کے فوراً بعد ہی اسے رخصت کئے بنا غائب ہو گیا۔ یہ کہا نی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اس معاشرے اور اس کے بنائے ہوئے ان رسم و رواج سے لڑ رہی ہے جس کا دین سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ۔ یہ اس محبت کی کہانی ہے جس نے ہر رسم اورہر رواج کو بدل کر رکھ دیا۔
ایک بچا ہے جو اپنے تایا تائی پاس رہتا ہے جس کے والدین ماں اور باپ دونوں آرمی میں تھے ۔انہیں عشق تھا پانی اور آسمان سے اور شہا دت پائی اور پھر بچا اپنے ماں باپ کا خواب پورا کر نے کے لیے آرمی میں جا تا ہے
یہ ناول تین قسم کے کرداروں پر مشتمل ہے پہلے وہ جو ماضی کی دلدل سے نکلنا چاہتے ہیں، دوسرے وہ جو ماضی کو کریدنا چاہتے ہیں اور تیسرےکردار جو ہر حال میں دوسروں کی بربادی کا سامان تیار کیے رکھتے ہیں ۔ یک طرفہ محبت جدائی ،لو ٹرائی اینگل،محبت میں قربانی اور بے وفائی سب ایک ساتھ پڑھنے کو ملیں گے ۔یہ جادو اور سسپنس سے بھرا ناول ہے۔ یہ ناول اپ کو ایک نئی اور خوبصورت دنیا سے روشناس کروائے گا۔ اپ ان کرداروں سے محبت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
یہ کہانی ماہ میر، یہ کہانی ترکی میں رہنے والی ایک لڑکی کی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز، مشکلات اور خوابوں کی تکمیل کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ناول اس کی شخصیت، حوصلے اور محبت کے سفر کو بیان کرتا ہے، جہاں ہر موڑ پر زندگی اسے نئے چیلنجز کے ساتھ آزماتی ہے۔ کہانی نہ صرف اس کے اندرونی جذبات اور کشمکش کو پیش کرتی ہے بلکہ سماج کی حقیقتوں اور اس کے خوابوں کے ٹکراؤ کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔
یہ کہانی ایک مغرور اکڑو خود کے اگے کسی کو کچھ نہ سمجھنے والا بلا کا ایٹیٹیوڈ رکھنے والا ایک فلم انڈسٹری کا بہت مشہور ایکٹر نوفل پاشا کی ہے۔۔۔
اس کہانی میں حالات سے لڑنے والی مگر پر اعتماد لڑکی جو اپنے دم پر سب کچھ کر سکتی ہے زرین فرقان کی ہے۔۔۔۔
مجبوریوں نے اسے نوفل پاشاہ کے پاس پہنچایا تھا۔۔۔۔
وہ ایک میک اپ ارٹسٹ تھی۔۔۔
اس کا وقت اچھا چل رہا تھا مگر اچانک سے وقت نے چکر کھایا۔۔۔
وہ شادی والے رات گھر نہیں پہنچ سکی۔۔۔
اس کی عزت خراب کر دی گئی۔۔۔
اور اس کی عزت خراب کرنے والا نوفل پاشا تھا۔۔۔
اگلے دن باپ نے دھکے مار کے گھر سے نکال دیا۔۔۔
موت کی تمنا کی تھی مگر زندگی نے اسے کیا سے کیا کر دیا وہ خود بھی نہیں جانتی تھی۔۔۔۔
وقت نے ایسا چکر کھایا کہ وہ پاگل کھانے میں ملا تھا۔۔۔
اس کی زندگی برباد ہو گئی۔۔۔
اور لڑکی ایک الگ لڑکی بن گئی۔۔۔
جب ایک دن نوفل نے اپنے سامنے کا منظر دیکھا وہاں پر اسے وہیں لڑکی نظر ائی مگر اس کے ساتھ۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟