Complete Novels

Mehrma’a

مہرماں یہ کہانی ہے ایسی ابنارمل لڑکی کی جسے اپنوں کی ہی نفرت حسد جلن اور مذاق کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں ہر کوئی اسکے لئے تنگ نظر رکھتا ہے وہیں “یزان درانی” جیسا ہمدرد کزن دوست اسکا ہمسفر بنتا ہے۔۔
یہ کہانی ہے ایسے ہی دو دلوں کی جو ایک دوسرے کہ سنگ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیتے ہیں۔۔۔

Zaabte Muhabbat k

انسانی نفسیات کوئی سائنسی فارمولہ نہیں کہ ہر شخص پر یکساں نتائج مرتب کرے۔جس طرح ہر انسان کی صورت دوسرے سے مختلف ہے اسی طرح سوچ بھی الگ ہے اور خوشیاں بھی۔ کون سا رستہ منزل کو جاتا ہے، سفر سے پہلے اس کا تعین کرنا ہی اصل کامیابی ہے مگر وردہ کو یہ کون بتاتا جو محبوب کی خوشی کے لیے خود کو دکھوں کو بھٹی سے بھی گزارنے کو تیار تھی۔

Baat Lamha Bhar Ki

ایسے کرداروں کی داستان کی گئی ہے جسے عذر گناہ نے معصیت کے دلدل میں پھنسادیا تھا۔گناہ سے توبہ تک کے سفر میں انسان گر گر کر سنبھلتا ہے اور پھر سنبھل سنبھل کر چلتا ہے ۔ایسے ہی ایک سفر کا قصہ۔۔

Hum Sahilon k Parwarda

شاذان حیات علی کھلی فضاؤں کا باسی تھا اسے باندھ کر رکھنا ساحلوں کی پروردہ ایما کے لیے کیسے ممکن ہوسکتا تھا
مگر وقت کی ایک اکائی اس جیسے صیاد کو اسیر بنا گئی
وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ یوں ہار جائے گا کہ پھر جیتنے کی کوئی خواہش ہی نہ رہے گی
جس ہستی کی وجہ سے وہ دور بھاگتا رہاتھا وہی اسے واپسی کا اذن دے رہی تھی ۔۔

Dasht e Fareb

یہ کہانی ہے دو محبت کرنے والوں کی جنکی الفت کسی اور کے فریب کی بھیڈ چڑھ گئی،یہ کہانی ہے اپنے آپ سے جڑے رشتوں کو کھودینے کے درد کی،یہ قصہ ہے فریحہ خان کی بے لوث وفا کا اور حریم خان کے عظم کا ۔یہ کہانی ہے ماہین درانی کے صبر کی اور عماد خان کے ظرف کی۔۔

Bisaat e Dill Bhi Ajeb e Sheh Hai

اس ناول کا بنیادی موضوع انسانی رویوں میں پائی جانے والی شدت ہے ۔ ہمارا وطیرہ ہے کہ ہم دوسروں کو معاف نہیں کرتے اور اپنی نفرت کوصحیح ثابت کرنے کے لئےمفروضے تلاش کرتے ہیں اور جواز گھڑتے رہتے ہیں اور اکژ زندگی کے حسین دن انہی نادانی کی نزر ہو جاتے ہیں۔

Raah e Ishq

زندگی میں صرف ایک چیز ایسی ہے جو انسان کو جی بھر کے خوار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور وہ ہے محبت۔۔۔۔۔۔ وہ آپ کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتی ہے، کبھی آپ کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے ہونے کا اتنا گہرا احساس دلاتی ہے کہ انسان کو لگتا ہے وہ اپنی مُٹھی میں سمندر قید کر سکتا ہے، اور کبھی آپ کو یقین کی سب سے اونچی سیڑھی سے اتنے زور سے دھکا دیتی ہے کہ انسان ساری زندگی سر اُٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔۔۔ یہ کہانی بھی ایسے ہی کرداروں کی ہے۔۔۔ کسی کے محبت کو پا لینے کی تو کسی کے محبت میں قربان ہو جانے کی۔۔۔ انتقام سے راہِ عشق کے سفر کی کہانی۔۔۔۔ محبت سے عشق کی کہانی۔۔۔۔۔۔

Khubsorat Mazaak

“بعض اوقات ایک مذاق ہماری زندگی کو کیسے بدل دیتا ہے ؟ہمیں احساس ہی نہیں ہوتا۔ لیکن کبھی کبھی یہی مذاق تلخ ثابت ہوتے ہوئے بھی ہماری زندگی کو خوبصورت معنی دے دیتے ہیں۔ دیر سے صحیح لیکن بہترین وقت پہ ہمیں اللہ تعالَی ہمارے صبر کے صلے میں اس سب سے نواز دیتا ہے جس کی طلب کبھی ہمارے دل میں چھپی ہوتی ہے۔”

Raqs Zindagi

زندگی میں کچھ چیزیں جن پہ ہم بھروسہ تو کر لیتے ہیں محض انکو اوپر سے ہی جانچ کر جیسے شہد کو دیکھ کر جس کو ہمیں دیکھ کر یہ تو پتا نہیں چلتا یہ اصلی یا خالص ہے بھی کے نہیں بس استعمال کے لیے محظ باہر ہی خوبصورتی دیکھ کر اٹریکٹ ہو جاتے ہیں لیکن وہ ہمارے لیے کیسا ہے یہ ہم نہیں جانتے ہوتے زندگی میں کچھ لوگ بھی ایسی مانند ہوتے ہیں جو رنگ  رنگت میں شہد لیکن ذائقہ چکھنے پر ہمارے لیے نمک کی مٹھی سے بھی زیادہ کڑوے ثابت ہوتے ہیں جنکی کڑواہٹ زندگی کی دھجیا اڑا دیتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ ہاتھ سے ریت کی مانند نکل جاتا ہے۔۔
1 35 36 37 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?