Complete Novels

Zan e Majboor

یہ کہانی ہمارے معاشرے کی خواتین پر لکھی گئی ہے جس میں ان کے کئی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے ان کے کردار کی اہمیت بیان کی گئی ہے ۔ یہ کہانی ایک رسم جسے خون بہا کہا جاتا ہے پر لکھی گئی ہے ۔ خواتین کی زندگی میں پیدا ہونے والی مشکلات اور مجبوریوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ عائلی زندگی کی محبت اور مجبوریوں کے نام یہ کہانی ایک پیغام بھی دیتی ہے ۔

Hasrat Zindagi

یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو زیادہ پانے کی چاہ میں اپنے سب سے قیمتی رشتوں کو کھودیتی ہے۔حوریہ کے کردار میں ایک سبق ہے کہ زیادہ آسائش حاصل کرنے  کے لالچ میں کبھی بھی مخلص رشتوں سے کنارہ نہیں کرو۔
دوسری طرف ایک ایسا کردار جو ہمیشہ حوریہ کی بھلائی چاہتا ہے۔آپ کو پتہ چلے گا کہ کبھی بھی اپنے کسی بھی عزیز کو اس کے خراب حالات میں اکیلا نہیں چھوڑنا ۔زریاب کے کردار میں آپ ہمت سمجھداری اور مخلصی دیکھے گۓ۔

Anjan Musawwir

انجان مصوّر کہانی ہے وطن کی خاطر میدانِ جنگ میں اترنے والوں کی۔۔۔۔
یہ داستان ہے “دو” کرداروں کے سفرِ محبت کی جو دوستی سے محبت اور پھر ہجر سے ملاقات کا ایک ایسا سفر ہے جس میں رکاوٹ کوئی بیرونی قوت نہیں بلکہ کرداروں کی انا ہے۔ اس کہانی میں ایک کردار کی چھوٹی سی غلطی باعث بنی ایک طویل ہجر کا۔
انجان مصوّر میں آپ ایک ایسے کردار سے بھی ملیں گے جس کی دولت حاصل کرنے کی خواہش اسے ایک برے انجام تک پہنچائے گی۔
مگر کیا ہوگا جب یہ تین لوگ “تکون” بن کر آپس میں ٹکرائیں گے؟ اور اس تکون کا کون سا حصّہ سب سے زیادہ نقصان اٹھائے گا؟ یہ جاننے کیلئے اس کہانی کو پڑھیں جو آپکو کچھ نا کچھ ضرور سکھائے گی۔
کہانی کے چار باب ہیں اور ہر باب کا ایک الگ نام ہے۔ جہاں تک بات ہے کہانی کے نام کی تو یہ آپکو پڑھ کر ہی پتہ لگے گا کہ اس کہانی کا نام “انجان مصوّر” کیوں رکھا گیا ہے۔۔۔۔
اس کہانی میں آپکو دیگر کرداروں کے سفر بھی دیکھنے کو ملیں گے

The Lost Princess

یہ کہانی ایک ایسی شہزادی کی ہے جس کی پیدائش پر اُسکی ماں اُسکی مارنے کا حکم دیتی ہے مگر اسکا غلام اسکو بچا لیتا ہے اپنے ساتھ لے جاتا ہے بادشاہ بہت رحم دل تھا مگر وہ اپنے بیوی ( ملکہ ) کی باتوں میں آ کے پورے ملک میں ظلم کی برسات کرتا ہے ۔۔۔۔ شہزادی کا نام پریش سے امامہ رکھا جاتا بچپن سے ہی اُس پر ظلم ہوتا رہتا ہے مگر جب وہ بڑی ہوتی ہے تو بادشاہ کا سپاہی اُس سے شادی کرتا ہے ۔۔ جعفر ایک اگر ہی قوت کا مالک ہوتا ہے یہ دنیا جہاں انسان رہتے ہیں وہاں پر جادو گرنیاں بھی رہتی ہے ۔۔۔ شہزادی کا نکاح جب جعفر سے ہوتا ہے تو اس میں الگ سے طاقت آ جاتی ہے ۔۔۔ جعفر کو بادشاہ شہزادی کو ڈھونڈنے کا حکم دیتا ہے مگر جب جعفر ناکام ہوتا ہے تو بادشاہ اسکو قید کرتا ہے۔۔۔۔۔ امامہ تاشا اور لائبہ کے ساتھ مل کر جعفر کو  چھڑوانے جاتی ہے تو وہ ملکہ کو لے اتے ہیں ساتھ۔۔۔۔۔۔ ملکہ سب دیکھا دیتی ہے امامہ کو کس وجہ سے وہ دونوں بہنیں ایک دوسری سے دور تھی ملکہ ایک طاقتور جادو گرنی تھی اپنی بیٹیوں کی زندگی بچانے کے لیے وہ قید میں رہی تھی جب امامہ کو سچ پتہ چلتا ہے تو وہ محل میں جانے کی خواہش کرتی ہے مگر مگر انکار کر دیتا ہے جس کی وجہ سے تاشا امامہ بن کر جاتی ہے ۔۔۔ محل میں حملا ہو چکا تھا جب تاشا اعلان کرتی ہے شہزادی ہونے کا تو جنگ رُک جاتی ہے مگر بادشاہ شہزادی ہونے کا ثبوت مانگتا ہے جو اسکا خون ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔ بادشاہ وہ خون اپنے بیٹی کو پلاتا ہے جس سے وہ ٹھیک ہو جاتی ۔۔۔۔ بادشاہ شہزادی کو تسلیم کر لیٹا ہے مگر رات کے وقت تاشا کو سچ پتا چلتا ہے جس کو وہ امامہ کا دشمن اُسکے چچا کو سمجھ رہے تھے وہ تو اسکا اپنا باپ اُسکے خون کا پیاسا نکلا تھا ۔۔۔۔۔

Man Yaram Man Janam

ایک ایسی لڑکی جو حال سے ماضی میں چلی جاتی ۔۔ وہاں موجود انتشار اور نفاق کو وہ اپنی باتوں سے سمجھداری سے اور جرت اور بہادری سے ختم کرتی ہے اور اسے اتحاد اور اتفاق میں بدل دیتی ہے ۔ ظالم اور ظلم کے خلاف آواز اٹھانے ایک بہادر اور نڈر لڑکی داستان ۔۔

Dill Pathar Ka

ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس کی ماں بچپن میں ہی وفات پاجاتی ہے ایک پانچ سالہ کا بچہ جس کو اپنی ماں سے سب سے زیادہ محبت تھی اُس کے جانے کے بعد باپ بھی اُس سے غافل ہوگیا تھا تو اُس نے بھی باغی ہونا شروع کردیا تھا.ایک ایسی لڑکی جس کی زندگی بس اس کے والدین اور ماں باپ کے گرد گھومتی تھی.ایک ایسی لڑکی کی کہانی جو بہت شوخ اور چنچل ہوتی تھی زندگی کو بھرپور جینے کا ہنر جانتی تھی مگر ایک حادثے نے اُس کا یہ ہنر چھین لیا تھا.ایک ایسے لڑکے کی کہانی جو ہر رشتے کو نبہانا جانتا تھا۔.ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس نے اپنی محبت سے زیادہ دوستی کو اہمیت دی۔

Man Ajzam

یہ کہانی ہے کزنوں کی جو مشن پہ اپنی طرح طرح کی خوبیوں کی وجہ سے جاتے ہیں ایک لڑکی ہے میرال جو اپنے وطن کے لئے کسی کی جان لینے میں وقت نہیں لیتی ۔ ہلکی سی مستی کھیل انکی زندگی کا حصہ ہیں
یہ کہانی ہے آرمی کی ، کزنوں کے درمیان محبت کی ، عورت کی طاقت کی اور ہلکے پھلکے مذاق کے ساتھ ۔۔۔۔

Kharoos Shehzadi

“اکلوتی ہونے کے باوجود مڈل چائلڈ کا مزہ لینے والی خوابوں میں کھوئ رشتوں سے الجھتی اور رامز غازی سے نفرت کرنے والی  ایک لڑکی سارہ فارس  کی کہانی ناجانے اس نفرت کا کیا انجام ہوگا “

Daroon Qalb

یہ کہانی ہے رشتوں کی خوبصورتی کی ۔یہ کہانی ہے ایک دوسرے کے لئے کھڑے ہونے کی ۔یہ کہانی ہے ایک ایسے خاندان کی جن کو ہر حالات میں ایک دوسرے کے لئے کھڑا ہونا آتا ہے ۔یہ کہانی ہے ایسی لڑکی کی جس نے سب کچھ ہارکے بھی بہت کچھ پا لیا ۔
یہ کہانی کے ایسے کردار کی  جس نے ملک کے نا  سوروں کے خاتمے کے لئے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دی ۔
یہ کہانی ایسے کردار کی جس نے دنیا کی ہزار مخالفت کے باوجود اپنی محبّت حاصل کر لی ۔
یہ کہانی ہے ایسے کرداروں کی جنہوں نے تکلیف کا لمبا عرصہ گزار کر اخر  کار محبّت کی ٹھنڈک محسوس کر لی ۔

Hamqadam

ہمقدم دو ایسے کزنز کی کہانی جن میں عمروں کے فرق کے باوجود دونوں کی خوب دوستی تھی۔جہاں ایک طرف رشتوں میں منافقت،انا نفرت،حسد،جلن،اسٹیٹس کا تکبر نمایاں تھا وہیں دو دلوں نے دوستی سے بڑھ کر محبت کو دستک دی تھی۔۔
1 34 35 36 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?