Fatoor Ishq
یہ کہانی ہے اپنی غلطی کو سدھارنے کی ۔ یہ کہانی ہے انا پرست لڑکی کی ۔ یہ کہانی ہے بےمثال محبت کی ۔
Deedar e Humsafar
یہ کہانی رشتوں کی اہمیت پر مشتمل ہے۔۔۔ہمارے اپنوں کے رشتے ہمارے لیے کتنے ضروری اور اُن رشتوں کے بغیر جینا کتنا مشکل ہے۔۔۔۔اور اگر رشتوں کی بنیاد غلط فہمی پر ہو تو وہ بہت کچے ہوتے ہین۔۔یہ کہانی اپنون کے رشتون کی پہچان ہے۔۔
Andhere Chiragh
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنوں سے ہی ٹھکرائی جاتی ہے لیکن قسمت ایک انجان شخص کو اس کا شریکِ سفر بنا دیتی ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو خوابوں کے شہر میں بستی ہے لیکن حادثاتی طور پر اس کا ہمسفر اس کے خوابوں کے شہزادے سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کسی کی تلاش میں ایسی جگہ جا پھنستا ہے جہاں سے واپسی نا ممکن ہوتی ہے۔ کیا قسمت اسے سب کے سامنے سرخرو کرے گی یا اس کی زندگی اسی اندھیری دنیا میں گزر جائے گی؟
Aasaib Muhabbat
یہ کہانی ہے ایک انوکھی محبت کی داستان کی۔۔۔۔
ایسی محبت جس میں حسب نسل دنیا معنی نہیں رکھتی۔ روح کی محبت جس میں خود کوہی سلگا دیا۔
کہانی ہے پری وش کی جس کی زندگی کو ایک واقع نے الجھا کے رکھ دیا سوالیہ نشان بنا دیا۔ کہانی ہے زوبی کی جو اپنے من پسند شخص کو دوستی کی خاطر چھوڑ رہی ہے۔ کہانی ہے ازلان کی جو اپنی محبت کو پانے کے لیے خود کو بھول کے آخری حد بھی پار کرنے کو تیار ہے۔ کہانی ہے عمر کی جو اپنے مفاد کے لیے ہر ایک کی زندگی داؤ پہ لگانے کو تیار ہے۔ اس کہانی میں ہر کردار خود کی زندگی کو سلجھانے میں لگا ہے۔ ہر کردار اپنی ایک منفرد خاصیت رکھتا ہے۔ اور یہ کہانی ایک ایسے انسان کی بھی ہے جو نیگیٹو سے پوزیٹو کی طرف آتا ہے۔
اس کہانی میں آپ کو غصہ، اداسی ، بے بسی، مفادپرستی، غم اور ان سب کے اوپر حاوی ہوتے محبت کے سچے جذبات پڑھنے کو ملیں گے۔
Sikandar’s Villa
کہانی ہے سکندرز ولا میں بستے سکندرز کی کارستانیوں کی
کہانی ہے یرسل سکندر کی دھوکے باز محبت کی
کہانی ہےدمیر سکندر کی معصوم محبت کی
کہانی ہے داؤد سکندر کے ڈھیٹ پن کی
کہانی ہےموحد سکندر کے مشورؤں کی
کہانی ہے اپنی شادی سے بھاگی ایک لڑکی کی
کہانی ہے سات سمندر پار رہتی ایک محبت کی شہزادی کی
Bakht
کچھ ہیرے نوکیلے بھی ہوتے ہیں ، سب ہی نمائش کی خاطر نہیں پہنے جاتے ۔ ۔ ۔
کچھ ہاتھ قتل بھی کرتے ہیں ، سب ہی رنگوں کو بکھیرنا نہیں جانتے ۔ ۔ ۔
کچھ جادو فطرتاً بھی کیئے جاتے ہیں ، سب ہی غلطی سے سر زد نہیں ہوتے ۔ ۔
کچھ کی ماؤں کو نوچا بھی جاتا ہے ، سب کی حفاظت میں نہیں ہوتیں ۔ ۔ ۔
اور ۔ ۔
کچھ کو کچرے کی زینت بھی کر دیا جاتا ہے ، سب کے سب زںدہ نہیں رہ پاتے ۔ ۔
مگر ۔ ۔
جو زندہ رہ جاتے ہیں اور جو زندہ رہ کر بھی تنہا رہ جاتے ہیں ان سب کا کوئی نا کوئی محافظ بھی ضرور ہوتا ہے ۔ ۔
اور وہ محافظ، وہ خود ہی ہوتے ہیں ۔ ۔
یہی انکا بخت ہے ۔ ۔
اور یہی عرش پر لکھا جا چکا ہے ۔ ۔