Complete Novels

Anjan Ishq

محبت عشق پیار۔۔۔
افف قیامت ہے یار۔۔۔
کہانی ایک انجان عشق کی۔۔۔ کیا یہ عشق اپنی منزل تک جا سکے گا.؟ یا آدھے راستے میں ہی بھیانک موڑ آجاے گا؟؟؟
یہ کہانی صرف ایک کردار پر مبنی نہیں بلکہ آپ کو اس میں کئی کردار ملیں گے۔۔۔ ہر رشتے میں محبت اور دوستی دیکھنے کو ملے گی۔۔۔۔

Anjan Musawwir

انجان مصوّر کہانی ہے وطن کی خاطر میدانِ جنگ میں اترنے والوں کی۔۔۔۔
یہ داستان ہے “دو” کرداروں کے سفرِ محبت کی جو دوستی سے محبت اور پھر ہجر سے ملاقات کا ایک ایسا سفر ہے جس میں رکاوٹ کوئی بیرونی قوت نہیں بلکہ کرداروں کی انا ہے۔ اس کہانی میں ایک کردار کی چھوٹی سی غلطی باعث بنی ایک طویل ہجر کا۔
انجان مصوّر میں آپ ایک ایسے کردار سے بھی ملیں گے جس کی دولت حاصل کرنے کی خواہش اسے ایک برے انجام تک پہنچائے گی۔
مگر کیا ہوگا جب یہ تین لوگ “تکون” بن کر آپس میں ٹکرائیں گے؟ اور اس تکون کا کون سا حصّہ سب سے زیادہ نقصان اٹھائے گا؟ یہ جاننے کیلئے اس کہانی کو پڑھیں جو آپکو کچھ نا کچھ ضرور سکھائے گی۔
کہانی کے چار باب ہیں اور ہر باب کا ایک الگ نام ہے۔ جہاں تک بات ہے کہانی کے نام کی تو یہ آپکو پڑھ کر ہی پتہ لگے گا کہ اس کہانی کا نام “انجان مصوّر” کیوں رکھا گیا ہے۔۔۔۔
اس کہانی میں آپکو دیگر کرداروں کے سفر بھی دیکھنے کو ملیں گے

Anjane Hain Silsile

انجانے ہیں سلسلے کہانی ہے جس کی شروعات ہوتی ہے ظلم جبر اور زیادتی سے اور جو آگے جاکر بدل جاتی ہےمحبت جیسے انمول اور خوبصورت احساس میں لیکن محض ایک فریق کے لئے تو کیا اس کا اختتام بھی ہوگا محبت پہ۔۔۔ یہ کہانی جو ایک فریق کے لئے سفر ہے انا گھمنڈ اور تکبر کی بنا پر ظلم زیادتی اور جبر سے لے کر محبت تک کا جب کہ دوسرے فریق کے لئے دکھ تکلیف اور آزمائش سے لے کر بےیقینی اور بدگمانی تک کا تو کیا ایک کی محبت ختم کر پاۓ گی دوسرے کی بدگمانی اور بےاعتباری۔ کیا ملے گی ان دونوں کو ملے گی اپنی منزل آیئے جانتے ہیں انجانے ہیں سلسلے سے۔

Ankabot Weham Ka Bana Hua

یہ طویل مکمل ناول ایسی داستان ہے جس میں انسان کے اطراف رہنے والے لوگوں کے رویے بعض اوقات اس کی نفسیات پر کچھ ایسے اثرات مرتب کرتے ہیں کہ وہ زندگی کے بارے میں کوئی خوبصورت نظریہ قائم ہی نہیں کرپاتا اور دوسروں کے حالات و واقعات کے مطابق اپنا انجام بھی سوچ لیتا ہے ابیحہ ثانی کے لیے زندگی ایسی ہی تھی- جو کسی اور کے آئینے میں اپنا عکس تلاش کر رہی تھی – ایک وہم کی مکڑی نے اس کی امید پر ناامیدی کا جالا تان رہی تھی کہ قسمت نے اس کے خیالات کو زیر و زبر کردیا

Ashiq e Lamaka’a ka Safar

اس ناول کاعنوان ایک لڑکے اور لڑکی کے ایسے سفر کی طرف اشارہ کرتا ہےجس کی منزل لامکاں ( اللہ) ہے۔ اس ناول میں مسلمان اور صحیح مسلمان کا فرق بتایا گیا ہے۔ اس ناول میں ہمارے پاکستانی معاشرے کے امیر طبقہ کی سوچ اور لائف سٹائل پر طنزیہ انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس ناول کے زریعے ماشرے کی تلخ حقائق کو ڈرامیٹک انداز میں پیش کیا گیا ہے

Azm

کسی کھوئے ہوئے کی تلاش۔۔۔
گمشدہ ہیرے۔۔۔
 انسانی خون پہ پلتی وہ اندھیر طاقتیں۔۔۔
ٹوٹے ہوئے، بکھرے ہوئے انسان،
جن کی منزل کھو گئی ہے۔۔۔
خونی ہسپتال،
اور ان میں بسے خونی ڈاکٹرز۔۔

Baat Lamha Bhar Ki

ایسے کرداروں کی داستان کی گئی ہے جسے عذر گناہ نے معصیت کے دلدل میں پھنسادیا تھا۔گناہ سے توبہ تک کے سفر میں انسان گر گر کر سنبھلتا ہے اور پھر سنبھل سنبھل کر چلتا ہے ۔ایسے ہی ایک سفر کا قصہ۔۔

Badalte Naqshe Season 4

یہ ایسی کہانی ہے جو ہر موڑ پر آپ کو نئے رنگ، نئی سوچ اور بدلے ہوئے زاویے سے متعارف کروائے گی۔ اس کا ہر کردار پڑھنے والے کو اضطراب کی کیفیت میں مبتلا کر دے گا۔ آپ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ کس سے ہمدردی کریں، کس سے نفرت لیکن بہرحال آخری فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

Baharain Muntazir Hain

کبھی کبھار ایک غلط فیصلہ کئی زندگیاں خراب کردیتا ہے۔ یہ کہانی بھی ایک ایسے ہی فیصلے سے شروع ہوتی ہے جو قیص کو کسی کا مجرم بنا دیتا ہے تو وہیں ایک معصوم کو والدین کی پُرشفقت آغوش سے ایک انجان دنیا میں بھیج دیتا ہے جہاں ایک محسن اسے بچا کر زندگی کے طرف واپس لاتا ہے۔۔۔
یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو خودغرضی کی انتہا کر دیتا ہے۔۔۔۔
یہ کہانی ہے ایسے لڑکے کی، جو منہ بولے رشتے کی ایک نئی مثال قائم کرتا ہے۔
1 2 3 4 29
Open chat
Hello 👋
How can we help you?