Complete Novels

Baat Lamha Bhar Ki

ایسے کرداروں کی داستان کی گئی ہے جسے عذر گناہ نے معصیت کے دلدل میں پھنسادیا تھا۔گناہ سے توبہ تک کے سفر میں انسان گر گر کر سنبھلتا ہے اور پھر سنبھل سنبھل کر چلتا ہے ۔ایسے ہی ایک سفر کا قصہ۔۔

Hum Sahilon k Parwarda

شاذان حیات علی کھلی فضاؤں کا باسی تھا اسے باندھ کر رکھنا ساحلوں کی پروردہ ایما کے لیے کیسے ممکن ہوسکتا تھا
مگر وقت کی ایک اکائی اس جیسے صیاد کو اسیر بنا گئی
وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ یوں ہار جائے گا کہ پھر جیتنے کی کوئی خواہش ہی نہ رہے گی
جس ہستی کی وجہ سے وہ دور بھاگتا رہاتھا وہی اسے واپسی کا اذن دے رہی تھی ۔۔

Dasht e Fareb

یہ کہانی ہے دو محبت کرنے والوں کی جنکی الفت کسی اور کے فریب کی بھیڈ چڑھ گئی،یہ کہانی ہے اپنے آپ سے جڑے رشتوں کو کھودینے کے درد کی،یہ قصہ ہے فریحہ خان کی بے لوث وفا کا اور حریم خان کے عظم کا ۔یہ کہانی ہے ماہین درانی کے صبر کی اور عماد خان کے ظرف کی۔۔

Bisaat e Dill Bhi Ajeb e Sheh Hai

اس ناول کا بنیادی موضوع انسانی رویوں میں پائی جانے والی شدت ہے ۔ ہمارا وطیرہ ہے کہ ہم دوسروں کو معاف نہیں کرتے اور اپنی نفرت کوصحیح ثابت کرنے کے لئےمفروضے تلاش کرتے ہیں اور جواز گھڑتے رہتے ہیں اور اکژ زندگی کے حسین دن انہی نادانی کی نزر ہو جاتے ہیں۔

Raah e Ishq

زندگی میں صرف ایک چیز ایسی ہے جو انسان کو جی بھر کے خوار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور وہ ہے محبت۔۔۔۔۔۔ وہ آپ کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتی ہے، کبھی آپ کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے ہونے کا اتنا گہرا احساس دلاتی ہے کہ انسان کو لگتا ہے وہ اپنی مُٹھی میں سمندر قید کر سکتا ہے، اور کبھی آپ کو یقین کی سب سے اونچی سیڑھی سے اتنے زور سے دھکا دیتی ہے کہ انسان ساری زندگی سر اُٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔۔۔ یہ کہانی بھی ایسے ہی کرداروں کی ہے۔۔۔ کسی کے محبت کو پا لینے کی تو کسی کے محبت میں قربان ہو جانے کی۔۔۔ انتقام سے راہِ عشق کے سفر کی کہانی۔۔۔۔ محبت سے عشق کی کہانی۔۔۔۔۔۔
1 284 285 286 312