Complete Novels

Lamhe

یہ کہانی ہے پیرویِ نفس کے شکنجے میں پھنسے ہوئے انسان کی!
کیسے اس کا نفس اِس کی زندگی برباد کرنے کی کوشش کرتا ہے.
کیسے اس نفس کی آڑ میں وہ راستے میں آئے ہر انسان کو روند دیتا ہے
ریحان جو دنیا کے سامنے تو ایک کامیاب انسان مگر اِس دنیاوی پردے کے پیچھے اپنے نفس سے ہار جانے والوں میں سے ہے
وہ نفس جو اِسے دن رات بے چین کرتا تھا.
گل ایک ایسی لڑکی جو طوفانوں کے آ گئے آسانی سے جھکنے والوں میں سے نہیں. اپنی مرضی کی پیروی کرنے والی!
 خود کو مضبوط دکھانے والی اس لڑکی کی زات کسی ٹوٹے کانچ سے کم نہ تھی!

Lamhe Jo Khaas Bane

ایک دل کو چھو لینے والے سفر کا تجربہ کریں جو دوستی، ہنسی، اور جذبات سے بھرپور ہے اور آپ کو زندگی کے نشیب و فراز سے گزارتا ہے۔ مزاح اور گہرے تعلق کے لمحات کا یہ امتزاج آپ کو اپنی یادگار دوستیوں کی یاد دلائے گا۔ اس کہانی کا حصہ بنیں اور ان لمحوں کو دوبارہ جئیں جو سچی دوستی کی پہچان ہیں۔

Likha Tha Jo Nasebon Mein

اس سب میں آپ کی غلطی بھی تو نہیں ہے ضامن ۔بس نصیب میں ہی ایسا ہونا لکھا تھا ۔آپ نے تو کوئی بے ایمانی نہیں کی جو یوں خود کو دوش دے رہے ہیں ۔میں ہی اچانک آپ کی زندگی میں آ دھمکی تھی ۔اس کی سزا مہرماہ کے معصوم دل کو کیوں ملتی ۔بخدا میں خوش ہوں ۔میرے دل میں ذرا برابر ملال نہیں ۔اگر ہوتا تو کیا میں خود آپ کو کہتی مہرماہ سے شادی کرنے کو ۔وہ آپ کی زندگی میں مجھ سے پہلے سے تھی ۔بچپن کی منگ ۔۔۔۔آپ تو کسی بھی لڑکی کا خواب ہو سکتے ہیں پھر کیسے ممکن تھا اس نے آپ سے منسوب ہو کر بھی آپ کے خواب اپنی آنکھوں میں نہ بنے ہوں ۔میں کیسے وہ سارے خواب نوچ کر اپنی زندگی کی تعبیر حسین بنا لیتی ۔بلکہ سچ کہوں تو پچھلے ایک سال سے جو بوجھ میرے دل پر دھرا تھا پچھلے سات دن میں وہ کہیں غائب ہو گیا ہے ۔میں تو ایسے بھی خوش ہوں ۔کبھی آپ سے کوئی ڈیمانڈ نہیں کروں گی کہ مجھے اپنے خاندان سے متعارف کروائیں ۔میرے لئے آپکا نام آپ کی ہمسفری ہی سب کچھ ہے ۔بس ایک التجا ہے آپ سے ضامن ۔اگر کبھی مجھے کچھ ہو گیا تو میرے بچے کو خود سے جدا مت کیجئے گا ۔اسے اپنے پاس ہی رکھئے گا ۔

Lugz

یہ افسانہ ایک پراسرار قلمکار کی داستان ہے، جو ایک نازک بانو کی زندگی کے تاریک پہلوؤں کو قرطاس پر بکھیر رہا ہے۔ ایک ایسی لڑکی جس کے ساتھ ناگوار واقعہ پیش آیا، اور پھر اس نے انتقام کی راہ اپنائی۔ جب عدالتوں نے دولت کے آگے دروازے بند کر دیے، تو معاشرے کی بنیادیں ہل گئیں، اور معیشت کی دھڑکنیں سست پڑ گئیں۔ اس کہانی میں راز کی ایک ایسی پرت کھلتی ہے جو حقیقت اور فسانے کی حدود کو چھوتی ہے۔

Maah Mir

یہ کہانی ماہ میر، یہ کہانی ترکی میں رہنے والی ایک لڑکی کی ہے جو زندگی کے مختلف نشیب و فراز، مشکلات اور خوابوں کی تکمیل کی جدوجہد کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ناول اس کی شخصیت، حوصلے اور محبت کے سفر کو بیان کرتا ہے، جہاں ہر موڑ پر زندگی اسے نئے چیلنجز کے ساتھ آزماتی ہے۔ کہانی نہ صرف اس کے اندرونی جذبات اور کشمکش کو پیش کرتی ہے بلکہ سماج کی حقیقتوں اور اس کے خوابوں کے ٹکراؤ کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔

Maahi ve

ماہی وے کہانی ہے ایک بے غرض اور انمول رشتے کی،دوستی ،وفا اور محبت کی،رشتوں کی غلط فہمیوں کی،یہ کہانی ہے ہجر کی اور ہجر میں کٹی راتوں کی،سچی محبت کی اور رب پہ کامل یقین کی،دیوانوں سی دوستی کرنے والوں کی اور اسے آخری دم تک نبھانے والوں کی۔یہ کہانی ہے امل ،آریان، فلک اور دانیال کی۔

Mad e Muqabil

مدِّمُقابِل کہانی ہے چار لڑکیوں کی جو مختلف حالات اور مسائل کا مُقابلہ کرتےہوئےاپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھتی ہیں۔اِس میں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح دُنیاوی اسباب کے ساتھ، اللہ کا قُرآن اور آپﷺ کی تعلیمات اُن کی مدد کرتی ہیں اور پھر ایک موڑ پر آکر اُن میں سے کُچھ لڑکیاں ایک انوکھے مُقابلے کا حصہ بن جاتی ہیں۔ کیا ہے یہ مُقابلہ اور کون ہوگااِس کا فاتح یہ جاننے کے لیےپڑھیے مدِّمُقابل

Mafia Lynx by Yaman Eva

یہ کہانی ایک شاہی گھرانے کے لڑکےکی ہے جو دنیا سے بےزار تھا۔ اسےشہرت، دولت اور لوگوں کی توجہ سکون نہیں دیتی تھی۔ وہ دنیا سے چھپنا چاہتا تھا، اس کوشش میں وہ ایک انڈر ورلڈ مافیا ڈان بن گیا۔ وہ چھپ کر سب کام کرتا تھا، کبھی لوگوں کے سامنے نہیں آیا۔
مگر پھر اسے ایک ایسی لڑکی نے متوجہ کیا جو اپنے باپ کی موت کا بدلہ لینے اس کے پاس آئی اور اس پر اپنی عزت لوٹنے کا الزام لگایا۔ وہ لاوارث کم عمر لڑکی تھی جو گلیوں میں لوگوں کی جیبیں کاٹ کر پیٹ بھرتی تھی، حالات نے اسے نشے کا عادی بنا دیا تھا۔

Mah e Malka by Maryam Muzaffar

کہانی ہے مصر میں مقیم چار لوگوں کی ۔ ۔
کہانی ہے ایک کشتی کی ۔ ۔
چمکتی چیزوں کی لت ،
عدل کا جنون ،
بہتری سے بھاگنے کی چاہ ،
تلاش کی آرزو ،
کہانی ہے ایک متوازی دنیا کی ۔ ۔ ۔
عورتوں کی مردوں پر حکمرانی کی ۔ ۔ ۔
انسانیت کے انسانیت پر تجربوں کی ۔ ۔ ۔
سچ کی اصل صورتوں کی ۔ ۔ ۔
کہانی ہے چار لوگوں کی ۔ ۔ ۔
اور انکی قید خانی کی ۔ ۔

Mah Para

گاؤں کی ایک پرعزم لڑکی ڈاکٹر بننے کی خواہش رکھتی ہے۔ اپنے مشکل سفر کے دوران، اسے بے شمار رکاوٹوں کا اور مشکل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، قسمت نے اسے ایک معاون ساتھی کے ساتھ جوڑا جو اس کی طاقت کا ستون بن گیا۔ اپنی غیر متزلزل حمایت، رہنمائی اور محبت کے ذریعے، اس نے اس کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کی اور اسے اپنے خوابوں کی تعاقب کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ کیا اس نے اپنے خوابوں کو فتح کیا؟ تلاش کرنے کے لیے اس متاثر کن کہانی میں غوطہ لگائیں!

Mah Para Season 2

گاؤں کی ایک پرعزم لڑکی ڈاکٹر بننے کی خواہش رکھتی ہے۔ اپنے مشکل سفر کے دوران، اسے بے شمار رکاوٹوں کا اور مشکل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، قسمت نے اسے ایک معاون ساتھی کے ساتھ جوڑا جو اس کی طاقت کا ستون بن گیا۔ اپنی غیر متزلزل حمایت، رہنمائی اور محبت کے ذریعے، اس نے اس کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد کی اور اسے اپنے خوابوں کی تعاقب کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ کیا اس نے اپنے خوابوں کو فتح کیا؟ تلاش کرنے کے لیے اس متاثر کن کہانی میں غوطہ لگائیں!

Makafat e Amal

مکافاتِ عمل کہانی ہے کسی کےبے انتہا صبر کی،یہ کہانی ہے اپنوں کی ذیادتی کی ،حالات سے لڑتی لڑکیوں کی ، دو بہنوں کی آزمائش کی ،معاشرے کے  ظالم قانونوں کی ، دو بہادر بھائیوں کی جو اپنے ملک کی حفاظت کے لیے لگا رہے  ہیں جان کی بازی،کھولے گئے ماضی کے راز ،کسی کے گناہ کی ملے گی اسے سزا اور پہنچ جاۓ گے مجرم اپنے انجام تک ،مکافاتِ عمل تک۔
1 25 26 27 52
Open chat
Hello 👋
How can we help you?