انسان کی روح اس دنیا میں تنہا ہی آئی تھی
ایک اجنبی مسافر، ایک خاموش مسکراہٹ کے ساتھ۔
زندگی کے راستے پر بے شمار چہرے ملے
کچھ ایسے جو وقت کے ساتھ مٹ گئے
اور کچھ ایسے جو دل میں گہرے نقوش چھوڑ گئے
جو کبھی مٹ نہ پائے
مگر کیا وقت نے کبھی کسی پر رحم کیا؟
یہ دریا ہمیشہ ایک ہی سمت میں نہیں بہا
جو کل ساتھ تھے
آج کہیں کھو گئے
ہم لاکھ روکیں، لاکھ پکاریں
مگر تقدیر کے فیصلے کبھی نہیں بدلتے
جو کبھی دل کا سکون تھے
وہ لمحوں کے طوفان میں بہہ گئے
آخرکار، سب کچھ مٹ جاتا ہے
مگر وہ لمحے، وہ یادیں
جو دل کی گہرائیوں میں چھپ جاتی ہیں
وہ ہمیشہ کے لیے ہمارے ساتھ رہتی ہیں
کہانی ہر فرد کی جو زندگی جیتا ہے اور زندگی میں آگے بڑھتا ہے خود کے لیے کچھ کرتا ہے۔۔رب کے خاص بندوں کا سفر،محبت،دوستی سے بھرپور کہانی!کیا عشق ہر ایک کو حاصل بھی ہوجاتا ہے؟اور جو لوگ صرف اللہ پہ بھروسہ کرتے ہیں انکی زندگی واقعی بہت پرسکون ہوتی ہے!۔۔
جو تم ساتھ ہو ” خوبصورت رشتوں سے گندھی ایک ایسی کہانی جو بیک وقت مختلف کرداروں کے احساسات ، جزبات اور آپسی تعلقات کی ترجمانی کرتی ہے ۔ایک ایسی کہانی جو پیغام دیتی نظر آتی ہے کہ آپکو آپکی پسند نا پسند کے پیمانے پر ساتھی چننے کا پورا حق ہے، اور ہر انسان کی اپنی زندگی کو لے کر کچھ ترجیحات ہیں جن سے ضروری نہیں ہر ایک متفق ہو ۔جو سکھاتی ہے کہ کیسے اپنوں کی خاطر کبھی کبھار اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنا آپکو بہت سی خوشیاں دے سکتا ہے ، جو بتاتی ہے کہ قدرت کی طرف سے ملنے والی ہر نعمت کو ، اپنی ضد اور ترجیحات کو کچھ دیر کے لیے ایک طرف کر کے ،کھلے دل سے قبول کرنے والے کبھی خالی دامن نہیں رہتے . یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جس نے ایک ٹاکسک رشتے کو مزید گهسیٹنے کے بجائے خود کے لیے اسٹینڈ لیا۔ جو خود ترسی کا شکار نہیں ہوئی اور خودمختاری کی راہ چنی اسکے صبر کا حاصل ایک ایسے شخص کی صورت اسے ملا جو تپتی دھوپ میں گھنی چھاؤں کی مانند ثابت ہوا.ملیے کچھ ایسے کرداروں سے جو اپنے آپ میں بہت سی کمیوں کے باوجود ایک خوب صورت زندگی گزارنے کے کچھ ڈھنگ سیکھ ہی لیتے ہیں ۔کیوں کہ زندگی کبھی بھی مکمل نہیں ہوتی کچھ خانے وقت کے ساتھ بھرتے ہیں اور آپ نے اپنے صحیح وقت کا انتظار کرنا ہوتا ہے
یہ ناول مختلف کرداروں کا مجموعہ ہے۔ ہر کردار کسی نہ کسی انسان کی نشاندہی کررہا ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کونسا کردار ہیں۔ انسانوں کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جیسے کہ میرے کردار ایک دوسرے سے مختلف ہیں مگر ان میں ایک چیز عام ہوتی ہے اور وہ چیز ہوتی ہے “روشنی”۔ ناول پڑھتے آپ خود کو ایک بار دیکھیں کہ آپ کونسا کردار ہیں اور آپ کونسی قسم ہیں۔ اپنا محاسبہ خود کریں۔ سادگی کی ایک اپنی چمک ہوتی ہے اور میں سادگی کو ہر شے پر فوقیت دیتی ہوں۔ یہ ناول بھی اتنا ہی سادہ ہے جتنا کہ ایک انسان فطری طور پر سادہ ہے اور یہ ناول اتنا ہی پیچیدہ ہے جتنا کہ ایک انسان پیچیدہ ہے۔ کرداروں کے بدلتے رنگوں سے کچھ رنگ آپ بھی چنیں اور زندگی کو مزید سادہ بنائیں کیونکہ سادگی کی اپنی چمک ہوتی ہے۔
یہ کہانی دو لوگوں کی ہے جو اپنی زندگی میں اپنے اپنے مدار میں سفر کرتے ہیں ،تکالیف اٹھاتے ہیں
یہ کچھ تعلیمی اداروں کی بدصورتی کی کہانی ہے ،اور یہ گھر سے انسکیورٹی ملی ہوئی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے خوبصورت رشتے کو غلط فہمیوں کی نظر کیے تکلیف میں رہی
یہ سیزن ٹو ہے جان شاہ کا جس کو اپنے سب کی بہت زیادہ سپورٹ اور اصرار پر لکھا گیا ہے۔۔۔۔
یہ کہانی ایک فیملی کے گرد گھومتی ہے جو بہت سی مشکلیں انے کے بعد اپنا اللہ پر یقین پختہ رکھتے ہیں زرا سی پریشانی
میں خوشی میں اپنے اللہ کو یاد رکھتے ہیں اور پھر اللہ انکے مسلے سیدھے کرتا جاتا ہے۔۔۔
یہ کہانی ہے چھوٹے چھوٹے دو کیوں بچو کی جو کبھی لڑ رہے ہوتے ہیں تو کبھی کھیل اور کبھی کبھی اپنا فیوچر پلین
کریش رہے ہوتے ہیں۔۔۔
یہ کہانی ہے علیزے شاہ اور میر ہادی شاہ کی محبت کی میر جس نے اپنی علیزے کو خوش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی
اسکو ہرٹ کرنے بعد اس سے معافی مانگی ایک پروبلم میں کی گئ دوسری شادی کے بعد بھی اس نے اپنی علیزے کا خیال
رکھا اور اس دوسری عورت کے جرم سب کے سامنے لایا۔۔۔۔
یہ کہانی ہے زوہیب اور ماہی کی محبت کیوں اور نوک جھوک والا کپل جو کہ اسی فیملی کا حصہ ہے ایک دوسرے سے
انتہا کی محبت کرنے والے اور دوسروں کو محبت اور اچھی باتیں سیکھانے والے۔۔۔۔
یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی ہیرا افریدی کی جس نے ایک خوشحال گھر کو ٹوڑنے کوشش کی اپنی انا اور ضد میں اکر
کتنے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن پھر اللہ نے اسے سبق دیکھایا اس نے اللہ کے بندے کو ہرٹ کیا
تھا اور پھر اللہ نے وہ کیا جو اللہ کے بندے کو رلانے والے کے ساتھ ہوتا ہے۔۔۔
جُرم بڑا ہو یا چھوٹا جُرم ہی کہلاتا ہے۔یہ کہانی ہے جُرم سزائے عشق کی۔جس میں جُرم کی سزا ملے گی عشق کی صورت میں۔یا پھر اِن سب کو اپنے ہاتھوں اپنے جُرم کے باعث اپنا عشق گوانا پڑے گا۔
یہ کہانی ایک ماہرِ نفسیات کی ہے جو خودی، رشتوں اور خود کو سمجھنے کے سفر پر ہے، دورانِ تعلیم اسے ایک ایسا انکشاف ہوتا ہے جو اس کی زندگی بدل دیتا ہے۔ دوستی، خاندانی تعلقات اور نفسیاتی پہلؤں پر مبنی یہ کہانی عورت کی خود مختاری ااور شناخت کے سفر کو اجاگر کرتی ہے۔