Complete Novels

Aasaib Muhabbat

یہ کہانی ہے ایک انوکھی محبت کی داستان کی۔۔۔۔
ایسی محبت جس میں حسب نسل دنیا معنی نہیں رکھتی۔ روح کی محبت جس میں خود کوہی سلگا دیا۔
 کہانی ہے پری وش کی جس کی زندگی کو ایک واقع نے الجھا کے رکھ دیا سوالیہ نشان بنا دیا۔ کہانی ہے زوبی کی جو اپنے من پسند شخص کو دوستی کی خاطر چھوڑ رہی ہے۔ کہانی ہے ازلان کی جو اپنی محبت کو پانے کے لیے خود کو بھول کے آخری حد بھی پار کرنے کو تیار ہے۔ کہانی ہے عمر کی جو اپنے مفاد کے لیے ہر ایک کی زندگی داؤ پہ لگانے کو تیار ہے۔ اس کہانی میں ہر کردار خود کی زندگی کو سلجھانے میں لگا ہے۔ ہر کردار اپنی ایک منفرد خاصیت رکھتا ہے۔ اور یہ کہانی  ایک ایسے انسان کی بھی ہے جو نیگیٹو سے پوزیٹو کی طرف آتا ہے۔
اس کہانی میں آپ کو غصہ، اداسی ، بے بسی، مفادپرستی، غم اور ان سب کے اوپر حاوی ہوتے محبت کے سچے جذبات پڑھنے کو ملیں گے۔

Andhere Chiragh

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنوں سے ہی ٹھکرائی جاتی ہے لیکن قسمت ایک انجان شخص کو اس کا شریکِ سفر بنا دیتی ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو خوابوں کے شہر میں بستی ہے لیکن حادثاتی طور پر اس کا ہمسفر اس کے خوابوں کے شہزادے سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کسی کی تلاش میں ایسی جگہ جا پھنستا ہے جہاں سے واپسی نا ممکن ہوتی ہے۔ کیا قسمت اسے سب کے  سامنے سرخرو کرے گی یا اس کی زندگی اسی اندھیری دنیا میں گزر جائے گی؟

Deedar e Humsafar

یہ کہانی رشتوں کی اہمیت پر مشتمل ہے۔۔۔ہمارے اپنوں کے رشتے ہمارے لیے کتنے ضروری اور اُن رشتوں کے بغیر جینا کتنا مشکل ہے۔۔۔۔اور اگر رشتوں کی بنیاد غلط فہمی پر ہو تو وہ بہت کچے ہوتے ہین۔۔یہ کہانی اپنون کے رشتون کی پہچان ہے۔۔

Queen of Happiness

یہ کہانی ہے نورالفجر کی جسے کوریا سے جنون کی حد تک محبت ہے اور اسی محبت میں وہ کوریا چلی جاتی ہے پڑھنے کےلئے
یہ کہانی ہے آیان سکندر کی جس کی زندگی کبھی اس کی سمجھ میں نہیں آئی۔ وہ بھی حالات کے ساتھ بہتے بہتے کوریا میں رہائش پذیر ہے۔
کہانی میں دو بڑے اہم کردار روحان سکندر اور علیزے درانی کا ہے جن کی لو سٹوری آپ انجوائے کریں گے۔

Home Sick

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو مشکل حالات سے نبردآزما ہوتی ہوئی وقت کی بگھی پہ بیٹھ کر انجان راستوں کے سفر پر نکل گئی۔۔ اب یہ بگھی اسے کہاں لے کر جائے گی جاننے کے لیے پڑھیں ہوم سک۔۔

Janoniyat Hai Yehi Season 2

 ناول ‘جنونیت ہے یہیجس کو آپ سب کے پیار اور محبت نے  آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔اس وجہ سے نے سیزن لکھنے کے بارے میں سوچا گیا ۔اب ہم ہانیہ عثمان اور عاقب علی شاہ کی کہانی کے ساتھ ساتھ ارسلان علی شاہ کی کہانی کو بھی مکمل کریں گے۔اور کچھ نئے کرداروں کا بھی اضافہ کریں گے۔

Yaar e Ghaar

محبت کو بیان کرتی دو جوڑوں کی کہانی جو محبت میں بھی نظریں جھکانے کے قائل ہیں۔ ایک ایسے انسان کی محبت جس نے محبت کو بھی جنگ کی مانند لے لیا کیونکہ ہر پسندیدہ شے کو حاصل کرنا اس کی فطرت ہے۔ ایسی دوستی جو جہالت سے ہدایت کی جانب لے آئی۔ ایسے دوست کی کہانی جو اپنے دوست کے ہر مشکل وقت میں اس کا سہارا بنا۔ اسلامک اصولوں کو بیان کرتی ، معاشرے کے حقائق سے آگاہ کرتی، دوستی اور محبت کی لازوال داستان یار غار

Rasm e Kuhan

کہانی ایسے کرداروں کی جو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی شے سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ وقت کو مات دینا ان کا دوسرا پسندیدہ مشغلہ ہے جبکہ پہلا آج بھی بےعیب ظاہری حسن کو پوجنا ہے۔ کہانی ایک ایسے معاشرے سے وابستہ ہے جہاں اکیسویں صدی میں قید پڑھے لکھے جاہل آج بھی انیسویں صدی کی سلاخوں کے قیدی ہیں۔ وہاں جہاں اصل خوبصورتی انسان کے ظاہر سے ہار جاتی ہے۔ وہاں جہاں انسانیت کے قتل پر روح کی شکست فرض ہے۔
1 21 22 23 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?