Complete Novels

Jahad e Istaqalal

یہ کہانی ہے اقتدار کی چاہ میں بہتے خون کی،سمندر سے گہری نفرت کی ،آسمان کو چھوتی محبت کی،فریب کی چادر اوڑھے رشتوں کی، دھوکہ سے ابھرتی سچایوں کی اور حاصل ہوتے ہوے بھی خسارے میں رہ جانے کی
یہ کہانی ہے ہر اس کردار کی جس کے لیے سچ کاآٸینہ صرف اس کی اپنی ذات رہی ہے یہ کہانی فیری ٹیلز کے سچ ہونے کی ہے مگر حقیقت کے سانچے میں۔۔

Jahad e Musalsal

یہ کہانی ہے ٹوٹے ہوۓ رشتوں کی, چند یونیورسٹی فیلوز کی اور  ایک ان چاہے رشتے کی. یہ کہانی ہے بہادر نقابی لڑکی کی کیونکہ بہادر وہ نہیں ہوتے جو ڈرتے ہی نہیں ہیں بلکے وہ ہوتے ہیں جو ڈر کے باوجود سر نہیں جھکاتے. ایک بزدل لڑکے کی کیونکہ با ادب لڑکے اس دنیا میں بزدل ہی کہلاتے ہیں.

Jam e Bytalab

یہ کہانی ہے پُر خلوص رشتوں کی.. اور اُن رشتوں کو نبھاتے باوفا انسانوں کی
یہ داستان ہے دشمنی کی.. جب دو کمپنیوں کے مابین دشمنی کو مخالف قوتوں نے استعمال کرنے کی ٹھان لی
یہ کہانی ہے وفا اور محبت کی.. جہاں محبتیں خود کو منوا لیتی ہیں
یہ کہانی ہے سازشوں کی.. جب دو بڑی کمپنیوں کا مستقبل تباہ کرنے کے لیے ایک پُر اسرار سازش بُنی گئی
یہ کہانی ہے ایک لڑکی کے سفر کی.. آسمانوں کے رب سے مضبوط تعلق کی
یہ کہانی ہے دوستی کے پیارے رشتے کی..جب دو دوستوں کی دوستی ایک سازش کی بھینٹ چڑھنے والی تھی
یہ کہانی ہے رب العالمین کی قدرت کی..کہ جب وہ رب کُن کہہ دیتا ہے تب معجزے رونما ہوتے ہیں
یہ کہانی ہے اُن تمام انسانوں کی.. جو یقین رکھتے ہیں اللہ رب العالمین پر.. اور ایمان رکھتے ہیں کہ
اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ  یُسۡرًا
بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے.. (القرآن)

Janisaar

یہ کہانی ہے ان جانبازوں اور جانثاروں کی جنہوں نے اس دنیا کے مشکل راستوں کو چن کر اپنی آخرت کو آسان کر لیا، کہانی ہے جذبہ شہادت کی جس جذبے کو کوئی زوال نہیں، حق اور باطل کی لاکار میں، حلال اور حرام کی تکرار میں جیتا ہے تو بس مٹی کا جانثار۔

Jannat ki Hoor

یہ کہانی ہے محبت کرنے والوں کی یہ کہانی ہے اللہ کو پا لینے کی یہ کہانی ہے جنت اور مصطفی کے عشق کی یہ کہانی ہے حورالعین کی یہ کہانی ہے عبید کے انتقام کی یہ کہانی ہے ضرغام کے بےغرض عشق کی۔

Janoniyat

اقدار و روایات کی پاسداری ، بعض اوقات ایسے فیصلے کرواتی ہے ، کہ مکافاتِ عمل جب دروازے پر دستک دینے پہنچتا ہے ، تو اتنی گہری چوٹ پہنچاتا ہے، کہ ماضی کے ورق بھی لہو ٹپکانے لگتے ہیں ۔

Janoniyat Hai Yehi Season 1

 یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنی زندگی کو بھرپور طریقے جینے جانتی ہے,جو اپنی شرارتوں سے ہر کسی کا دل جیت سکتی ہے,یہ کہانی ہے ایک ایسے لڑکے کی جو بہت سنجیدہ مزاج کا مالک ہے,لیکن اس لڑکی کی شرارتوں کے آگے وہ بھی مسکرا پڑتا ہے,جب سے وہ لڑکی اس کی زندگی میں آئی وہ زندگی کو جینا جان گیا,وہ جو اپنی ماں کے دنیا سے جانے کے بعد ہنس بھول گیا تھا,اس لڑکی کہ وجہ سے ہنسنا جان گیا

Janoniyat Hai Yehi Season 2

 ناول ‘جنونیت ہے یہیجس کو آپ سب کے پیار اور محبت نے  آگے بڑھنے کا موقع دیا ہے۔اس وجہ سے نے سیزن لکھنے کے بارے میں سوچا گیا ۔اب ہم ہانیہ عثمان اور عاقب علی شاہ کی کہانی کے ساتھ ساتھ ارسلان علی شاہ کی کہانی کو بھی مکمل کریں گے۔اور کچھ نئے کرداروں کا بھی اضافہ کریں گے۔

Janoon e Maqsad

جنونِ مقصد ایک سسپنس سے بھری ہوئی کہانی ہے کسی کے جنون کی کسی کے مقصد کی اور کسی کی محبت کی۔ اپنے مقصد کو پانے اور اپنے فرض کو مکمل کرنے کے جنون کی۔ کہانی ہے دو بالکل مختلف لوگوں کی محبت کی۔

Jazbat Wo Na Rahe

یہ کہانی دو بہت ہی محبت کرنے والے بھائیوں کی ہیں ، ہو ایک دوسرے کے بنا سانس بھی نہ سکتے ہیں، لیکن قسمت کی ستم ظرفی نے اُن میں سے ایک کہ دل میں ایسی بدگمانی ڈالی کہ وہ اپنے بھائی کو تکلیف دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے۔ اور دو دوستوں کی جو ایک دوسرے کے لیے جان بھی دے دیں اگر دینا پڑی تو بے شک دوستی کبھی کبھی خونی اور  کاغذی رشتوں سے زیادہ پائیدار ہوتی ہے اگر دوست سچا ہو تو۔ 
1 20 21 22 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?