Complete Novels

Baaran e Hub by Syeda Sajida Shahid

ایک کہانی بچپن کے حسین لمحوں کے نام ، اس جگہ کے  نام جس سے جدا ہوکر معلوم ہوا کہ وہ درسگاہ کتنی خاص تھی۔ اس دوستی کے نام جو خاص لوگوں کے لیے بہت خاص بھی تھی تو کسی بے وفا کے لیے محض ہتھیار تھی۔ یہ نفرت ، دوستی اور محبت کے سفر کی ہنسی مذاق ، دکھ ،درد آنسوں اور اعتبار جیسے پہلؤں کے اجزاء سے بھرپور کہانی ہے

Tasavur by Nazish Munir

کہانی محبت جنون پاکیزگی اور دیوانگی کے گرد گردش کرتی ہے۔بنیادی کرداروں کے تصور سے کوسوں دور انکی زندگی کی تصویر بدل کر وہ رکھ دیکھاتی ہے جس کا محور انکی سوچیں کبھی نہیں رہی۔وجہ جنونیت کا شکار وہ کردار ہے جو جنہیں اپنی چاہت حاصل کرنے کا جنون ہمیشہ سے تھا۔مختلف کرداروں کی زندگی کی تصویر جان کر آپ کو کچھ نرالہ پڑھنے کو ملے گا۔

Iqtidar by Maryam Nazim

اس ناول میں علامتی طور پے راد خاندان کے زریعے کولونائیزیشن کو دکھایا ہے کہ کیسے ایک ملک دوسرے ملک پےمہمان بن کے قابض ہوتا ہےاورپھر اُسے اور اس کی قوم کو نقصان پہنچاتا ہے اور میں نے اس میں یہ بھی دکھایا ہےکہ کیسےمادہ پرستی انسان سے اس کاایمان چھین لیتی ہے۔اس کے علاوہ میں نے نئی نسل کو نفس کے ہاتھوں اپنی عصمت کھوتے دیکھایا ہے اور میں نے سماجی اقدار،روایات،زوبان اور لباس کی اہمیت بتائی ہے۔

Hub al Mamnu by Mustafa Ahmed

یہ ناول انسانی جذبات کی پیچیدگیوں اور رشتوں کی نزاکتوں کو بیان کرتا ہے۔ یہ کہانی محبت کی دو دھاری تلوار کی مانند ہے، جو نعمت بھی ہے اور لعنت بھی۔ اس میں حسد کی وہ تلخی ہے جو خون کے رشتوں کو بھی زہریلا بنا دیتی ہے، جو اپنوں کو دشمن بنا دیتی ہے۔ یہ کہانی ان لوگوں کی ہے جو بے گناہ ہوتے ہوئے بھی سزا بھگتتے ہیں، جو اپنوں کے ہاتھوں زخم کھاتے ہیں۔
یہ ناول ایک ایسے سفر کی داستان ہے جہاں ایک انسان کیسے اچھائی سے برائی کی طرف مائل ہوتا ہے، اور یہ کہ کیسے ایک خوبصورت سیرت، صورت کی چمک دمک سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ یہ کہانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر دل سیاہ ہو تو دنیا کی تمام خوبصورتی بے معنی ہو جاتی ہے۔ ناول کے کرداروں کے ذریعے، یہ پیغام دیا ہے کہ حقیقی خوبصورتی دل کی پاکیزگی میں ہے، نہ کہ صرف چہرے کی خوبصورتی میں۔
اس ناول کو پڑھتے ہوئے قاری کو اپنی عقل کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ صرف ایک کہانی نہیں بلکہ ایک تلخ حقیقت ہے جو ہمارے اطراف میں روز بروز پیش آ رہی ہے۔ یہ ناول ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ہمیں اپنے دل کو خوبصورت بنانا چاہیے، کیونکہ یہی ہماری اصل خوبصورتی ہے۔
1 2 3 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?