Complete Novels

Ahista Ahista

اس کہانی کا پیغام یہی ہے کہ کمیونیکیشن یعنی گفتگو، ایمانداری سے خیالات اور احساسات کی ترسیل ہر تعلق اور رشتے میں ضروری ہے۔ یہی وہ سنہرا اصول ہے جس سے ان چاہا، مصلحت اور سمجھوتے والا رشتہ بھی آہستہ آہستہ آپ کی زندگی کا خوبصورت ترین تعلق بن سکتا ہے۔

Ahsan Taqweem

سورہ تین کا ایک مقصد سمجھ میں آگیا- اس سورہ کی آٹھ آیتیں انسان کی زندگی کے آٹھ مراحل کی ترجمانی کرتی ہیں- اور اتفاقاً اس ناول کے بھی آٹھ ابواب ہیں جو انسان کی زندگی کے انہیں آٹھ مراحل کو بیان کرتے ہیں

Aik Nai Likhari

یہ کہانی ہے ہیزل اور زید کی ہلکی پھلکی نوک جھوک کی۔

یہ کہانی ہے ایک نئی لکھاری کی۔۔۔

وہ نئی لکھاری کون ہے؟ اور اس کہانی کا نام اسکے نام پر کیوں  رکھا گیا ہے۔ یہ جاننے کیلئے پڑھیئے ناولٹ “ایک نئی لکھاری

Aik Nayab si Larki

یہ ناول ایک لڑکی پہ بنی جو سبکو جوڑتے جوڑتے خود ٹوٹ جاتی ہے اللّه کے در سے نا امید ہو جاتی ہے  ۔۔
پھر اسکے زندگی میں ایک ایسا شخص آ جاتا ہے  جو اسے نا امیدی سے نکال دیتا ہے ۔۔۔اور  یہ ناول  عورت کی اہمیت کرنے کیلئے لکھی گئی ۔کہ عورت کو کمزور نہیں سمجھنا  چاہے ،
اورجب  ایک لڑکی کسی نامحرم کیلئے اپنے گھر والوں کو چھوڑتی ہے تو وہ پیچھے بہت سے رشتوں کو برباد کر دیتی ہے ۔۔۔

Aik Qadam

یہ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو اپنے آپ میں رہنا پسند کرتی ہے لوگوں سے کم ملتی ہے۔ پھرجب یونیورسٹی جاتی ہے تو کیسے اسکے اندر اعتماد آجاتا ہے اچھے دوست کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت شریک حیات ملتا ہے جو اس سے بے حد محبت کرتا ہے اسے دین دنیا دونوں میں مدد کرتا ہے۔ صرف لڑکا ہی نہیں بلکہ لڑکی بھی اسکی مدد کرتی ہے دین اور دنیا کے حصول کے لیے۔

Akhiri Gawah

کہانی ہے اپنے ضمیر کے پکار کی.
کہانی ہے عدل و انصاف پر سگے رشتوں کے ساتھ جنگ کی۔
گناہوں کے بعد پچھتاوے ساری زندگی ساتھ رہتے ہیں۔۔
کہانی ہے معاشرے میں پھیلے ایسے ناسور کی جس نے معصوم جانیں نگل لیں ہیں۔۔
کہانی ہے اُم نور اور صائم عدیل ملک کی پاک محبت

Al Ankaboot

By
یہ کہانی ہے اپنے ڈر سے جیتنے کے سفر کی ۔ ۔ یہ کہانی ہے اپنے وطن کے لیے لڑنے والے جانبازوں کی ۔۔۔ یہ داستان ہے آگ اور پانی کی محبت کی۔۔ کہتے ہیں

بیت العنکبوت کمزور ہوتا ہے ۔۔۔ مگر عنکبوت نہیں ۔ ۔ تبھی تو وہ ایک گھر ٹوٹنے کے بعد دوسرا بنالیتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور انسانوں کے گھر مصنبوط ہوتے ہیں دل نہیں ۔ ۔ ۔ تبھی تو وہ ٹوٹنے کے بعد ہار جاتے ہیں ۔

Ala Rasi


“خوش بخت_____________”
اسے دور سے بابا کی آواز سنائی دے رہی تھی۔

وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھی کچھ پل تو اسے سمجھ نہ آیا پھر یک دم اٹھ کر دروازہ کھولا جہاں عالم صاحب دونوں ہاتھ سینے پر لپیٹے اسے طنزیہ نگاہوں سے گھور رہے تھے۔

“اوہ بزرگو! کیوں صبح صبح محلے والوں کے ناک میں دم کر رہے ہیں؟”
اس نے جمائیاں لیتے ان سے پوچھا۔

“ملکہ عالیہ! اگر آپ کو یاد ہو تو آج ہم نے مارننگ واک کے لیے جانا ہے میں فجر کی نماز ادا کرنے مسجد جا رہا ہوں آپ بھی جلدی سے وضو کر کے نماز ادا کریں اور میری واپسی پر مجھے گھر کے گیٹ پر ملیں۔”
وہ ایک ہی سانس میں بات پوری کرتے وہاں سے نکل گئے۔

“لو جی ملکہ عالیہ مجھے کہہ رہے ہیں اور حکم خود سنا گئے ہیں، واہ جی واہ۔”
وہ بڑبڑاتی ہوئی جلدی سے واش روم میں جا گھسی۔

اس کا دل تو نہیں تھا جانے کا مگر اپنے واحد ووٹ کو وہ ہاتھ سے جانے نہیں دے سکتی تھی جو ہر الٹی سیدھی بات میں اس کی ڈھال بن جاتے تھے تبھی وہ جھٹ پٹ سب کام کرتی گیٹ پر آن کھڑی ہوئی رات کو دیر سے سونے کی وجہ سے وہیں اس کی آنکھ لگ گئی۔

وہ گیٹ پر سر رکھے ہوئے ہی اپنی نیند پوری کر رہی تھی جب ٹریک سوٹ میں ملبوس ایک نوجوان اسے دیکھتے ایک لمحے کو رکا تھا اس کی آنکھوں میں حیرت در آئی جس کو وہ اگلے ہی پل چھپاتا آگے بڑھ گیا اس نے پہلی بار کسی کو ایسے سوتے دیکھا تھا حیرت بجا تھی۔

“خوش بخت____”
عالم صاحب نے اس کے کان کے پاس چہرہ لے جا کر زور سے پکارا جس پر وہ یک دم “چور، چور” چلاتی ان سے لپٹ گئی۔

“ملکہ عالیہ اب آپ حد سے بڑھ رہی ہیں پہلے بزرگو اور اب چور بنا ڈالا، توبہ توبہ گندی اولاد نہ مزا نہ سواد۔”
انھوں نے اسے بری طرح گھورا۔

“واہ بھئی واہ! الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔
یہ کیا تھا پھر____؟
ابھی میرا ہارٹ فیل ہو جانا تھا۔”

اس نے دل پر ہاتھ رکھتے ان کی حرکت کی طرف توجہ دلائی تو وہ شان بے نیازی سے کندھے اچکاتے آگے بڑھ گئے۔

“آپ____اور اتنے کمزور دل کی ہو ہی نہیں سکتیں۔
آپ تو وہ ہیں جو دوسروں کے چھکے چھڑا دیں ملکہ عالیہ۔”

وہ اس پر طنز کرنا نہ بھولے۔

“ہاں جی___میں تو بہت بڑے دل کی ہوں جو اپنے ماں باپ کو پال رہی ہوں حالانکہ انھیں مجھے پالنا چاہیے۔

ہائے او ربا میری نکیاں نکیاں چاواں___”

وہ دکھی محبوبہ کی طرح سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے بولی۔

“اگر آپ کو کسی فلم میں ہیروئن کاسٹ کر لیا جائے تو وہ بری طرح فلاپ ہو۔”
انھوں نے اس کی اوور ایکٹنگ پر چوٹ کرتے ہوئے اپنا بدلہ اتارا۔

“چلیں مجھے ہیروئن کا کردار تو ملتا مگر آپ کو گریٹ گریٹ گریٹ____گرینڈ فادر کا رول ملتا۔”

اس کی بات پر وہ جلتے کڑھتے گلشن اقبال پارک میں داخل ہو گئے۔

Andekhi Manzil

ہر انسان کی سوچ مختلف ہے، سوچنے کا انداز الگ ہے، اسے بیان کرنے کا طریقہ بھی الگ ہے. میری یہ کہانی بھی مختلف لوگوں کے گرد گھومتی ہے جن کی سوچ اپنی منزل کو پا لینے کے لیے مختلف ہے.
کہانی کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے جس منزل کو سوچ کر، آنکھوں کے سامنے رکھ کر، راستہ طے کیا ہے تو وہ منزل وہی ہو…. نہیں ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا اکثر منزلیں اندیکھی ہی ہوا کرتی ہیں.

Andhere Chiragh

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو اپنوں سے ہی ٹھکرائی جاتی ہے لیکن قسمت ایک انجان شخص کو اس کا شریکِ سفر بنا دیتی ہے۔ یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جو خوابوں کے شہر میں بستی ہے لیکن حادثاتی طور پر اس کا ہمسفر اس کے خوابوں کے شہزادے سے یکسر مختلف ہوتا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو کسی کی تلاش میں ایسی جگہ جا پھنستا ہے جہاں سے واپسی نا ممکن ہوتی ہے۔ کیا قسمت اسے سب کے  سامنے سرخرو کرے گی یا اس کی زندگی اسی اندھیری دنیا میں گزر جائے گی؟

Andleeb

یہ کہانی ہے ایک بکھرے ہوئے خاندان کی. یہ کہانی ہے بچپن کے تلخ حالات کی تلخیوں کو خود میں ڈالنے والی لڑکی کی. ایک ایسی لڑکی کی جسے مرد زات سے نفرت ہے. جو شادی جیسے رشتے کو بوجھ سمجھتی ہے. یہ کہانی ہے ولید حسن شیرازی کی. جو محبت کی راہ میں ہزاروں تکلیفیں سہتا ہے. جو محبت کو کھو کر پالیتا ہے. یہ کہانی ہے عطاء اللہ خان صاحب کے دو دیوانوں کی.
1 2 3 31
Open chat
Hello 👋
How can we help you?