Complete Novels

Hum Q Chale Us Raah Per

یہ ایک فرضی کہانی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ اسے فرضی کہانی کی طرح ہی پڑھا جائے۔۔اس میں بہت سے سینز ایسے ہوں گے جو کہ آپ کو تب تک فضول لگیں گے جب تک کہ آپ ان کو سمجھ نہ لیں۔۔اس ناول میں موجود ہر ٹاپک کو لکھنے کے پیچھے کوئی مقصد ہے اور جو وہ سمجھ جائے وہی عقل مند ہے۔۔علاوہ ازیں جب تک کہانی مکمل نہ ہو جائے اس کے بارے میں کوئی رائے اختیار نہ کریں کیونکہ آخر میں آپ کو پچھتاوا ہو سکتا ہے۔۔یہ کہانی راستوں کو پہچاننے کی ہے۔۔ان راستوں کو پہچاننے کی کہانی جہاں ہمیں جانا تھا مگر ہم بھٹک گئے تھے۔۔

Hum Sahilon k Parwarda

شاذان حیات علی کھلی فضاؤں کا باسی تھا اسے باندھ کر رکھنا ساحلوں کی پروردہ ایما کے لیے کیسے ممکن ہوسکتا تھا
مگر وقت کی ایک اکائی اس جیسے صیاد کو اسیر بنا گئی
وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ یوں ہار جائے گا کہ پھر جیتنے کی کوئی خواہش ہی نہ رہے گی
جس ہستی کی وجہ سے وہ دور بھاگتا رہاتھا وہی اسے واپسی کا اذن دے رہی تھی ۔۔

Hum Soorat gar Kuch Khawabon k

یہ ایک ایسی بن ماں کی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے معذور والد کے علاج کے لیئے پیسے کمانے ان سے دور جاکر دوسرے شہر میں کام کرتی ہے اور وہاں اسے اپنے باس کے بیٹے سے نا چاہتے ہوئے محبت ہوجاتی ہے جو کہ وہ بھی اپنے والدین کے ساتھ بزنس امپائر سنبھال رہا ہے۔ آگے جاکر اس لڑکی کے زندگی میں  بہت سی مشکلیں آجاتی ہیں اور کئی تلخ حقیقتیں سامنا کرتی ہے۔ پھر آخرکار بہت سے امتحانوں سے گزرنے کے بعد اسے اپنی محبت مل جاتی ہے۔

Humraah by Ahmed Rao

 ہمراہ کہانی ہے پیارو محبت کی۔یہ ایک ہلکی پھلکی سی کہانی ہے جہاں ہر رشتے کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دیکھایا گیا ہے۔زندگی کی تلخیوں کو بھلا کر ہمراہ کے اس سفر پر چلے۔ہمراہ آپ کا دل نہیں توڑے گا

Humraahi by Syeda Jaweria Shabbir

 ناول ہمراہی کا مرکزی خیال یہ ہے کہ حنا معراج اور داور معراج کئی دونوں کزن ہوتے ہیں جبکہ حنا کی فیملی اثرو رسوخ اور مالی حالات میں داور معراج سے کئی زیادہ اونچے مرتبے پر ہوتے ہیں ۔۔
دوسری جانب ماہیرہ ایک عام سے گھر کی خاص خدو خال کی مالک ہوتی ہے جو والدین کی وفات کے بعد پھپھو کے گھر میں رہتی ہے پھپھو ایک ماں بن کر اسے پالتی ہیں اور اپنے بیٹے اصفر سے اس کی منگنی طے کردیتی ہیں، اصفر ایک بےحس اور اور بے روزگار لڑکا ہے جو کہ باہر جانے کے سپنے بنتا ہے اور اپنے بچپن کے دوست داور کے توسط سے لندن چلا جاتا ہے اور جاتے ہوئے مہیرہ سے منگنی توڑ کر جاتا ہے۔۔۔
حنا کے والد زولفقار صاحب حنا کی شادی ایک رئیس زادے خرم قیام ثانی سے کردیتے ہیں،
جو کہ ان کے مرتبے پر میل کھاتے ہیں دولت کے اس فرق نے عمر کے فرق کو یکسر مٹا ڈالا۔۔۔

Humraaz Mere

ایک دوسرے کی محبت میں ڈوبے شادی شدہ جوڑے کی کہانی جس میں راز ہے، ہمراز ہے، دو اجنبیوں کی دو ملاقاتیں، مثبت رویے اور پھر ایک طویل ہجر ہے۔ درست وقت پر صحیح فیصلے کی اہمیت اور سنجیدہ اور سمجھدار افراد کی وقتی غلطی کی کہانی ہے ’ ہمراز میرے ‘

Hurya tul Rooh

اجنبی ایک دن ملے اور پہلی نظر میں دل دے بیٹھے۔ ماضی کی مشکلات نے انہیں صبر کرنا سکھایا، اور ہمت کی جس کا انعام انہیں ایک دوسرے کی صورت میں ملا۔ رخسانہ کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنی پڑی، اور اپنے آپ کو مضبوط بنانا پڑا۔ ان دونوں نے بے شمار مشکلات کے بعد ایک دوسرے کو سنبھال لیا، جیسے دو پھول ایک باغ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھلتے ہیں

Ibadat

ہم سب مسلم خاندان میں پیدا تو ہوئے ہیں مگر کیا ہم سب مسلمان ہیں؟
کیا ہم نے آج تک کبھی بھی کچھ ایسا کیا ہے جو ایک مسلمان پر فرض ہے ۔ہم دنیا کی آسائشوں میں اتنا آگے تک جاتے ہیں کے خدا کو کہیں پیچھے چھوڑ دیتے ہیں لیکن خدا ہمیں کبھی بھی نہ چھوڑتا ہے نہ گمراہی کے راستے پر زیادہ عرصہ چلنے دیتا ہے وہ اپنے بندے کو رہنمائی کا راستہ دکھاتا ہے اور ہمیں ہماری آخرت سنوارنے کا موقع دیتا ہے یہ کہانی بھی آپ اور مجھ جیسی ایک لڑکی کی ہے جس نے خد سے خدا تک کا سفر طے کیا ہے
1 16 17 18 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?