Complete Novels

Haal e Dill

“عورت” کو میرے مذہب نے ایک عظیم الشان رتبے سے نوازا، بیٹی کے روپ میں رحمت کہلائی، بہن کی صورت میں ٹھنڈک، بیوی کا لبادہ اوڑھے راحت کا سبب بنی اور ماں کا منصب عطا کرنے کے ساتھ ربِ کریم نے جنت کو عورت کے قدموں میں سجا دیا گیا۔ افسوس معاشرے کے ایک طبقے نے رحمت کو زحمت گردانا اور بیٹی کی ولادت معیوب سمجھی جانے لگی لیکن اِسی معاشرے میں ایسے لوگ بھی دیکھنے کو ملے جنہوں نے اس رحمت کے ہونے پر سجدۂِ شکر واجب سمجھا۔ عورتوں کی ایک کہانی جہاں ہر لڑکی کو اپنی منفرد داستان کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ “حور خان” کی کہانی جس کے حقیقی باپ نے اپنے ہاتھوں سے چند گھنٹوں کی معصوم بیٹی ایک غیر کے حوالے کردی، غیروں کے درمیان ناز و نعم سے پلتی اپنے پردے کا مان رکھتی “سیدہ آورش شاہ” کی کہانی ۔ “ماہی شازل شاہ” کی کہانی جو اپنے بھائی کے بدلے ونی کر دی گئی۔ “حریم علی” کی کہانی جس کی قسمت میں ماں باپ کا سایہ تو نہ آیا مگر وہ شاہ زادی بنا کر پروان چڑھائی گئی۔ “فجر مستقیم” کی کہانی جس نے بھائی کی خوشیوں کی خاطر اپنا آپ گروی رکھ دیا۔

Haani

اس کہانی میں آپ پڑھیں گے ایسی لڑکی جو کمزور دل کی مالک ہوتی ہے جس کے سر پر ماں کی نصیحتوں کا اٹر نہیں ہوتا لیکن وقت جب بازی پلٹتا ہے تو اس کی شخصیت بدل کے رکھ دیتا ہے۔اس میں “الوینہ پرویز” کے بارے میں جانے گے کہ کیسے اس کا غرور ٹوٹتا ہے۔

Haari to Piya Mein Teri

یہ کہانی ہے ایک بے نام نفرت کرنے والی ایک مغرور لڑکی کی ۔۔۔یہ کہانی ہے دلوں سے محبّت کرنے والے ایک شخص کی۔۔یہ کہانی ہے۔۔۔۔۔۔زندگی سے بھرپور ایک فیملی کی۔۔۔۔۔۔یہ کہانی ہے۔۔۔۔تھوڑی خوشیوں کی تھوڑی آزمائشوں کی۔۔۔۔۔

Haboot

کوالالمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ٹرمینل ون اس وقت مسافروں کے ہجوم میں ڈوب رہا تھا۔۔۔
وقت کا پردہ قائم تھا اور گھڑی کی سوئی اپنے مقررہ دائرے میں سستی کے ساتھ چکر کاٹ رہی تھی۔ وہاں موجود لوگ بے خبر تھے، وقت اور جائے کے قفس میں قید۔
آج تین جانوں کو بدلنا تھا، دو سو انتالیس جانوں کو لٹنا تھا، ہزاروں جانوں کو سوگ منانا تھا اور لاکھوں جانوں کو عبرت حاصل کرنی تھی۔ آج وہ ہونے والا تھا جو انہونی تھا، جس کے گواہ بے زبان تھے اور ثبوت مجوف۔
کیا ہوا تھا اس طیارے کی دیواروں کے پار، جب وہ زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر آویز تھا؟ کن خیالات نے ان ۲۳۹ جانوں کو گھیرا تھا؟ کون تھے وہ لوگ؟ کون تھا MH370 کا قاتل؟ کون تھا فریب کار اور کون تھے بیکس تماشائی؟
دو سو انتالیس نام، اور جواب۔۔۔ فقط خاموشی۔

Hadd

یہ کہانی ہے ایک لڑکی کی جو اپنی حدود سے واقف ہے۔اور یہ کہانی ہے اہک لڑکے کی جو اپنی محبت کی حدود کا احترام کرتا ہے ۔ یہ کہانی ہے اس محبت کی جس کو انسان اپنے مذہب کے لہۓ چھوڑ دیتا ہے۔

Haikri

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی  جس نے انسانی فطرت کا دیکھا ہے خطرناک روپ۔ کیسے ایک لڑکے نے بدلہ لیا ہر اس شخص سے جن نے  اس کا بچپن اجاڑا۔ کیسے ایک برائی نے بنایا ایک گناہ گار۔ یہ کہانی ہے ہیکڑی (غرور ) کے بارے میں جو اس وقت ہے بنی ہوئی ہے ہمارے معاشرے کا حصہ۔اور ہم جانے گے کہ  زندگی تو نام ہی ہے سب تسلیم کرنے کا۔ شکر اَلْحَمْدُلِلّٰه کہنے کا۔

Hamqadam

ہمقدم دو ایسے کزنز کی کہانی جن میں عمروں کے فرق کے باوجود دونوں کی خوب دوستی تھی۔جہاں ایک طرف رشتوں میں منافقت،انا نفرت،حسد،جلن،اسٹیٹس کا تکبر نمایاں تھا وہیں دو دلوں نے دوستی سے بڑھ کر محبت کو دستک دی تھی۔۔

Hamrahi

یہ کہانی گھومتی ہے چھ کرداروں کے گرد ابتسام رضا جو ایک نرم دل معمولی سا ویلڈر تھا ایک ناول زادہ جسے وقت کی ستم ظریفی نے حیوان بننے پر مجبور کیا ،دلکش حیات جس کی لاپرواہی نے اُس سے اُسکا خوبصورت آشیانہ چھین لیا ، کومل خان اپنے آپ کو کمتر سمجھنے والی پولیس والوں سے نفرت کی دعوے دار جو ایک ایس پی کا عشق بن بیٹھی ، ایس پی بشار بیگ اپنی انت الحیات کا دیوانہ اُسے بے انتہاء محبت دیتے اُسکے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے والا یہ کہانی گھومتی ہے ننھی مدیحہ کی گرد جسکی معصومیت ایک درندہ نوچ لے گیا جسے غزنوی نام کے سبز آنکھوں والے بچے نے دوبارہ زندگی جینا سکھائی یہ کہانی ہے غزنوی کی جو خود پر بیتے ظلم کے بعد بھی اللہ سے شکوہ نہ کرتے اُسکی ذات پر کامل یقین رکھتا ہے ۔
1 13 14 15 51
Open chat
Hello 👋
How can we help you?