Novels

Kothe Ki Malika by Syeda Noor Ul Ain

اس کہانی “کوٹھے کی ملکہ” کا اہم مقصد معاشرے کو ہوش دلانا ہے، کہ اگر آپ نے ایک جگہ جیسے کے “کوٹھا” اسے گندہ کہہ دیا، تو کیا وہ واقعی گندہ ہوگیا؟
بلکہ نہیں! یہی وہ جگہ تھی جہاں “کبیر” اپنے گھر سے پریشان ذہنی سکون کے لئے آیا کرتا تھا۔
پھر دوسری بار بھی اس بیچاری کمزور “کنول” کو بھی اسہی کوٹھے کی چھت ملی، باہر کے درندوں سے خود کو بچانے کے لئے جو خود کو پاک صاف کہتے تھے۔
“شہزاد” کو تو یہی لگتا تھا کہ جیسے کبیر کسی بری راہ پر ہے،
پر سوال یہ ہے کہ کوٹھے میں ایسا کیا تھا؟
جو سب وہاں جانا پسند کرتے تھے۔
کبیر کے “پروفیسر” نے جتنی بہترین اسے سایکولجی پڑھائ کہ اسے پتہ چلا کہ ایسا ہمارا معاشرہ ہے۔
 دوسری طرف کنول کو اسکے گھر والوں نے اور زمانے والوں نے ایسے سبق پڑھائے کہ اسے پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی..
منفی کردار “باجی جی” نے تو جیسے ملکہ کا پیچھے اب تک نہ چھوڑا تھا۔
اب مزید کہانی کو تفصیل سے جاننے کے لئے پڑھیں ناول “کوٹھے کی ملکہ”…

Safar e Iman Episode 7 by Kainat Sadiq

یہ داستان سفر ایمان ایک نوجوان مسلم لڑکے کی تبدیلی کے سفر کی پیروی کرتی ہے جب وہ اپنی زات میں کہیں کھو سا جاتا ہے اسی پل وہ اپنی حقیقی پہچان کو جاننے کے لیے ایمان اور اپنی شناخت اور مقصد کے چیلنجوں کو اپناتا ہے ۔ راستے میں وہ مختلف آزمائشوں کا سامنا کرتا ہے ۔ جو انہیں اپنے آپ اور اپنے رب کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرتے ہیں ۔ اپنی جہدوجہد اور کامیابیوں کے زریعے وہ ایمان کے حقیقی معنی کو تلاش کرتا ہے ۔ اور پھر وہ مضبوط سمجھدار اور زیادہ ہمدرد بن کر ابھرتا ہے ۔

Ahd e Junoon Episode 5 by Aniqa Sheikh

انصاف کی خاطر آخری حد تک جانے والے دو مسافروں کی داستاں جو خود سے کیا گیا عہد پانے کے لیے( وہ عہد جو ان کا جنون بن چکا تھا)اپنی منزل پر نکلے ہے۔۔کیا زندگی انھیں اپنا عہد پانے تک کی مہلت دے گی یا پھر وہ خالی ہاتھ رہ جائے گے؟جاننے کے لیے پڑھنا پڑھے گا عہدِ جنون..

Zakhm e Altafat Episode 3 Saba Gulzar Hashmi

کچھ کردار مر جاتے ہیں، کچھ کو مار دیا جاتا ہے ، کچھ انصاف کیلئے در در بھٹکتے ہیں اور کچھ بھوک مٹانے کیلئے جتن کرتے ہیں ۔ کچھ کرداروں کا قلم خرید کر جھوٹ بیچا جاتا ہے اور کچھ کے ضمیروں کو سلا دیا جاتا ہے۔
اور حکومت قائم رہتی ہے فقط ظلم کی۔
ظلم کبھی مٹتا نہیں ہے۔ اگر اس کو مٹانے کی کوششں کی جائے تو انسان کی نسلیں تباہ ہو جاتی ہیں لیکن یہ ظلم نئی شکل اختیار کر کے بڑھتا ہی رہتا ہے۔

Marg e Tamanna Episode 26 to 34 by Mawra Talha

مرگ تمنا کی بات کروں تو بس اتنا ہی کہوں گی کہ یہ اب آپ کے ہاتھ میں ہے۔ زمانے کے رنگ آپ سب نے دیکھے ہیں اور انہی رنگوں کو الفاظ میں پروکر آپ کے حوالے کر دیا ہے۔ آپ کو اس میں محبت ملی تو اسے محسوس کیجیے گا۔ انا کی جنگ میں ہارے ہوئے ملے تو ان کا درد محسوس کرنے کی کوشش کیجیے گا۔ زمانے کی ٹھوکر کھائے ہوئے کردار نظر آئیں تو انہیں سمیٹ لیجیے گا۔ اس میں آپ کو وہ احساسات اور جذبات ملیں گے جو آپ کو اپنی ذات اور معاشرے سے وابستہ محسوس ہوں گے۔
چلیے ! اک نیا سفر شروع کرتے ہیں اور اس کے ہر موڑ پہ سنگ رہنے کا وعدہ کرتے ہیں۔

Marg e Tamanna Episode 1 to 25 by Mawra Talha

Behshat Tak Episode 6 by Afra Azam

“داستانِ سفر ایک ایسی لڑکی کی جس کی زندگی کا مقصد وہ وعدہ وفا کرنا تھا جو اس سے “کروڑوں سال” قبل لیا گیا تھا”
داستانِ سفر کوئلے سے کندن بننے والوں کی،نعمتوں کی ناقدری کر کے تہی دامن رہ جانے والوں کی،خود سے محبت کرنے والوں کی،خود کو بےمول کر کے بےسکون رہ جانے والوں کی،نظام کے جنگ کی،جیت کے بھی ہار جانے والوں کی۔۔۔

Behshat Tak Episode 5 by Afra Azam

“داستانِ سفر ایک ایسی لڑکی کی جس کی زندگی کا مقصد وہ وعدہ وفا کرنا تھا جو اس سے “کروڑوں سال” قبل لیا گیا تھا”
داستانِ سفر کوئلے سے کندن بننے والوں کی،نعمتوں کی ناقدری کر کے تہی دامن رہ جانے والوں کی،خود سے محبت کرنے والوں کی،خود کو بےمول کر کے بےسکون رہ جانے والوں کی،نظام کے جنگ کی،جیت کے بھی ہار جانے والوں کی۔۔۔

Dua e Fajar by Sawaira Shakeel

یہ کہانی ہے ملاحہ عالم کی ، پرعزم ، خود اعتماد ، مستقل مزاج اور مضبوط کردار کی حامل ایک ایسی  لڑکی کی جو بچپن سے زندگی کی سختیوں کو ثابت قدمی اور بہادری کے ساتھ برداشت کرتی آرہی ہے۔۔۔ یہ کہانی ہے عشارب ملک کی۔۔۔  جزباتی اور انا کے پیکر ایک ایسے نوجوان کی ۔۔۔ جس کی زندگی اسے ایک لڑکی کے آنے سے اپنا ایک نیا رخ  متعارف کرواتی ہے ۔۔۔ یہ کہانی ہر رمضان المبارک کے مہینے سے دو لوگوں کی زندگیوں کے بدلنے کی ۔۔۔ وہ دو لوگ جو اپنی اپنی انا کا تاج اپنے سروں پر سجاۓ پھرتے ہیں اور پھر رب کے کن سے ٹوٹتے ہیں گرتے ہیں مگر اس خوبصورتی سے قسمت ان دونوں پر رشک کرتی ہے۔
انا کے زوال سے لے کر محبت کے خوبصورت رنگوں سے آشنائی کی ۔۔۔۔۔۔ ایک خوبصورت داستان

Areesa Episode 3 by Aroosha Habib

“کیوں زندگی کبھی غم کے اندھیروں میں گھرِ جاتی ہے اور کبھی روشنیوں سے منور ہو جاتی ہے؟ ‘عریسہ’ ایک ایسی کہانی ہے جو انسانی جذبات، بکھری یادوں، اور بےقرار روحوں کے درمیان گردش کرتی ہے۔ یہ ناول ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ کیا واقعی محبت کے بغیر زندگی ممکن ہے؟ یا محبت کا چھن جانا بھی ایک نئی روشنی کا آغاز ہو سکتا ہے؟ یہ کہانی ہمیں دکھاتی ہے کہ زندگی کے پیچیدہ راستوں میں گم ہونا ہی شاید خود کو پانے کا پہلا قدم ہوتا ہے۔”
کیوں ہر پل، ہر موڑ پر ایسا لگتا ہے کہ کائنات نے ایک نیا سوال اٹھا دیا ہے، اور اس سوال کا جواب تلاش کرنا ہی زندگی کی سب سے بڑی جنگ بن جاتا ہے۔ کیا تم واقعی وہی ہو جو تمہیں لگتا ہے؟ کیا تمہیں اپنی تقدیر کا علم ہے، یا تم صرف ایک داستان کے کردار ہو؟”
1 2 147
Open chat
Hello 👋
How can we help you?