خواہش ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کی زندگی بچپن سے مشکلات کا شکار ہے۔ اپنے والدین کی موت کے بعد، اسے نانا کا سہارا ملتا ہے، لیکن اپنی ماموں ممانی کی بے حسی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یہ کہانی ماہ نور کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے نانا کے کیفے کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ زندگی کی تلخیوں سے لڑتی ہے۔ محبت، دھوکہ، اور قربانیوں کے سفر میں، وہ سیکھتی ہے کہ اعتماد اور خود اعتمادی کی کیا اہمیت ہے۔
یہ کہانی ہے اپنی شناخت کھو دینے والی اس لڑکی کی۔۔
یہ کہانی ہے اپنی شناخت کو چھپا کر رکھنا والے اس درندے کی۔۔
اپنوں کے راز جان کر ۔۔اپنی معصومیت کو کھو دینے والوں کی۔۔
محبت سے نفرت کرنے والوں کی۔۔۔
یہ کہانی ہے ایک قتل کے راز کی۔۔۔
اعتبار سے اعتبار اٹھانے والوں کی۔۔۔
یہ کہانی ہے عشق کے دو مکینوں کی۔۔۔۔
یہ کہانی ہے انتظار کی, بدلے کی,دوستی کی ۔۔۔
یہ کہانی ہے یار کےخیال میں رہنے والوں کی۔۔
کہانی ہے قاتلوں کی۔۔۔جھوٹ کی ، قتل کی ، نفرت کی۔۔۔کہانی ہے انتقام کی۔۔۔بدلے کی اور دلی سکون کی۔۔۔کہانی ہے محبت سے انجان اور نفرت سے بھرپور دو لوگوں کی۔