آزمائشوں کے شوریدہ طوفانوں میں ڈولتی محبت کی ناؤ جو بدگمانی اور سازش کی تیز لہروں سے لڑکھڑاتی دکھوں کے گہرے پانیوں میں غوطے کھاتی عشق کے جزیرے پہ اترتی ہے۔۔۔ تاحدہ نگاہ چھائی مشکبار جذبوں کی ہریالی جن کے بل کھاتے رستوں پہ لوگ ملتے بچھڑتے اپنی شناخت پاتے ہیں۔۔۔ جزیرے کے بیچوں بیچ شہر آباد ہے “شہر جاناں، جس میں اہلِ دل لوگ اپنے مسکن میں بسے محبت کے گیت گاتے عشق کی معراج کو چھوتے ہیں اور آنے والے بنجراؤں کےلیے بانہیں وا کردیتے ہیں آؤ “کہ آباد شہرِ جاناں ہو”۔۔
کہانی تین شیطانوں کی, یہ کہانی ہے ظلم کے خلاف ڈٹ جانے والی ایک آزاد منش لڑکی کی, یہ کہانی ہے ایک موت کے فرشتے کی آز کا نشانہ بننے والی لڑکی کی, یہ کہانی ہے ظلم کی دنیا میں راج کرنے والے تین بے تاج شیطانوں کی, یہ کہانی ہے انتقام کی بھٹی میں سلگنے والے دلوں کی کہانی موت کے مقابل کھڑی ہونے والی لڑکی کی۔۔۔۔۔