All

Kathin Rahon Ki Tu Manzil

“کٹھن راہوں کی تو منزل” میری پہلی تحریر ہے۔
یہ کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جو زندگی میں بےحد مشکلات کا سامنا کرتی ہے مگر اللہ پہ پختہ بھروسہ رکھتی ہے امید اور صبر کا دامن نہیں چھوڑتی۔ یہ کہانی ہے دوستی اور محبت کے نام۔۔۔۔!! امید کرتی ہوں میری پہلی کاوش آپ کو پسند آئے گی۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Jansheen Episode 1

ازل سے زمانے میں ایک رواج ہے چلتا آیا ، پڑھنے والا خود کی شخصیت کو کرداروں میں ہے ڈھونڈتا آیا ، ہر کردار پڑھنے والے کی شخصیت کا عکاس ہوتا ہے ، یہ پڑھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اپنی زندگی کی کہانی کو کس کردار کی کہانی سے مماثلت شدہ پاتا ہے ، میرا ماننا ہے کہ انسان ہر موڑ پر اپنی زندگی کا ہیرو اور ولن خود ہوتا ہے، جب اس کے کردار سے کسی کو فائدہ ہو تو وہ ہیرو ہے اور یہی فرد کسی کے نقصان کا محتمل ہوجائے تو ولن ، جانشین کے ہیرو اور ولن کو پڑھنے والا خود ڈھونڈے گا ، وہ اپنی شخصیت کی مناسبت کا کردار بھی خود ہی چنے گا اور پھر اس سے اپنے لئے سبق اخذ کرے گا ، جانشین کی کہانی زندگی کی دوڑ میں دوڑنے والے مسافروں کی ہے ، وہ مسافر جنہیں قافلوں کی سنگت بھی ملی، کبھی ہجر کا عذاب بھی ، کبھی وصل کا تحفہ ملا ، کبھی آزمائش کا وبال بھی ، جو رک گیا وہ رکا رہا جو چل پڑا وہ کھڑا رہا زندگی کے امتحان میں ۔

Dewaane Season 2 Last Episode

کہانی میں آپ ملیں گے کچھ ایسے چلبلے کرداروں سے جو آپکے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دے گے ،
اس کہانی میں آپ ملے گے تین دوستوں سے جو کچھ زیادہ ہی پاگل ہیں اور ان کو سدھارنے والے بھی ان سے کم نہیں ہیں،
اس کہانی میں آپ ملیں گے ایک بدتمیز شاگردہ  اور انکے سلجھے ہوئے پروفیسر سے،ایک حکم چلانے والے باس اور انکی نافرمان سیکرٹری سے ،ایک کھڑوس ہیرو اور ان پر مرنے والی ڈبل کھڑوس ہیروئن سے اب انکی زندگی آپس میں کیسے الجھتی ہے  یہ جاننے کے لئے ناول سے جڑے رہیئے۔

Kabhi Hum Khoobsurat The Episode 1

کہتے ہیں آنکھیں آئینے کی طرح ہوتی ہیں۔

 آئینہ جو روح کا عکس دکھاتا ہے۔

شفاف اور خوبصورت عکس۔
 ہر فریب اور مکر سے پاک۔
 پھر کوئی برق سی تمہارے گرد گھومتی ہے۔
 نگاہوں کے سامنے کئی زمانے گزر جاتے ہیں۔
کئی لوگ بچھڑ جاتے ہیں۔
 اور پھر ہر شے ساکن ہو جاتی ہے۔ صرف وہ آئینہ رہ جاتا ہے اور تم۔
جس میں تم اپنی روح کا عکس دیکھ سکتے ہو۔
وہ ایسی تو نہیں ہے جیسی کبھی پہلے تھی۔
 اس پر تو بہت سے داغ ہیں اور جگہ جگہ پیوند۔
روح گھائل ہو چکی ہے۔
 روح کی ویرانی تمہاری آنکھوں میں منعکس ہو چکی ہے۔
 ہمیشہ کے لیے۔ شاید باقی ماندہ زندگی کے لیے۔
پھر جب تم گزرے زمانوں کو یاد کرتے ہو تو دل پر آری سی چلتی ہے اور لب بے آواز ہلتے ہیں۔۔
کبھی ہم خوبصورت تھے۔۔۔

Libas e Basti Episode 1

یہ کہانی ہے ان گمراہ بندوں کی جنہیں الله رب العزت ہدایت  بخشتا ہے اور اپنا محبوب بنا لیتا ہے ۔
یہ کہانی ہے آزمائشوں پر شکوہ کرنے والوں کی جنہیں الله رب العزت تحمل بخشتا ہے اور صابرین بنا دیتا ہے ۔
یہ کہانی ہے خزاں کی  ان ٹوٹی کلیوں کی جنہیں الله رب العزت بہار بخشتا ہے اور  پھول بنا دیتا ہے ۔
“اور بے شک وہ جسے چاہے ہدایت دے “(القرآن )
1 442 443 444 503