All

Mah e Malka Episode 8

کہانی ہے مصر میں مقیم چار لوگوں کی ۔ ۔
کہانی ہے ایک کشتی کی ۔ ۔
چمکتی چیزوں کی لت ،
عدل کا جنون ،
بہتری سے بھاگنے کی چاہ ،
تلاش کی آرزو ،
کہانی ہے ایک متوازی دنیا کی ۔ ۔ ۔
عورتوں کی مردوں پر حکمرانی کی ۔ ۔ ۔
انسانیت کے انسانیت پر تجربوں کی ۔ ۔ ۔
سچ کی اصل صورتوں کی ۔ ۔ ۔
کہانی ہے چار لوگوں کی ۔ ۔ ۔
اور انکی قید خانی کی ۔ ۔

Baaran e Hub Episode 1

ایک کہانی بچپن کے حسین لمحوں کے نام ، اس جگہ کے  نام جس سے جدا ہوکر معلوم ہوا کہ وہ درسگاہ کتنی خاص تھی۔ اس دوستی کے نام جو خاص لوگوں کے لیے بہت خاص بھی تھی تو کسی بے وفا کے لیے محض ہتھیار تھی۔ یہ نفرت ، دوستی اور محبت کے سفر کی ہنسی مذاق ، دکھ ،درد آنسوں اور اعتبار جیسے پہلؤں کے اجزاء سے بھرپور کہانی ہے

Tasanno Episode 2

دنیائے دو روزہ میں ‘”تصنّع “‘ حقیقت سے بالاتر ہے ،اور اِسے بالاتر بنایا ہے تصنّع برتنے والوں نے ۔۔۔۔۔
” ہر کہانی تصنّع آمیز ہے ہر احساس دکھاوا ہے “
 کوئی زخمی روح والا جہاں خود کو مضبوط ظاہر کرنے کا جعلی مظاہرہ کر کے شاکر ہو جاتا ہے وہیں کوئی ہمدردیاں بٹورنے کے لیے خود کو مظلوم اور دوسرے کو ظالم بنا دیتا ہے ۔۔۔
 تصنّع سے آج تک کوئی نہیں بچ پایا ،کوئی بچنا ہی نہیں چاہتا!
کوئی اسے دنیا میں شمار کر لیتا ہے تو کوئی دینی اموار کا حصہ بنا لیتا ہے ۔۔۔۔
“صالح عمل میں ریاء نیکی نگل لیتی ہے” اور بس عمل بچ جاتا ہے بے مصرف ۔۔۔بے سود۔۔۔۔!
“بلا شبہ ربِ ذوالجلال اعمال سے بھی واقف ہے اور نیتوں کو بھی جانتا ہے “
 تصنّع اصلیت کو چھپا دیتا ہے ہمیشہ کے لیے نہیں لیکن کچھ عرصہ کے لیے ۔۔۔۔۔ کیونکہ ہمیشہ کے لیے کچھ نہیں ہوتا اس جہاں میں تو بالکل بھی نہیں!
وہ عرصہ سیکنڈز پر محیط ہو یا صدیوں پر ۔۔۔۔۔جیسے جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ویسے ہی اصل کبھی نہیں چھپتا ۔۔۔۔۔۔
ہر بھید کھل جاتا ہے اِس جہاں میں نہیں تو اگلے جہاں میں۔۔۔!

Tere Saye Ki Amaan

پاک فوج کے نوجوانوں کی اس سرزمین پہ جان نثار کرکے حب الوطنی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتی داستان۔کہانی علایہ ملک کی جو اپنی ہی سگے رشتوں کے تشدد کا سبب بنی۔کیسے وہ اس شخص سے ملی جس کا سایہ اس کیلیے ایک ٹھنڈی چھاؤں ثابت ہوا۔

Mujhe Pyar Bhara Badal Kar Do

یہ کہانی ہے رنم بلوچ کی جسے کالے رنگ سے شدید نفرت ہے۔یہ کہانی ہے ایک ایمان دار پولیس آفیسر کی جسے اپنے کام سے جنون کی حد تک عشق ہے۔یہ کہانی ہے نورے بلوچ کی جو فرزام بلوچ کے انتقام کی بھینٹ چڑھتی ہے۔ان سب کی کہانیوں میں آگے کیا ہوتا ہے یہ تو آپ کو پڑھ کر ہی معلوم ہوگا۔اس ناول کے تمام کردار فرضی ہیں لیکن کچھ باتیں حقیقت پہ مبنی ہیں۔
1 435 436 437 511