All

Yaqeen Ka Safar Episode 4

کچھ ایسے کردار جو ہی سکھائیں گے کہ جن کو اپنے چھوڑ دیتے ہیں غیر انھیں تھام لیتے ہیں
کہانی ایسے کردار کی جسے اپنوں سے دھوکہ اور غیروں سے محبت ملی
کہانی ایسے کردار کی جو یہ سکھاتے ہیں کہ محبت اور خوشیاں ، خوبصورتی اور رنگت کی محتاج نہیں

Maktoob Episode 3

مکتوب : محبت اور انتقام کی ذو معنی داستان .
مکتوب کہانی ہے اک لڑکی کی ، جس کا بسیرا خوابوں کی دنیا تو ہے لیکن حقیقت پسندی کے ساتھ ۔
مکتوب کہانی ہے ایک لڑکے کی ، جس نے آنسو بہاتی زندگی سے مسکراہٹوں کا سودا کر رکھا ہے ۔ جس کی آنکھیں اس کے شفاف دل کا آئینہ ہیں۔
مکتوب کہانی ہے ایک سائے کی … سایہ اک قیامت سا …. پُراسرار ہے کچھ اس کی شخصیت میں جو لے ڈوبے ہر کسی کو ، کرے کوشش اسے کھوجنے کی ۔
BE READY FOR THE ROLLER COASTER RIDE OF MAKTOOB

Raad Episode 1

   ایسے لوگوں کی کہانی جو جانتے بوجھتے غلط میں ملوث ہوئے
ایسے لوگوں کی کہانی جنہوں نے اپنوں کے ساتھ دھوکہ کیا
وہ لوگ جنہوں نے ایمانداری کا خمیازہ بھگتا
وہ لوگ جنہوں نے سیاست میں جا کر حیوانیت اختیار کی
وہ لوگ جنہوں نے کسی کے جرم کی سزا کاٹی
ان لوگوں کی کہانی جنہوں نے وعدے نبھائے اور ان کی بھی جنہوں نے وعدے توڑے
اپنے اصل کی جانب لوٹنے کی کوشش کرنے والے یہ کردار کیا اپنے آپ میں خود ہی سیاہ ہیں۔
سیاست کے سیاہ باب کو بیان کرتی، نیکی کی سزا کاٹنے والوں کی، جرم کی دنیا میں پائے جانے والوں کی، اپنے اصل سے بھاگنے والوں کی، گناہوں کے سفر میں رب کو فراموش کیے جانے کی کہانی ہے رعد
سیاہ اور سفید کی گرج سے بھرپور کہانی ہے رعد

Likha Tha Jo Nasebon Mein

اس سب میں آپ کی غلطی بھی تو نہیں ہے ضامن ۔بس نصیب میں ہی ایسا ہونا لکھا تھا ۔آپ نے تو کوئی بے ایمانی نہیں کی جو یوں خود کو دوش دے رہے ہیں ۔میں ہی اچانک آپ کی زندگی میں آ دھمکی تھی ۔اس کی سزا مہرماہ کے معصوم دل کو کیوں ملتی ۔بخدا میں خوش ہوں ۔میرے دل میں ذرا برابر ملال نہیں ۔اگر ہوتا تو کیا میں خود آپ کو کہتی مہرماہ سے شادی کرنے کو ۔وہ آپ کی زندگی میں مجھ سے پہلے سے تھی ۔بچپن کی منگ ۔۔۔۔آپ تو کسی بھی لڑکی کا خواب ہو سکتے ہیں پھر کیسے ممکن تھا اس نے آپ سے منسوب ہو کر بھی آپ کے خواب اپنی آنکھوں میں نہ بنے ہوں ۔میں کیسے وہ سارے خواب نوچ کر اپنی زندگی کی تعبیر حسین بنا لیتی ۔بلکہ سچ کہوں تو پچھلے ایک سال سے جو بوجھ میرے دل پر دھرا تھا پچھلے سات دن میں وہ کہیں غائب ہو گیا ہے ۔میں تو ایسے بھی خوش ہوں ۔کبھی آپ سے کوئی ڈیمانڈ نہیں کروں گی کہ مجھے اپنے خاندان سے متعارف کروائیں ۔میرے لئے آپکا نام آپ کی ہمسفری ہی سب کچھ ہے ۔بس ایک التجا ہے آپ سے ضامن ۔اگر کبھی مجھے کچھ ہو گیا تو میرے بچے کو خود سے جدا مت کیجئے گا ۔اسے اپنے پاس ہی رکھئے گا ۔

Safed Jhoot Episode 7 Chapter 4 Part 2

کہا جاتا ہے کہ اپنے ہم شکل کو دیکھنے والا پہلا انسان مارا جاتا ہے یا اسے ایسی بیماری لگ جاتی ہے جو اسے ختم کر دیتی ہے۔
عملِ زوال۔
اس سے بھی یہی غلطی ہوئی تھی۔ اس بات سے لاعلم کہ وہ واقعی ایمان جاوید ہے، جیسے سب اسے کہتے ہیں، یا کوئی اور، وہ خود سے نفرت کرنے والوں کی دنیا میں ایک قدم رکھتی ہے۔
امرِ محال۔
وہ ایک بلیک میلر تھی، یا اس سے ایسا بتایا جاتا ہے۔ مغرور، پیسے کی حوس رکھنے والی لڑکی جس کا خاندان اس سے ایک ایک کر کے چھین لیا گیا۔
سیاہ کار۔
مومن ابرار ایک جھوٹا تھا، یا ایمان کو ایسا لگتا تھا۔ اپنی بہن کی موت کی وجہ کھوجتا، اپنی زندگی سے اکتایا ہوا پینٹر اور لائر، مومن اس پر بھروسہ نہیں کرتا۔ نفرت یا محبت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔
قیدِ تحفظ۔
اس سب کے درمیان، ایک تیسرا شخص ہر کڑی کو ملانے اور سب ملی ہوئی کڑیوں کو گھمانے کے لیے ان دونوں کے راستے میں کھڑا ہے۔ اور وہ اس بات سے لاعلم ہیں، کجا کہ یہ شخص ان کے ساتھ ہے، یا ان کے خلاف۔

Auraq e Gul Bikhar Gaye Chapter 3

اس زخمی چڑیا کی کہانی، جسے زندگی کے سب موسم خوف دلاتے ہیں۔ کچھ اپنے رشتے، اسے بےحد ستاتے ہیں۔ دل کے نہاں خانے بدگمانی راج کرتی ہے۔ اسے تلاش ہے، سکون کی۔ ایسا سکوں جو اسے نگل جائے۔ ذہن مفلوج ہے مگر یہ ایک روح ہے، جو روشنی استعارہ چاہتی ہے۔ وہ سراپا حزن ایسے دیس کو رستہ بناتی ہے جہاں خون رنگ شامیں، افق سے لاڈ کرتیں ماتم کناں منظر تشکیل دیتی ہیں۔ سفر دشوار ہے لیکن اک پریتم ہے جس کی آغوش وہ ٹھہر کر میٹھی نیند سوتی ہے۔ محبت زاد چند پریاں ان کے سنگ کھلکھلاتی ہیں۔ یہ سب خواب کا محض حصہ ہے اور بس۔۔

Nafs Episode 1

اس کہانی میں انسان کے اپنے نفس کے ساتھ ایک ایسی جنگ کا ذکر ہے جہاں وہ دنیا کی خواہشات کے پیچھے خود کو کھو دینے کو ہوتا ہے۔ ہر کردار کی اپنی ایک کہانی یے۔ ان کے ماضی کے ٹراماز سے لر کر حال کی پریشانیوں تک۔ اس میں ہر کردار انسانی نفس کے ایک الگ پہلو کو سامنے لاتا ہے۔ اس میں دنیا سے دین تک کا سفر ہے، اور دین سے دنیا تک کا بھی۔

Yaqeen Ka Safar Episode 3

کچھ ایسے کردار جو ہی سکھائیں گے کہ جن کو اپنے چھوڑ دیتے ہیں غیر انھیں تھام لیتے ہیں
کہانی ایسے کردار کی جسے اپنوں سے دھوکہ اور غیروں سے محبت ملی
کہانی ایسے کردار کی جو یہ سکھاتے ہیں کہ محبت اور خوشیاں ، خوبصورتی اور رنگت کی محتاج نہیں
1 434 435 436 503