All

Muhabbat Ka Qissa

آپ نے اپنی زندگی میں بہت سی کہانیاں سنی ہوں گی قصے سنیں ہوں گے۔۔ کچھ قصے کہانیاں آپ کو دلچسپ لگی ہوں گی کچھ آپ پر گراں گزری ہوں گی لیکن محبت کے قصے انسان نے بہت ہی کم سنیں ہوتے ہیں اور یہ بات بےتکی ہی ہو گی کہ “محبت کا قصہ “ہو اور کوئی دلچسپی نہ لے۔۔ خیر ہم بات کرتے ہیں لفظ “محبت” کی۔ یہ ایک ایسا لفظ ہے جو ہر انسان نے ہی سن رکھا ہے اور ہر کسی کے نزدیک اس کے بہت سے معنی ہوں گے۔ ہر کسی نے اسے اپنے طریقے سے بیان کیا ہے۔ میرے نزدیک:
محبت محض ایک لفظ تو نہیں ہے۔۔
یہ تو ایک داستان ہے۔۔ مکمل یا ادھوری۔۔
محبت ایک پھول ہے۔۔
وہ پھول جو ہر باغ میں نہیں کھلتا۔۔
محبت ایک خالص جذبہ ہے۔۔
اور خالص جذبہ مخلص لوگوں کے لیے ہوتا ہے۔۔
محبت تو نصیب کا کھیل ہے۔۔
یہ تو تقدیر کا تماشا ہے۔۔
اور جو تقدیر میں لکھ دیا گیا۔۔
سو لکھ دیا گیا۔۔
محبت چرائی نہیں جا سکتی۔۔
چھینی نہیں جا سکتی۔۔
اگر محبت تمہاری ہے تو ہر حال میں تمہاری ہے۔۔
اگر نہیں ہے تو چاہے جان دے دو۔۔
یا جان لے لو وہ تمہاری نہیں ہے۔۔
محبت میں سر کو خم کر دیا جاتا ہے۔۔
مان رکھ لیا جاتا ہے۔۔
تو جس نے اسے چھیننے کی کوشش کی۔۔
وہ خالی ہاتھ رہ گیا۔۔
بازی تو وہ لے گیا۔۔ جس نے قربانی دے دی۔۔

Libas e Basti Episode 3

یہ کہانی ہے ان گمراہ بندوں کی جنہیں الله رب العزت ہدایت  بخشتا ہے اور اپنا محبوب بنا لیتا ہے ۔
یہ کہانی ہے آزمائشوں پر شکوہ کرنے والوں کی جنہیں الله رب العزت تحمل بخشتا ہے اور صابرین بنا دیتا ہے ۔
یہ کہانی ہے خزاں کی  ان ٹوٹی کلیوں کی جنہیں الله رب العزت بہار بخشتا ہے اور  پھول بنا دیتا ہے ۔
“اور بے شک وہ جسے چاہے ہدایت دے “(القرآن )

Sheh Maat Episode 1

اگر وقت ٹھر جائے۔ سانس ساکن ہو جائے۔ آنکھ نم ہو جائے۔ تو خاموش رہنے کی بجائے اپنی کہانی کہہ ڈالنا ضروری ہو جاتا ہے۔ اور جس پل تمہیں لگے کہ اب کوئی تمہیں سننے نہیں آئے گا۔ اس پل لکھ ڈالو۔ اپنی کہانی کو۔ جو اک راز کی صورت ، اک بری یاد کی طرح تمہارے سینے میں دفن ہے۔
صوفیہ سکندر کہانی کا وہ کردار ہے جس نے میرے ہاتھ میں قلم تھما کر مجھ سے اپنی کہانی لکھوائی ہے۔ یہ وہ کہانی ہے جو بہت سے لوگ سنانا چاہتے ہیں مگر سنا نہیں سکتے ۔۔۔کچھ کہانیاں ممنوعہ ہوتی ہیں۔ وہ لفظوں میں کہی نہیں جا سکتیں۔ اور میں اس ممنوعہ کہانی کو رقم کرتی ہوں۔ کچھ سچ، کچھ جھوٹ۔ کچھ حقیقت، کچھ افسانہ۔
اس کہانی کے سب کردار فکشن ہیں، کہانی من گھڑت ہے ۔۔۔مگر ۔۔۔عزیز قارئین ؟
کیا کرداروں پر بیتنے والی اذیت جھوٹی ہوتی ہے؟
بعض کہانیاں صرف کہانیاں نہیں ہوتیں۔ کسی کی زندگی ہوتی ہیں۔ کسی کا ماضی ہوتی ہیں۔ کسی کے اوپر بیتنے والی قیامت ہوتی ہیں ۔ یہ کہانیاں سننے میں بڑی دلچسپ ہوتی ہیں مگر جو اس ٹارچر سے گذرتا ہے وہی جانتا ہے ۔۔۔بس وہی جانتا ہے کہ ازیت کیا ہوتی ہے۔
“شہہ مات” کو لکھنا بھی کسی ازیت سے کم نہیں۔ کوئی مجھ سے پوچھے کہ ٹارچر کیا ہے؟ میں کہوں گی اپنے احساسات کو قلم کے ذریعے کاغذ کی سطح پر اتارنا ۔۔۔۔اور پھر کسی تاریک گوشہ میں بیٹھ کر اس ان کہی کو پڑھنا۔ اس درد کو پڑھنا جو آپ کی آنکھیں نم کر ڈالے۔

Ashkon k Moti Episode 2

یہ کہانی ہے صحبتوں کے اثرات کی..
محبت کی, دھوکے کی, آنسوں کی..
یہ کہانی ہے دوستوں پر اندھا اعتبار کرنے والی کی..
اعتبار کے کرچی کرچی ہونے کی..
اپنوں کی محبت کو بھول جانے والوں کی..
کہانی ہے دُنیا کے تعلق سے خُدا کے تعلق تک کی..
بے پردے سے پردے تک کے سفر کی..
کہانی ہے ماں کیمحبّت کی..
لوگوں کے اصل چہروں کی..
کہانی ہے اللّٰہ پر توکّل رکھنے والے ایک لڑکے کی..
لوگوں کی صحبت میں خُدا کو بھول جانے والی لڑکی کی..
کہانی ہے اپنوں کے ہاتھوں رُسوا ہونے والی ایک اور لڑکی کی..
پردے سے عشق کرنے والے ایک اور لڑکے کی..
یک طرفہ محبّت کی, عشقِ حقیقی کی,ادھُوری محبّت کی کہانی ..

Ashkon k Moti Episode 1

یہ کہانی ہے صحبتوں کے اثرات کی..
محبت کی, دھوکے کی, آنسوں کی..
یہ کہانی ہے دوستوں پر اندھا اعتبار کرنے والی کی..
اعتبار کے کرچی کرچی ہونے کی..
اپنوں کی محبت کو بھول جانے والوں کی..
کہانی ہے دُنیا کے تعلق سے خُدا کے تعلق تک کی..
بے پردے سے پردے تک کے سفر کی..
کہانی ہے ماں کیمحبّت کی..
لوگوں کے اصل چہروں کی..
کہانی ہے اللّٰہ پر توکّل رکھنے والے ایک لڑکے کی..
لوگوں کی صحبت میں خُدا کو بھول جانے والی لڑکی کی..
کہانی ہے اپنوں کے ہاتھوں رُسوا ہونے والی ایک اور لڑکی کی..
پردے سے عشق کرنے والے ایک اور لڑکے کی..
یک طرفہ محبّت کی, عشقِ حقیقی کی,ادھُوری محبّت کی کہانی ..

Qadar Episode 1

NOVELS HUB SPECIAL
یہ کہانی دو مرکزی کردار مرحا اور ذوہیب کے گرد گھومتی ہے۔دونوں زندگی کی مشکلات سے گزرتے ہوئے ایک رشتے میں بندھ جاتے ہیں۔وہ دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے ہیں۔
اس کے علاؤہ یہ کہانی حمدانی نام کے کردار کی ہے جسے اپنا بدلہ لینا ہے۔وہ اپنے بدلے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔
اس کہانی میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔شامیر اور اس کا بڑا بھائی ذیبی۔یہ کہانی دو بھائیوں کی محبت کی لازوال داستان ہے۔اس کہانی میں ہوگی محبت،انتقام،نفرت اور احساس ۔۔۔۔۔
1 401 402 403 503