All

Aah Neem Kash Episode 5 by Aasiya Raees Khan

Aah Neem Kash Is a Family Based  Novel by Aasiya Raees Khan Publishing in Shuaa Digest.
آہ نیم کش قسط نمبر ۵
شعاع ڈائجسٹ جنوری ۲۰۲۶
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
یہاں تو ہر کردار کے ماضی میں کوئی نہ کوئی راز چھپا ہوا ہے، اور اب عدن کا ماضی بھی آہستہ آہستہ سامنے آنے لگا ہے۔ آخر یہ اسفندیار کون ہے؟ اور عدن اس سے کیوں چھپ رہی تھی؟ دوسری طرف میر عثمان ایک بار پھر عدن سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ امید ہے کہ عدن جلد ہی اپنی محبت کا اقرار کر کے میر عثمان کو غلط فہمی سے بچا لے گی۔
آدم اور سبیل کے سینز کیوٹ سے تھے۔ ایک سین جو بڑے مزے کا تھا جب سبیل کچن سے باہر نکلتی ہے،آدم کو دیکھ کر چونک جاتی ہے اور فوراً واپس چلی جاتی ہے، جبکہ بیچارہ آدم حیران و پریشان کھڑا رہ جاتا ہے کہ آخر ہوا کیا ہے۔
صفہ اور سبیل کے سینز تو ہمیشہ ہی مزے دار ہوتے ہیں۔ ان کی نوک جھونک کہانی کو مزید دلچسپ اور پرلطف بنا دیتی ہے،

Aah Neem Kash Episode 6 by Aasiya Raees Khan

Aah Neem Kash Is a Family Based  Novel by Aasiya Raees Khan  Publishing in Shuaa Digest.
ناول: آہ نیم کش از آسیہ رئیس خان
قسط نمبر: ۶
تبصرہ نگار: اقراء عنایت
شعاع ڈائجسٹ فروری ۲۰۲۶
عدن کی زندگی کے بارے میں ایک ایک کر کے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں اور کئی راز کھلتے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اسپتال میں داخل کیوں ہے؟ اور اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
ادھر میر عثمان کے ماضی کے حوالے سے تجسس بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ماضی میں دکھائے گئے دو کردار، جن میں ایک لڑکا اور اس کے دوست کا ذکر کیا گیا تھا، وہ دوست میر عثمان ہی معلوم ہوتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ کس کا کس سے کیا تعلق ہے؟ اور کون سا کردار کس سے جڑا ہوا ہے۔
کیا آپ لوگوں نے قسط پڑھ لی؟

Aaina by Zimal Noor

افسانہ بنیادی طور پر لال حویلی، آئینے اور ملا فیاض کے گرد گھومتا ہے۔ لال حویلی کا پراسرار اور خوفناک ماحول انسانی تجسس اور اندرونی خوف کی علامت کے طور پر سامنے آتا ہے۔ ملا فیاض لوگوں کو اپنی شخصیت اور حکمت عملی سے متاثر کرنے کا ماہر ہے، جبکہ خاص آئینہ انسان کی وہ پوشیدہ حقیقتیں آشکار کرتا ہے جن سے وہ خود بھی بھاگنا چاہتا ہے۔ فہد، ایک متجسس نوجوان، انہی تین عناصر—لال حویلی، آئینہ اور ملا فیاض—کو آپس میں جوڑ کر کہانی میں بنیادی کشش پیدا کرتا ہے۔
1 2 3 4 511