All

E’dam Episode 1 by Umaima Siddiqi

محیط ہے یہ کہانی فریبیوں کی مکاری پر ۔
نیکی کی آڑ میں چھپ کر خنجر پیوست کرنے والوں پر ۔
کچھ ایسے کرداروں کی نشاندہی پر جن کے لیے اپنی ضد و انا کی فتح کا حصول اصل بقا ہے ۔
جن کے نزدیک اپنا باطن صاف اور دوسرے کی نیت زہریلی ہے ۔
یہ کہانی ہے ان لوگوں کی جنہوں نے عقیدت خالص رکھی لیکن پھر بھی انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا گیا۔
یہ ایسی دنیا پر مبنی ایک تلخ روداد ہے جس میں محبت کا صلہ ملنا سراب ہے ۔ جس میں چہروں پر انگنت غلاف
چڑھانے میں ہی عافیت ہے ۔ جس میں خیالی دنیا کو خوبصورت کرنا دشوار ہے ۔
یہ حقیقت کی دنیا ہے ! جہاں انسان کے پاس اپنے گناہوں کی سو تاویلات ہیں ۔
جہاں سرداری میں تکبر ہے !

Usse Main Bhool Jaun Gar Episode 1 by Sidrah Nadeem

ہجرتیں دل بڑا کر کے کی جاتی ہیں لیکن کچھ ہجرتیں دل بھی مار دیتی ہیں۔۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی جسے اچھے مستقبل کی خواہش لاہور لے آئی۔۔
ایک ایسا شہر جس نے تین دل جوڑے پھر توڑے۔۔
وہ دل۔۔ عیشا کا۔۔شاہ زین کا۔۔ اذان کا۔۔
یہ کہانی ہے ٹوٹے دلوں کے جڑنے کی۔۔ اذیتیں بھلا کر آگے بڑھنے کی۔۔ نہ بڑھ سکیں تو کوشش کرنے کی۔۔ زندگی میں نئی جہتوں کے پیچھے چلنے کی۔۔
یہ کہانی ایک سفر ہے ان کرداروں کا اور ان کے سنگ میرا۔

Huzn e Kada Episode 1 by Warisha Zehra Bangash

 دو وقت، دو شہر، دو کہانیاں—اور ایک دکھ، جو دونوں میں بہتا ہے۔ کبھی دھوپ میں بھیگتی ایک لڑکی کی ہنسی، کبھی شام کے دھندلکوں میں گم ایک عورت کی خاموشی۔ حزنِ کدہ اُن لمحوں کا نوحہ ہے، جو وقت کے صفحات پر الگ لکھے گئے، مگر ایک ہی درد سے سجے۔ یہ کہانی ان باتوں کی ہے جو کہی نہیں گئیں، ان خطوں کی، جو شاید کبھی کسی نے پڑھے ہوں— اور ان سچائیوں کی، جو صرف وقت جانتا ہے

Raazon Ke Aseer Episode 1 by Maira Khalid

دلوں کی گہرائیوں میں دفن ہوئے راز ،جو بغاوت کر چکے تھے۔
جو آ چکے تھے حال میں ایک چھوٹی سی چنگاری بن کر،ایک سایہ بن کر یا یہ بھی کہ سکتے ہیں ایک طوفان جو تھا بھیانک —سرد ۔
ہر راز میں تھی تباہی،بربادی اور دھوکہ۔
چہروں کے آگے تھے ہزاروں نقاب۔
**”رازوں کے اسیر”** ایسی ہی داستان ہے…
جہاں سناٹے بھرے راستے، نیم تاریک گلیاں اور بند کمروں کی گہری خاموشی، کسی گہرے راز کی گواہ ہے۔
یہ داستان ہے طاقت، خوف اور بربادی کی…
خاندان کی،انا کی اور عزت کی۔
ماضی ،حال اور مستقبل کی۔
جہاں ماضی کا ایک زہر آلود باب، حال کی بنیادوں کو لرزا دینے والا تھا۔
جہاں چہرے بدلنے تھے، اعتبار بکھر نا تھا اور راز کی قیمت کبھی سکون، کبھی محبت، تو کبھی زندگی بننےبوالی تھی۔
کیا چھپے ہوئے سائے کبھی بے نقاب ہو پائیں گے؟
کیا بربادی کی چنگاریاں بجھ پائیں گی؟
یا رازوں کےیہ اسیر کبھی آزادی کا سورج دیکھے گیں؟
بہت سے سوال لیے ہوے آچکی تھی ایک نئی داستان ۔
**”رازوں کے اسیر”**…
ایک ایسی داستان جہاں خوف، سسپنس اور بے چینی کی لہر آپ کا پیچھا کرے گی،
آخری صفحے تک…

Aatish e Zan Episode 1 by Barerah Arsalan

یہ کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی ، جو جنسی زیادتی کا شکار ہوتی ہے اور یہ حادثہ اس کی زندگی اور اس کے تصورِ دنیا کو تبدیل کر دیتا ہے۔ مگر کہانی یہاں خ نہیں ہوتی! یہ تو محض آغاز ہے ، اس چیز کو پا لینے کا جو کبھی اس کی ہوا کرتی تھی۔ یہ کوئی عشق کی کہانی نہیں ہے ، یہ ایک عورت کی جنگ کی داستان ہے اس نظام کے خلاف جو فقط ان کی خاموشی اور بیچارگی کو قبول کرتا ہے۔
1 278 279 280 505