All

Aa Dekh Ta Sai Assi Rul Gaye Han by Vashma Hafsa Arqam

یہ دو دوستوں کی گہری دوستی کی کہانی ہے، جن کی زندگی اپنے ڈگر پر چل رہی ہوتی ہے، پھر ایک دن سب بدل جاتا ہے۔ وہ دونوں بجھڑ جاتے ہیں۔ خوشگوار کہانی غم میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اور پھر اس کہانی میں آتی ہے۔۔۔
ان دونوں میں سے ایک دوست کی۔۔ بیوہ۔
یہ کہانی کس کی ہے؟ ان دو دوستوں کی؟ ان میاں بیوی کی؟ یا پھر۔۔۔۔ دوسرے دوست اور اس کے دوست کی بیوی کی؟

Amrit Ka Maan by Bazal Sabir Chaudhary

:”امرت کا مان” سندھ کے شہر عمرکوٹ میں پروان چڑھنے والی ایک کہانی ہے جہاں ہندو اور مسلم بستے ہیں۔ امرت، ایک ہندو لڑکی، کی گہری دوستی ایک پرجوش مسلم لڑکی فاطمہ سے ہے۔ فاطمہ امرت کی شادی اپنے دیندار بھائی مان سے کرانا چاہتی ہے، اس امید پر کہ امرت اسلام قبول کر لے گی۔ تاہم، امرت اپنے مذہب کو نہیں چھوڑنا چاہتی۔
ایک تندوتیز بحث کے دوران، مان سن لیتا ہے اور فاطمہ کو مذہب پر جبر کرنے سے روکتا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ اسلام محبت اور امن کا دین ہے۔ مان کے جانے کے بعد، امرت کو احساس ہوتا ہے کہ اسے مان سے محبت ہو گئی ہے۔ بعد ازاں، یونیورسٹی میں امرت کی دوستی تمنا نامی ایک اور دیندار مسلم لڑکی سے ہوتی ہے جو اپنے عمل سے اپنے مذہب کی خوبصورتی کا اظہار کرتی ہے۔ یہ کہانی بین المذاہب دوستی، محبت اور ذاتی پہچان کے گرد گھومتی ہے۔

Zill Il Hub Episode 6 by Maham Mehmood Paracha

حب یعنی محبت۔۔۔کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی سے ہو ہی جاتی ہے۔اور دل۔۔۔کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی کا ٹوٹ ہی جاتا ہے۔
محبت کا ہونا اور دل کا ٹوٹنا ایسے ہے جیسے زندگی کا ہونا اور پھر موت آجانا،بہار کا ہونا اور پھر خزاں آجانا۔
یہ کہانی کچھ انہیں طرح کے پہلوؤں کے گرد گردش کرتی ہے۔۔۔محبت،نفرت اور انتقام۔۔۔جہاں محبت میں قرب کی طلب ہوتی ہے وہیں نفرت میں انتقام کی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس محبت،نفرت اور انتقام کی جنگ میں جیت آخر کس کی ہوتی ہے۔

 

Bargad by Tayyaba Boota

 ایک ایسی کہانی جس میں ہمارے معاشرے کے کئی پہلو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ جہاں ہمارے اپنے ہی لوگوں کی عدم دستیابی ایک شخصیت کو کیسے تباہ کرتی ہے کہ ایسا انسان گھر کی بجائے باہر کے لوگوں میں محبت ڈھونڈنے لگتا ہے تو وہیں سے اصل اسکی تباہی شروع ہوتی ہے ۔جب اسے ایک انسان سے محبت ہو جائے جو نبھانے کے وقت پر اپنے فرائض چن لے ۔
1 248 249 250 504