یہ کہانی ہے محبت کی ،وفا کی ،رشتوں کی ،اندھی خواہشوں کی اور ان کے گرد گھومتے کرداروں کی ۔
محبت ہر کوئی کرتا ہے مگر وہ محبت جب امتحان لیتی ہے تو اسکی کسوٹی پر بہت کم اہل محبت پورے اترتے ہیں ،کوئی زمانے کی سرد مہری کی بھینٹ چڑھ جاتا ہے تو کوئی اپنی خواہشوں کی قربانی دینے سے چونک جاتا ہے ۔
اور محبت ہمیشہ وفا مانگتی ہے ،قربانی مانگتی ہے اور جو اس میں کھرے اتریں ایسے لوگوں کا مسکرا کر خیر مقدم کرتی ہے ۔کیوں کہ محبت دشت وفا میں کھلنے والا انمول پھول ہے جس کی پاسبانی اور حفاظت اہل وفا ہی کرتے ہیں ۔