All

Meri Jeet Amar Kar Do

یہ ایک رومانوی ناول ہے جس میں ہماری سماجی زندگی کے مختلف پہلوؤں،خاندانی رشتوں ،مختلف جذبات محبت،عشق ،دوستی،نفرت   کو پیش کیا گیا ہے۔۔۔۔یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی جس نے اپنے بچپن کی محرومیوں کو اپنے وجود میں بھر دیا اور اپنے خول میں بند ہو گیا۔۔۔۔یہ دو پیار  کرنے  کرنے والوں کی خوب صورت کہانی ہے۔ یہ کہانی  ہے محبت کو   پانے اور پا  کر کھو دینے کی جس میں محبت نفرت ،لالچ اور قربانی کو اس انداز میں دکھایا  گیا ہے کہ قارئین کو اپنے سحر میں جکڑ لے۔

Tawaf e Arzoo Episode 1

کہانی ہے اپنی آرزوؤں کے گرد طواف کرنے والوں کی جنہوں نے اپنی خواہشات کے حصول کیلیے ہر تمیز بھلا دی۔
ان لوگوں کی داستان جن کے پاس ہیرے تھے،جو ان کی قدروقیمت سے انجان کوئلوں کو قیمتی سمجھ بیٹھے اور پھر ان کے حصول میں اپنے ہاتھوں سے اپنا نقصان کر بیٹھے۔

Lackhnow Se Aye Hain

NOVELS HUB SPECIAL NOVEL
لکھنؤ سے آئے ہوؤں کی کہانی
لاہور کے نوابوں کی کہانی۔
لکھنؤ نامہ سننے اور لاہور سے محبت کرنے والوں کی کہانی۔
نوابوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والوں کی کہانی۔
ایک نواب زادے اور ایک نواب زادی کی کہانی۔

Dasht e Ulfat Episode 4

یہ ناول مافیا اور آرمی پر مبنی ہے ۔۔ پانچ ایسے دوستوں کی کہانی ہے جو انڈر ورلڈ میں بہت سے ضمیر فروشوں کو مار ڈالتے ہیں ۔۔ جو اپنی محبت کے اگے جھکتے ہیں ۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے خاندان کا بدلہ لیتی ہے جو الفائین بنتی ہے جو اس کا باپ اس کو بنانا چاہتا تھا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس کو اس کی محبت نے بے آبرو کروایا تھا اس کو موت کے منہ میں اتار دیا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اپنی محبت کا ہمیشہ انتظار کیا تھا۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اسلام کی طرف بڑھی تھی جس نے ہدایت مانگی تھی اور اس کو دے دی گئی تھی۔۔ ایک ایسی لڑکی کی کہانی جس نے اس ہی شخص سے جھوٹ بول کر اس کی نیندیں حرام کر دی تھی جو اس پر اپنا دل وار بیٹھا تھا۔۔۔ یہ کہانی ہے انتقال کی، دوستی کی محبت کی چاہتے کی، ملک سے وفا کی، ظلم کی یہ کہانی ہے دشتِ الفت کی۔۔۔

Bar e Digar Tu Episode 3

“بارِ دیگر تُو” الفاظ فارسی کی شاعری سے ماخوذ ہے جس کے معنی آپ کو کہانی خود سمجھائے گی، کہانی ایسے کرداروں پر مبنی ہے جن کی محبتیں جدا ہیں نبھانے کا قرینہ بھی الگ ہے لیکن ایک چیز جو ان میں یکساں ہے وہ ہے ان کا اپنی اپنی محبتوں کو چننا اور اسی کو ترجیح دینا۔
یہ داستان ہے محبت کرنے والوں کی اور ایسی محبت کی جہاں ہزار بار مواقع ملنے پر بھی کردار اس ایک محبت کو ہی پانا چاہتے ہیں۔ اس کہانی کے مرکزی کردار ہیں یسرا شیراز جو ایک مضبوط لڑکی ہے لیکن اتنی ہی جذباتی بھی جو جلد نہ کسی پر اعتبار کرتی ہے نہ کسی کو معاف۔ سہل حیات جس نے زندگی میں سوائے ادھورے پن کے کچھ نہ دیکھا ہے، جو غلطی سے اپنی محبت کا دل دکھا بیٹھا ہے۔ عفراء شیراز جو رشتوں کی گتھیوں میں الجھی ہوئی ہے، وہ ایک ان چاہے رشتے میں بندھی ہے جو کسی اور کی محبت ہے۔ اور بدر عالم خان جو ماضی اور حال کے درمیان میں معلق ہو کر رہ گیا ہے، نادانی میں رشتوں میں بگاڑ پیدا کر بیٹھا ہے۔
ان مخصوص کرداروں کے علاوہ مزید کردار بھی بارِ دیگر تُو کا حصہ ہیں اور اس کہانی کو نئے موڑ پر لے جانے کے اہم جز ہیں۔ دیکھنا ہے یہ سارے کردار کس طرح اپنی منزلوں تک پہنچتے ہیں اور کیسے اپنی اپنی محبت کو پاتے ہیں، زندگی کیسے کھیل کھیلتی ہے اور قسمت کس طرح کے رنگ رچتی ہے۔ کون اپنی محبت کو ازل کے لئے اپنا کر لیتا ہے اور کس کی قسمت میں دائم جدائی لکھ دی جاتی ہے..
1 106 107 108 503