Afsana

Udhar Mana Hai

ملک ذوالفقار کہانی ہے اس انسان کی جو بظاہر طور پر دولت اور شان و شوکت سے بھرپور تھا مگر دل کی دنیا میں نہایت غریب تھا ۔ملک ذوالفقار کہانی ہے ایسے شخص کی جس کو زندگی نے ایک نیا موقع دیا اور اس پر رحمتوں کا ایک در کھولا گیا مگر اس نے سنگ دلی سے وہ در بند کر دیا اور اپنے لیے اندھیرے کا انتخاب کیا

Andhe Perokaar se Aagy

جب ردا کا ایک مشہور اداکار کا بت بکھر جاتا ہے، تو اسے فینڈم کی تلخ حقیقتوں اور اندھی عقیدت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اپنی عقلمند اور معاون بہن ریحام کی مدد سے، ردا خود کی دریافت اور معافی، سیکھنے کے سفر کا آغاز کرتی ہے۔ عاجزی اور کھلے ذہن کے ساتھ زندگی کی پیچیدگیوں کو حل کرنا سیکھتی ہے۔

Shehristan

 یہ افسانہ دل اور خواہش کے درمیان تنازع پر مبنی ہے. ہماری خواہشات ہمارے دل اور زندگی پر براہ راست اثر کرتی ہیں. اس افسانے میں ان خواہشات کا ذکر ہے جو ہماری ذہنی یا جسمانی نشوونما کی بجائے ہماری جڑوں کو کھوکھلا کرتی ہیں اور یہ بتایا گیا ہے کہ جب کوئی خواہش وبالِ جاں بن جائے تو اس سے دستبردار ہوجانا چاہیے. افسانے کا ایک اور پہلو بھی ہے جس میں انسان کو خواہش سے تشبیہ دی گئی ہے. انسان یعنی خواہشات کا پتلا اور اس میں بہتر سے بہتر چیز پالینے کی خواہش ہر لمحہ بڑھتی رہتی ہے اگر وہ خود اس پر قابو نہ پا لے.

Rah e Faraar

 دور حاضر کے سنجیدہ اور نازک موضوع پر لکھی گئ سادہ سی تحریر حاشر معاذ کے گرد گھومتی ہے ۔ اپنی ہی ذات میں رہنے ، ڈیپریشن اور سٹریس سے حاشر اور اس کی فیملی کو کیا فیس کرنا پڑا جاننے کیلئے پڑھے راہ فرار

Mohlat

 کہتے ہیں زندگی میں یہ اہم ہے وہ اہم ہے۔لیکن اگر غور کریں تو صرف زندگی کا ہونا اور اُس میں ہمارا سیدھے راستے پر ہونا اہم ہے۔ منوں مٹی تلے سوئے ہزاروں کروڑوں لوگ ایسے ہیں جن کی زندگی میں خواب تھے ، خواہشیں تھیں ، دنیا کی خوش نما آسائشیں تھیں اور وہ انھیں کے پیچھے بھاگتے بھاگتے قبر کے اندھیرے میں جا پہنچے لیکن اب اگر اُنہیں اُٹھا کر پوچھا جائے تو وہ کہیں گے صرف زندگی اور بس زندگی۔ ایک موقعہ ، بس ایک آخری موقعہ ۔
مرنے والے کے سرہانے کھڑے ہوکر اس کے ادھورے رہ چکے خوابوں کے پورا ہوجانے کی دعا نہیں کی جاتی ، اس کی مغفرت کی دعا کی جاتی ہے۔

Wo Ik Khawab

یہ کہانی ہے ایسی بیماری کے بارے میں جو ہمارے دلوں کو بیمار کردیتی ہے بظاہر تو ہمیں لگتا ہے میوزک ہی تو ہے لیکن یہ ہمارے دل میں نفاق کا بیج بو دیتی ہے اور نفاق ایمان کے منافی ہے نفاق ہمارے ایمان کو تباہ کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لئے میوزک سننا حرام ہے کیونکہ یہ ایمان کے خاتمے کا سبب بنتا ہے یہ کہانی ہے ایسے شخص کی جو میوزک چھوڑ دیتا ہے اللہ تعالیٰ کی خاطر وہ ایک خواب اس کی زندگی بدل دیتا ہے

Chah Aik Si Nahi Rehti

انسان اپنے رب کے فیصلوں سے لاعلم ہے، وہ اس بات کا اندازہ کبھی نہیں لگا سکتا اور نہ ہی اپنے رب کے فیصلوں کو سمجھ سکتا ہے۔ خدا اپنے بندے کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں کرتا۔ انسان کو اُسی چیز سے نوازتا ہے جس کا وہ حقدار ہوتا ہے۔ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔ اُس کی کی گئی نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی۔ کسی نہ کسی موڑ پر اللہ نے اپنے بندے کے لیے رہنمائی کے دروازے کھولے رکھے ہوتے ہیں۔ بس ہمیں اُن تک خود پہنچنا ہوتا ہے۔ وسیلوں کے ذریعے اور سیکھے گئے سبق کے ذریعے۔

Adhori Muhabbat

یہ کہانی حقیقی کرداروں پر مبنی ہے اس میں موجود تمام کردار اس حقیقی دنیا میں موجود ہیں۔ میں اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی آپ لوگ خود اسے پڑھیں اور پھر کوئی اندازہ لگائیں۔
1 4 5 6 11
Open chat
Hello 👋
How can we help you?