Author

Ramna Malik

Author's books

Dehleez Pe Utra Hai Chand

کہانی ہے رمضان جیسے بابرکت مہینے کے اہتمام سے لے کر رب کے عطا کردہ بہترین تحفے عید کی بے شمار خوشیوں تک کی۔۔ کہانی ہے دو گھرانوں کے پیار اور اعتماد کی ، کہانی ہے اپنوں کے سنگ محبتوں کی۔۔ کہانی ہے حیدر صدیقی اور علیزہ فرحان کی۔

Ishq Hai

“عشق وہ نہیں ہوتا جس میں محبوب سے تکرار کی جائے۔۔ عشق تو وہ ہوتا ہے کہ محبوب جس موڑ موڑے آپ مڑ جاؤ۔۔ محبوب جو بولے آپ وہ حکم بجا لاؤ۔۔۔ چوٹ محبوب کو لگے اور تکلیف آپ کو ہو۔۔ آنسو محبوب کے نکلیں اور آنکھ آپ کی بھی نم ہو جائے۔۔۔”
“محبوب کے منہ سے نکلا ایک ایک حرف پتھر پر لکیر کی مانند ہوتا ہے۔۔۔ اور اس کے منہ سے نکلے محبت بھرے دو بول ہی دوسرے فریق کی روح تک کو سرشار کر جاتے ہیں۔۔ لیکن عشق ہے یا نہیں دل اس بات کو ماننے میں کئی بار دھوکا کھا جاتا ہے۔۔ اپنے ہی خیالات کی نفی کرتا انسان دل و دماغ کی عجیب سی جنگ میں پھنس کر رہ جاتا ہے۔۔ ایسی ہی ایک عجب سی عشق کی داستان ہے “ملک شاہ زین” اور “زوہا شاہ” کی۔۔۔”

Novel Be Naam Si Muhabbat by Ramna Malik

“کہانی ہے حویلی کے مکینوں کی، ان کی روایات کی، اور ایک دوسرے سے جڑے رہنے کی کوششوں کی۔
ایک ایسی کہانی جس میں نفرت بھی ہے، محبت بھی، اور انتقام بھی۔
دلوں کے ٹوٹنے کی، اور ٹوٹ کر پھر سے جڑنے کی، لیکن دلوں کے ٹوٹ کر جڑنے کے بعد محبت ویسی نہیں رہتی جیسی پہلے ہوتی ہے۔ پھر جو محبت ہوتی ہے وہ محض ایک دیکھاوا ہوتا ہے اس محبت کا کوئی نام نہیں ہوتا وہ پھر ہوتی ہے بے نام سی محبت!”