آشکیرہ — ایک خوشبو جیسا نام، ایک درد بھری داستان۔
چترال کی ٹھنڈی وادیوں میں بسی خان حویلی میں جنم لیتی ہے ایک ایسی کہانی، جہاں محبت، دوستی، غلط فہمیاں اور عورتوں پر ہوتے ظلم و ستم ایک ساتھ سانس لیتے ہیں۔
گلِ نور، ایک معصوم مگر گہری سوچوں میں ڈوبی لڑکی، جو اپنی دادی کے سائے میں پلی بڑھی، شروعات میں زندگی کی چمک دیکھتی ہے مگر جلد ہی دکھ، تنہائی، اور اپنوں کے بدلتے رویے اسے اندر سے توڑ دیتے ہیں۔
یہ کہانی صرف ایک لڑکی کی نہیں، بلکہ ہر اس لڑکی کی ہے جو سوال کرتی ہے، جو برداشت کرتی ہے، اور جو آخر میں خود اپنی روشنی بن جاتی ہے۔