یہ کہانی اُس معاشرے کی ہے جو باہر سے مہذب، مگراندر سے کھوکھلا، سستا، اور زہر آلود ہے۔
یہ ہر اُس کردار کی داستان ہے جو یا تو فریب دینے والا ہے، یا خود فریب کی نذر ہو چکا ہے۔
کہانی ہے ایک ایسی لڑکی کی، جو دنیا کو دل سے پڑھتی ہے، مگر آنکھوں سے دھوکہ کھاتی ہے۔
وہ جنہیں مسیحا سمجھتی ہے، وہی اس کی روح کے زخموں کے کاریگر نکلتے ہیں۔۔۔
یہ کہانی ہے ان چہروں کی جو وہ نہیں تھے جو نظر آتے تھے۔۔۔
یہ کہانی ہے درگزر کی، پہچان کی، اور اس لمحے کی… جب ہر چہرہ اپنا دوسرا رُخ دکھاتا ہے۔