Poetry Collection by Afeefa Azam

Ask for More Information

Poetry Collection by Afeefa Azam

فریادی بن کر آئی ہوں
تیری چاہت میں ڈوبی آئیی ہوں
آنکھوں میں خواب بنے کئی
تیری راہ میں بیٹھی ہوں
عشق کی راہوں میں
تیری یادوں کے جھروکوں میں
میں فریادی بن کر آئی ہوں
ساتھ دے دے مجھے اپنا تو
لے چل جہاں سے کہیں دور
آ پل بھر کے لیے ہی سہی
مل جا مجھے تو کہیں!
آ کر تو لے چل مجھے ساتھ اپنے
ہاں روئی ہوں بہت میں
تیرے ہی خاطر
!تیرے ہی خاطر جہاں کو بھلایا میں نے
فریادی بن کر آئی ہوں
دستک تیرے دل پہ تب تک دیتی رہونگی
تو سن نہ لے گا جب تک التجائییں میری
آنکھوں میں چھپی محبت کو جب تک پڑھ نہ لے گا تو
عکس اپنا دیکھ نہ لے گا میری آنکھوں میں جب تک تو
سوال کرتی رہوں گی تب تک محبت کا میں اپنی
فریادی بن کر آئی ہوں
!تیرے عشق میں خود کو بھلاۓ بیٹھی ہوں
!میں فریادی بن کر آئی ہوں
چوکھٹ پر تیرے دل کی میں منتظر ہوں تیری
!آ تھام لے تو ہاتھ میرا
!دھیرے سے کر دے میری تمنا تو پوری
!کر لے تو قبول تو محبت کو میری
!فریادی بن کر آئی ہوں

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Poetry Collection by Afeefa Azam”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?