Upcoming Projects

Aaramish e Rooh Upcoming Novel

NOVELS HUB SPECIAL NOVEL
یہ کہانی ایک جوان بیوہ ذرجان کی  ہے۔ جو اپنی زندگی اپنے بیٹے کی وجہ سے جی رہی تھی۔ اسکی زندگی پر سکون تھی جبتک اُسکا بچپن کا دوست اسکی زندگی میں واپس نہیں لوٹ آتا۔ جو آتے ساتھ ہی اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا ہے۔ اس مرکزی کہانی کے ساتھ اور بھی کہانیاں چلتی ہیں۔

MARK YOUR CALENDARS TO START THE ROMANCE SAGA WITH NOVELS HUB – NOVEL WILL START PUBLISHING FROM 11TH SEPTEMBER.

 

Inteqam Upcoming Novel

NOVELS HUB SPECIAL NOVEL
ایک ایسی دنیا جہاں خاندانی دشمنیاں گہری تھیں۔ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس کی محبت نے اسے دھوکہ دیا۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو تمام حدیں پار کر کے دو خاندانوں کی دشمنی کے باوجود اپنی محبت کو پانے کی کوشش کرتا ہے۔ ساتھ ہی، یہ کہانی ایک قیدی کی ہے جو اپنے بدلے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی کوشش کرتا ہے، اس کے سر پر انتقام لینے کا جنون سوار ہے جس کا وہ بیس سال سے انتظار کر رہا تھا۔ کیا وہ انتقام لینے کی جستجو میں اپنا نیا رشتہ کھو دے گا؟ کیا وہ اس راستے میں کامیاب ہو گا جس کا اس نے انتخاب کیا؟ یا وہ اپنے ہی انتقام کی آگ میں جلے گا؟ قتل کے اسرار، سسپنس اور گہری خاندانی دشمنیوں کے درمیان، وفاداری اور غداری کے درمیان کی لکیریں دھندلا جاتی ہیں۔ ماضی کے صدمے دوبارہ سامنے آتے ہیں، ایک الجھتی ہوئی تاریخ کو ظاہر کرتے ہوئے جس سے زندگیوں اور رشتوں کو بکھرنے کا خطرہ تھا۔ کیا انتقام کی جستجو جرم اور جذبے کی اس دل گرفتہ کہانی میں چھٹکارے یا تباہی کا باعث بنے گی؟

MARK YOUR CALENDARS TO START THE THRILLING JOURNEY WITH NOVELS HUB – NOVEL WILL START PUBLISHING FROM 14TH AUGUST.

Lackhnow Se Aye Hain Upcoming Novel

NOVELS HUB UPCOMING SPECIAL NOVEL
لکھنؤ سے آئے ہوؤں کی کہانی.
لاہور کے نوابوں کی کہانی۔
لکھنؤ نامہ سننے اور لاہور سے محبت کرنے والوں کی کہانی۔
نوابوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والوں کی کہانی۔
ایک نواب زادے اور ایک نواب زادی کی کہانی۔

MARK YOUR CALENDARS – NOVEL WILL BE PUBLISHED ON 10TH AUGUST.

Taqdeer k Hathon Khilona Hai Admi Upcoming Novel

NOVELS HUB SPECIAL NOVEL

یہ کہانی ہے محبت کرنے والوں کی ، رشتوں کی اور دوستی کی۔ یہ کہانی ہیں کہی احساس کی کہی بے حسی کی۔ یہ کہانی ہے دو سہیلیوں کی دو یاروں کی۔یہ کہانی ہے اپنوں سے دھوکا کھاۓ ہوئے ایک باپ کی ،یہ کہانی ہے دو بہنوں. یہ کہانی بتاتی ہے کہ تقدیر کے ہاتھوں کھلونا ہے آدمی ۔

MARK YOUR CALENDARS – PUBLISHING ON 19TH JULY.

 

Dasht e Junon Ke Sodaai Upcoming Novel

NOVELS HUB SPECIAL NOVEL

آٹھ لوگ ۔۔آٹھ زندگیاں ۔۔آٹھ کہانیاں ۔۔
ہر سفر میں ساتھ رہنے کی قسم کھائے وہ آٹھ دوست جو ایک دوسرے کی زندگیوں میں اپنا مقام بدلتے اپنی زندگی کے فیصلوں سے نبردآزما ہوتے،آزمائشوں اور غلطیوں سے سیکھتے آگے بڑھتے گئے۔لیکن ! کیا وہ سب اپنی زندگیوں کو سنبھال پائیں گے ؟ کیا قدرت کے کھیل ان سب کو ہمیشہ سہل راستوں کا ہم سفر بنائیں گے؟
یہ کہانی ہے داؤد آفندی کی ! جسے اپنی  زندگی کا سب سے قیمتی حصہ چھن جانے کا ڈر ہے۔۔
یہ کہانی ہے روفائیل خان کی ! جو کہ سب کچھ پاکر بھی خالی ہاتھ رہ جانے والا ہے۔۔
یہ کہانی ہے سیام خان کی ! جس کی قسمت اسے دنیا کی بے رحم موجوں کے حوالے کردینا چاہتی ہے۔
یہ کہانی ہے  ماہ رنگ کی ! جس کا چاند سا حسن اور غیر یقینی فطرت اسے بے طرح آزمانا چاہتی ہے۔۔
اس کہانی کے مزید کرداروں سے ملنے کے لیے ۔۔
میرے ساتھ اس سفر کا آغاز کریں۔۔
یہ ہے ۔۔دشتِ جنوں کے سودائی ۔۔۔

MARK YOUR CALENDARS – DATE WILL ANNOUNCE SOON.

 

Kashmakash – Upcoming Novel

کیا کھوج رہی ہیں ؟”
“خود کو ”
“آسمان پر ؟”
“نہیں خود کو خود میں ہی کھوج رہی ہوں ”
“پھر آسمان پر نگاہیں کیوں ؟”
“آسمان کو تو رشک بھری نظروں سے دیکھ رہی ہوں کتنا خوش قسمت ہے نا یہ دن میں اسکا ساتھی سورج ہوتا ہے رات کو یہ چاند ستارے ،تنہائی اور دکھ تو صرف انسان کی ہی قسمت میں ہیں ”
“لیکن جب بارش یا طوفان آتا ہے تو سورج اور یہ چاند ستارے چھپ جاتے ہیں”
“تب آسمان اکیلا ہوتا ہے ”
“بجلی زوروں سے چمکتی ہے، بادل گرجتے ہیں لیکن آسمان اکیلا ہوتا ہے ، بارش ہوتی ہے ،بارش کے بعد آسمان پر قوس قزاح نظر آنے لگتی ہے آسماں اکیلا نہیں رہتا بلکہ اور خوبصورت ہو جاتا ہے چاند اور ستارے تو لوگ روز ہی دیکھتے ہیں لیکن قوس قزاح کبھی کبھار دیکھینے کو ملتی ہی اور آسمان سب کی نظروں کا مرکز بن جاتا ہے ”
“مطلب ؟”
آسمان سے نظریں ہٹا کر اس نے ابراہیم کو دیکھا وہ اس سے اپنے سوال کا جواب چاہ رہی تھی روئی روئی آنکھیں ،سرخ ناک اور چہرے پر بکھرے بال وہ نظریں چرا گیا اب اسکی نظریں آسمان پر تھی اور زوفشاں کی اس پر ۔
“مطلب یہ کہ دکھ اور مصیبتیں بھی بارش کی طرح ہیں آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں لیکن جاتے جاتے انسان کو بہت کچھ سکھا جاتے ہیں اب یہ ہم پر ہے کہ ہم آسمان کی طرح مظبوط بن کر انکا مقابلہ کرتے ہیں یا چاند ستاروں کی طرح ڈر کر چھپ جاتے ہیں ”
“آپکی باتیں میرے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہیں ”
وہ ہلکا سا مسکرائی یکدم ہی موسم بدلنے لگا چاند بادلوں میں چھپ گیا اور آسمان پر کالے بادلوں نے ڈیرا جما لیا ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا کی لہریں انکے جسم سے ٹکرائی کچھ دنوں سے اب دھند نہیں پڑ رہی تھی جنوری کا مہینہ شروع ہو گیا تھا ۔
“آپ ٹھیک ہیں ؟”
“ہاں مجھے کیا ہونا ؟”
“وہ اس دن آپ رو رہی تھی میں آنا چاہتا تھا پر مجھے لگا کہ اچھا نہیں لگے گا ”
“آپ آتے تو اچھا لگتا مجھے ”
اسکے جملے پر وہ رک سا گیا وہ دوبارہ سے آسمان میں گم ہو گئی ۔
“لگتا ہے بارش ہونے والی ہے ”
“یاد رکھئے گا زوفشاں بارش ہمیشہ کے لئے نہیں ہوتی کچھ دیر کے لئے ہوتی ہے پھر رک جاتی ہے ”
“کبھی کبھار مسلسل بھی ہوتی ہیں بارشیں اور ان مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلاب آتے ہیں اور اپنے ساتھ سب کچھ بہا کر لے جاتے ہیں ”
وہ آسمان سے نظریں ہٹاتی اسکی طرف دیکھ کر بولی تو انکے درمیان کچھ دیر کے لئے خاموشی چھا گئی۔
“کچھ دکھ بھی سیلاب کی طرح ہوتے ہیں ابراہیم اپنے ساتھ سب کچھ بہا کر لے جاتے ہیں انساں، اسکے ارمان اور اسکے خواب بھی ”
“خواب دوبارہ بھی تو دیکھے جا سکتے ہیں نا ؟”
اس نے دوبارہ اپنی نظریں آسمان سے ہٹائی وہ اسی کی طرف دیکھ رہا تھا اسکے دیکھنے پر اپنی نظریں پھیر گیا۔
“خواب ٹوٹنے کی چھبن انسان کو بہت ازیت دیتی ہے ابراہیم اتنی کہ وہ نئے خواب دیکھنے سے ڈرنے لگتا ہے ”
“میرا خواب ٹوٹتا تو خیر تھی میرے ساتھ میرے خاندان کا بھی خواب ٹوٹا ہے یہ خواب ہم سب نے مل کر دیکھا تھا ”
آسمان سے ایک بوند اسکے چہرے پر گری اور اسکے ہاتھوں پر کسی کا پہلا آنسو گرا۔
“م۔۔۔میں۔۔۔ن۔۔نے۔۔بہت۔۔۔محنت۔۔۔کی۔۔”
“م۔۔مجھے۔۔۔ل۔۔لگا۔کہ میری پکی نوکری لگ۔۔جائے۔۔گی۔۔تو۔۔سب۔۔ٹھیک۔۔۔”
آنسو اسکی آنکھوں سے متوازن گرنا شروع ہو گئے بارش کی بوندوں کی رفتار بھی تیز ہوئی۔
“م۔۔۔میں۔۔ہوٹل۔۔میں۔۔کام نہیں کر۔۔کرنا چاہتی تھی”
“میں بھی عام لڑکیوں کی طرح زمہ داریوں کے بوجھ سے آزاد جینا چاہتی تھی ل۔۔لیکن م۔۔میں۔۔ہر۔۔رات کل کی فکر م۔۔میں گزارتی ہوں۔۔۔میرا۔۔ہر۔۔دن سوچوں میں گ۔۔گزرتا ہے”
“میں بھی عام لڑکیوں کی طرح جینا چاہتی تھی لیکن میری زندگی نے مجھ سے میرے سارے رنگ چھین لئے اس زندگی نے مجھے بے رنگ بنا دیا ان روز مرہ کی مصیبتوں نے مجھ سے میری ساری رونقیں چھین لی ابراہیم۔۔۔۔”
“میرے لہجے میں کرواہٹ بھر دی ”
“م۔۔۔میں۔۔ن۔۔نے سب برداشت کر کہ پھر بھی ایک خواب دیکھا۔۔۔۔اس۔۔خواب۔۔کو۔۔حقیقت بنانے کی کوشش کی۔۔لیکن۔۔۔”
“ک۔۔۔کیا۔۔۔م۔۔میرا۔۔خوشیوں۔۔پر۔۔کوئی حق نہیں ؟”
ایک بوند ابراہیم کی پلکوں پر آئی ۔
اپنی شال اتار کر اس نے زوفشاں پر اوڑھی وہ وہیں رک گئی اسکے ہونٹ جیسے کسی نے سی دئے تھے وہ اسکی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی۔
“جائیں آپکو سردی لگ جائے گی”
“جائیں زوفی۔۔۔”
زوفشاں اسکی طرف دیکھے بغیر وہاں سے بھاگتی ہوئی اسکی نظروں سے دور ہوئی۔
Project will Launch it’s Episode on 23rd June.

 

Mah e Doran Upcoming Novel

NOVELS HUB SPECIAL NOVEL

وہ روشن کمرہ تھا۔۔جس کی بالکونی خوبصورتی سے سجائی گئی تھی۔۔پھولوں اور مصنوئی لائٹوں کی سجاوٹ رات کی تاریکی میں خوبصورت منظر پیش کر رہی تھی۔۔لیکن بالکونی خالی تھی۔۔۔
وہ کمرے کے وسط میں کھڑا تھا۔۔نظر یک ٹک سامنے بیڈ کی جانب تھی۔۔اسے اپنا آپ بےجان معلوم ہو رہا تھا۔۔وہ ہلنا چاہتا تھا۔۔اپنے قدم بیڈ کی جانب بڑھانا چاہتا تھا۔۔لیکن کسی غیر مرئی طاقت نے اسکے پورے جسم کو سلب کر رکھا تھا۔۔وہ پلک جھپکنے سے بھی قاصر تھا۔۔اسے اردگرد کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔۔لیکن وہ کیا بول رہے تھے وہ سمجھنے سے قاصر تھا۔۔اسے یوں لگ رہا تھا جیسے کھڑے کھڑے اسکا جسم فالج میں مبتلا ہو چکا ہو۔۔
اسے صرف سرخ رنگ دکھائی دے رہا تھا۔۔سرخ گلاب کے پھول۔۔سرخ رنگ کا لباس۔۔اور۔۔سرخ رنگ کا خون۔۔خون۔۔بہت سارا خون۔۔
“The Thin Line Between Love and Hate.”
It delves into the complexities of relationships, the impact of past actions on present dynamics, and the duality of human nature, where love and hate coexist and transform over time. The narrative could highlight how unresolved issues and misunderstandings from the past resurface, affecting the characters’ present lives and relationships, ultimately seeking resolution and understanding.

MARK YOUR CALENDARS – 1ST PART WILL BE PUBLISHED ON 25TH JUNE

 

Sang Tera – Upcoming Novel

یہ کہانی “ملک ہاؤس” کے مکینوں کے مابین گردش کرتی ہے۔اس میں کوئی ایک “خاص”کردار نہیں ہے جس پر یہ کہانی مختص ہو بلکہ اس کہانی کے ہر کردار کی اپنی ایک الگ کہانی ہے جسے پڑھ کر یقیناً آپ کافی لطف اندوز ہوں گے

RELEASE DAY – EID DAY 1

Khattak Khandan – Upcoming Novel

یہ ناول خٹک خاندان کی اکلوتی وارث کی سرگزشت ہے،یہ وائرس نما وارث عقل سے ناپید ہے،درحقیقت خٹک خاندان کے سارے افراد ہی عقل نامی چیز سے واقفیت نہیں رکھتے ، وارث کے عادات و خصائل سے گھر والے سخت ناخوش ہیں اور دن رات صرف اسکی رخصتی کے خواب دیکھتے ہیں لیکن وارث کی زاتی جدوجہد سے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو رہا۔
اب آیا ہے برکتوں والا مہینہ رمضان اور ساتھ میں لایا ہے کچھ باہر کے ملک سے مہمان،
مہمانوں کی خبر ملتے ہی آن پہنچا ہے نیازی خاندان،
خٹک خاندان اور نیازی خاندان کی کھٹی میٹھی نوک جھونک میں گزریں گے سحر و افطار،ایسے میں کیا گھر والوں کا خواب ہو گا شرمندہ تعبیر ؟

RELEASE DATE – EID DAY 1

Open chat
Hello 👋
How can we help you?