Tumhain Jana Ijazat Hai Season 2

Download
Ask for More Information

,

Tumhain Jana Ijazat Hai written by Amraha Sheikh

:کہانی سے جھلکیاں
“کیا ہوا ؟ روحی مجھے بتاؤ کسی نے کچھ کہا ہے؟ ریان کی فکرمندی سے پوچھنے پر روحی نے روتے ہوۓ اسے دیکھ کر اپنا ہاتھ آگے کیا.۔۔
ریان نے ہاتھ پکڑ کر دیکھا ہاتھ کے اوپری جگہ پر لمبا سا کٹ لگا ہوا تھا جس سے ہلکی ہلکی خون کی بوندیں جھلک رہی تھی۔۔۔۔ریان کو ہنسی کے ساتھ اس پر پیار بھی آیا لیکن فلحال وہ دونوں میں سے کچھ بھی نہیں کر سکتا تھا اُس نے سوچ لیا تھا جب تک روحی کی خود سے جھجھک ختم نہیں کروا لے گا جو بہت حد تک آہستہ آہستہ ختم ہو رہی تھی روحی بنا جھجھکے اس سے بات کرتی تھی۔۔۔ تب تک وہ دوستوں کی طرح ہی رہیں گے۔۔۔رشتے میں زبردستی نہیں ایک دوسرے کا اعتبار وفا اور محبت کا قائل تھا۔۔
“اتنی سی چوٹ پر رو رہی ہو۔۔۔ ابھی میں دوائی لگا دیتا ہوں ہممم۔۔ریان نے اسے تسلی دیتے اٹھ کر جانے لگا جب روحی نے اُسکا ہاتھ پکڑا۔۔
“میں چوٹ لگنے کی وجہ سے نہیں رو رہی۔۔میں۔۔روحی نے اتنے کہتے دوبارہ رونا شروع کردیا۔۔۔
“شش!! رونا بند کرو روحی بتاؤ مجھے کیا ہوا۔۔۔۔ادھر دیکھا۔۔۔روحی میں۔۔۔۔ریان جو اسکا چہرہ دونوں ہاتھوں سے تھامے چپ کروانے کی کوشش کر رہا تھا روحی کے ایکدم سینے سے لگنے پر جھٹکا کھا کر رہ گیا۔۔۔حیران نظروں سے اپنے ساتھ لگی روحی کو دیکھا جو سینے میں چہرہ چھپائے جانے کیا کہ رہی تھی۔۔
“ریلیکس!! سچ کہوں تو مجھے تمہاری بات سمجھ نہیں آرہی۔۔رونا بند کرو تم مجھے اب پریشان کر رہی ہو۔۔ریان اُسے کہتے ہی ایک ہاتھ کنڈے کے گرد حمائل کرتے ہلکے ہلکے تھپتھانے لگی۔۔۔روحی نے ریان کے یوں کرنے سے دونوں بازو اسکے گرد حمائل کرتے سر اٹھا کر ایک نظر ریان کو دیکھ کر دوبارہ سینے سے لگ گئی۔۔۔
“تم بہت پریشان کر رہی ہو اب مجھے بتاؤ ورنہ میں جنّت نے پوچھوں جا کر۔۔
“نہیں میں آپ کی وجہ سے رو رہی ہو۔۔۔
“اچھا!! لیکن میں نے تو کچھ نہیں کیا۔۔۔ریان نے مسکراہٹ دبا کر پوچھا۔۔
“آپ خوش نہیں ہیں نہ میرے ساتھ۔۔۔میں بہت بری ہوں۔۔روحی نے سر اٹھا کر روتے ہوۓ کہتے دوبارہ سر سینے میں چھپا لیا۔۔۔
ریان اُسکی بات پر بمشکل اپنے قہقہ ضبط کرنے میں کامیاب ہوا۔۔۔۔
“واہ ریان بیٹا یہ طریقہ اتنی جلدی کام کر گیا۔۔۔ریان سوچتا ہوا خود کو شاباشی دینے لگا جو اس کے شروع دن کے رویے کی وجہ سے جان بوجھ کا کھچا کھچا سا رہ رہا تھا۔۔۔
“تمھارے اس چھوٹے سے دماغ میں یہ خرافات ڈالتا کون ہے ہاں۔۔۔۔۔کہاں بُری ہو۔۔۔ریان نے دوبارہ چہرہ تھام کر اُسکی آنکھوں میں جھانکا۔۔
“جھوٹ بول رہے ہیں۔۔۔
“تمہیں لگتا ہے میں اپنی اتنی پیاری دوست سے جھوٹ کہوں گا۔۔ریان نے مسکراتے ہوۓ روحی کو دیکھا جس نے سنتے ہی اسکے دونوں ہاتھ اپنے چہرے سے ہٹا کر رخ پھیر لیا تھا۔۔۔
“میں بیوی بھی ہوں آپ کی مجھے اچھا نہیں لگتا جو آپ۔۔۔روحی نے بولتے ہوۓ ایکدم لب بھنج لئے۔۔ ریان بے یقینی سے اسے دیکھ رہا تھا۔۔اسے تو لگا تھا روحی
روحی ریان کو خاموش دیکھ کر آنسوں پوچھتی گھبرا کر اٹھنے لگی جب ریان نے ہوش میں آتے ہی دونوں کندھوں کو تھام کر اُسکا رخ اپنی جانب کیا۔۔
“جلدی خیال نہیں آگیا کے یہ بیچارہ تمہارا شوہر ہے۔۔۔ریان نے شرارت سے کندھوں سے تھامے ہی قریب کرتے ہلکا سا جھک کر دیکھنے لگا روحی نے شرمندگی سے نظریں جھکا لیں۔۔
اس سے قبل روحی کچھ کہتی ریان نے باری باری دونوں آنکھوں کو چوم لیا۔۔۔۔
“مجھے۔۔۔
“شش!! گھبراؤ مت نہیں کھا رہا۔۔۔۔۔ریان نے ایکدم کچھ بھی بولنے سے روکتا جھک گیا
۔۔

Amraha Sheikh is a Social Media writer and now her Novels (Tumhain Jana Ijazat Hai) are being written with Novels Hub. Novels Hub is a new platform for new or well-known Urdu writers to show their abilities in different genres of Urdu Adab.

Regards

Novels Hub

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tumhain Jana Ijazat Hai Season 2”

Your email address will not be published. Required fields are marked *


The reCAPTCHA verification period has expired. Please reload the page.

Open chat
Hello 👋
How can we help you?