یہ کہانی ایک جوان بیوہ ذرجان کی ہے۔ جو اپنی زندگی اپنے بیٹے کی وجہ سے جی رہی تھی۔ اسکی زندگی پر سکون تھی جبتک اُسکا بچپن کا دوست اسکی زندگی میں واپس نہیں لوٹ آتا۔ جو آتے ساتھ ہی اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا ہے۔ اس مرکزی کہانی کے ساتھ اور بھی کہانیاں چلتی ہیں۔
حب یعنی محبت۔۔۔کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی سے ہو ہی جاتی ہے۔اور دل۔۔۔کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی کا ٹوٹ ہی جاتا ہے۔
محبت کا ہونا اور دل کا ٹوٹنا ایسے ہے جیسے زندگی کا ہونا اور پھر موت آجانا،بہار کا ہونا اور پھر خزاں آجانا۔
یہ کہانی کچھ انہیں طرح کے پہلوؤں کے گرد گردش کرتی ہے۔۔۔محبت،نفرت اور انتقام۔۔۔جہاں محبت میں قرب کی طلب ہوتی ہے وہیں نفرت میں انتقام کی۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس محبت،نفرت اور انتقام کی جنگ میں جیت آخر کس کی ہوتی ہے۔
ایک ستارے سے محبت جو دور ہو کر پاس ہے، اور پاس ہوکر بھی دور۔ کہانی ہے ایسے ستارے رحمت آفریدی کی۔ اس سے محبت کرنے والی کی۔ کرکٹ کی دنیا میں عروج حاصل کرنے والے کی۔
کہانی ان خواب دیکھتی آنکھوں کی، جن آنکھوں سے عشق ہو جائے۔
کہانی ان آنکھوں کی جس نے خوابوں کو پورا ہوتے دیکھا۔ ان کو جیتے دیکھا پھر خوابوں کو لٹتے برباد ہوتے بھی دیکھا۔ کیا دوبارہ سر اٹھا کے جینا ان آنکھوں کے لیے ممکن ہوگا؟
کہانی دنیا کے خوبصورت ترین جذبے محبت کی۔ پر اگر یہ چنگاری یک طرفہ ہو تو اسکی لذت مزید بڑھ جاتی ہے۔
کیا یکطرفہ محبت میں کوئی محبوب حاصل کرسکا ہے؟
کبھی دو محبت کرنے والے آسانی سے مضبوط بندھن میں بند جاتے ہیں، پر کیا ساتھ رہنے کے لیے محبت کافی ہے؟
سیاست، قانون، ، کرکٹ، محبت، نفرت اور احساس جیسے کئی جذبوں میں گندھی یہ کہانی اب آپکے حوالے ہے۔
ہر کہانی کے دو خاص مرکزی کردار ہوتے ہیں، اسی طرح دینار بھی آپکو دو کرداروں کے ساتھ کئی کردار دے گا جن کی اپنی مرکزی کہانی ہے۔ جن کے بغیر دینار لکھنا ممکن نہیں تھا۔ ایک کڑی میں جڑے میرے تمام کردار۔
ایک ایسی دنیا جہاں خاندانی دشمنیاں گہری تھیں۔ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جس کی محبت نے اسے دھوکہ دیا۔ یہ کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو تمام حدیں پار کر کے دو خاندانوں کی دشمنی کے باوجود اپنی محبت کو پانے کی کوشش کرتا ہے۔ ساتھ ہی، یہ کہانی ایک قیدی کی ہے جو اپنے بدلے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی کوشش کرتا ہے، اس کے سر پر انتقام لینے کا جنون سوار ہے جس کا وہ بیس سال سے انتظار کر رہا تھا۔ کیا وہ انتقام لینے کی جستجو میں اپنا نیا رشتہ کھو دے گا؟ کیا وہ اس راستے میں کامیاب ہو گا جس کا اس نے انتخاب کیا؟ یا وہ اپنے ہی انتقام کی آگ میں جلے گا؟ قتل کے اسرار، سسپنس اور گہری خاندانی دشمنیوں کے درمیان، وفاداری اور غداری کے درمیان کی لکیریں دھندلا جاتی ہیں۔ ماضی کے صدمے دوبارہ سامنے آتے ہیں، ایک الجھتی ہوئی تاریخ کو ظاہر کرتے ہوئے جس سے زندگیوں اور رشتوں کو بکھرنے کا خطرہ تھا۔ کیا انتقام کی جستجو جرم اور جذبے کی اس دل گرفتہ کہانی میں چھٹکارے یا تباہی کا باعث بنے گی؟
یہ کہانی ایک جوان بیوہ ذرجان کی ہے۔ جو اپنی زندگی اپنے بیٹے کی وجہ سے جی رہی تھی۔ اسکی زندگی پر سکون تھی جبتک اُسکا بچپن کا دوست اسکی زندگی میں واپس نہیں لوٹ آتا۔ جو آتے ساتھ ہی اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیتا ہے۔ اس مرکزی کہانی کے ساتھ اور بھی کہانیاں چلتی ہیں۔