12 days book challe...
 
Share:
Notifications
Clear all

[Solved] 12 days book challenge

1 Posts
1 Users
0 Reactions
149 Views
(@lubabaminahil)
Active Member Customer
Joined: 12 months ago
Posts: 3
Topic starter  

تبصرہ: پایان ازقلم عائشہ اعجاز!

سیاہ اور سفید کے درمیان سفر کرتے کردار!
ظالم اور ظلم کو روکنے والے دلکش کردار!

کہانیاں ہر دور میں مختلف انداز سے بنی جاتی ہیں ۔ کردار ہر دور میں سیاح و سفید کے درمیان گردش کرتے ہیں ۔ کچھ کردار اپنی سیاہی کا بے انتہا اثر لے کر ظالم بننا پسند کرتے ہیں اور کچھ کردار سفید حصے کو غالب کرنے کی تگ ودو کرتے ہیں اور ظلم روکنے والے بن جاتے ہیں ۔
یہ کہانی ہے ان لوگوں کی جو نکلے تھے انتقام کی خاطر مگر انتقام لیتے ان کو اندازہ ہی نہ ہوا کہ کسی دور میں وہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے تھے اور پھر اس کے بعد وہ مسلسل ظلم کرنے والے بن گئے ۔ ظلم کا اختتام موت ہی ہوا کرتا ہے سو ظلم کا اختتام ہوا!

سوال اٹھایا گیا کہ کیا واقعی ظلم کا اختتام ہوا؟
تو دور ہواؤں نے صدا دی ۔
"نہیں"
ظلم تو اب ظلم روکنے والے پر شروع ہوگا!

کرداروں کو اپنے ذہن کے پردے پر لایا جائے تو کردار کافی حد تک مضبوط تھے ۔ اگر ایک کردار شروع میں کمزور دیکھایا گیا تو اس کو اچانک مضبوط دیکھانے والی بےوقوفی نہیں کی گئی بلکہ اس کے مضبوط ہونے کا سفر طویل رکھا گیا ۔
کچھ کردار میری نظر میں مجھے کچھ خاص پسند نہ آئے لیکن ان کا تبصرہ کرنا میری نظر میں اہم نہیں ہے کیونکہ یہ میرا پرسنل اپینین ہے اور اس کو منظر پر لانا غیر اہم ہے ۔
ناول کا پلاٹ اچھا تھا ۔ شروعات سے اختتام تک مضبوط رہا۔

کہانی کچھ مقامات پر مجھے ڈریگ لگی جس کی وجہ سے وہ تھوڑی سی بورینگ محسوس ہوئی لیکن ممکن ہے آپ کو نہ لگے ۔
بہرحال اگر سوال اٹھایا جائے کہ آپ اس کتاب کو پڑھنے کا کہیں گی تو میرا جواب "ہاں" کی صورت میں ہوگا ۔
کتاب کا انداز خوبصورت تھا ۔کتابیں مکمل کسی دور میں نہیں ہوتیں ۔ کہانی کے کردار مکمل کسی دور میں نہیں ہوتے سو نامکمل کہانیاں ہی خوبصورت انداز سے تحریر ہوں تو دل میں رہ جاتی ہیں۔

تبصرہ نگار:لبابہ مناہل


   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?