Group Reads
1
Posts
1
Users
0
Reactions
282
Views
Topic starter
09/06/2024 8:05 pm
تبصرہ : جھد مسلسل
عرصے بعد ایسی کتابیں وجود پاتی ہیں جن کے قلم میں شروعات سے کچھ پختگی ہوتی ہے ۔ جو جانتے ہیں کہ قلم کا انداز کب کس مقصد سے کرنا ہے ۔
قلم اٹھایا گیا اور ایک ایسے موضوع پر لکھا گیا جس کی ضرورت ہے ۔ اس بات کا احساس دلانا کہ مشقت مسلسل کی جاتی ہے ۔ مشقت ایک دن کی نہیں ہوتی ۔ چاہے وہ مشقت تعلق قائم کرنے کے لیے ہو ، چاہے وہ کسی چیز کے حصول کے لیے ہو ۔ جھد مسلسل کی جاتی ہے ۔
کسی پوائنٹ پر کہانی بہت مضبوط تھی ۔ پلاٹ بےانتہا مضبوط تھا اور کچھ پوائنٹس پر پلاٹ کمزور ہوگیا تھا۔
کردار مضبوط تھے ۔ جس کردار کو جس وقت بولنے کی ضرورت تھی اس نے اسی وقت آواز اٹھائی ۔
شعر و شاعری کی ہونے والی جنگ خوبصورت تھی ۔ وہ انداز ناول کو کہیں نا کہیں خوبصورت بنا رہا تھا ۔
پہلی کتاب میں غلطیاں ہونا ممکن ہے ۔ ہر کتاب کا ایک منفی رخ بھی ہوتا ہے ۔ اگر کسی موڑ پر انسان مضبوط ہوتے ہیں تو کسی موڑ پر وہ کمزور بھی ہوجاتے ہیں ۔ کسی موڑ پر زندگی ان کو رلا دیتی ہے ۔ انسان کمزور پیدا کیے گئے ہیں تو ان کا کمزور رخ دیکھانا اہم تھا جو کہ مریحہ کے کردار میں مجھے کم لگا ۔ انسان بلاشبہ مضبوط ہوتے ہیں مگر ان کو کسی موڑ پر کمزور دیکھانا اس دنیا کے لوگوں کے لیے بہت ضروری ہے ۔
اس علاؤہ اچھی کوشش تھی ۔ قلم پختہ تھا اور وقت کے ساتھ اس میں مزید پختگی آ جائے گی۔
تبصرہ نگار :لبابہ مناہل!