NOVELS HUB UPCOMING SPECIAL NOVEL - LACKHNOW SE AYE HAIN BY MALAIKA AHMED
Sneekpeek
Funny, Humor Based Novel
”تو میں نے تو نہیں کہا تھا کہ خاندان سے باہر میری شادی کریں۔ خاندان میں ہی کوئی دیکھ لیتے۔“ اب کی بار میں نے ذرا دھیمی آواز میں کہا ہے۔
”اب اگر خاندان میں تمہارے لیے کوئی لڑکا نہیں رہ گیا تو کیا زمین میں اگا لیں؟ میری نظر میں تو ارسلان اور عدیل ہی رہ جاتے ہیں اور ان کو لے کر تمہیں سخت اختلاف ہونے والا ہے۔“ اماں آج ذرا زیادہ ہی سنجیدگی سے غصہ کر رہی ہیں۔
”استغفراللہ اماں کیسی باتیں کرتی ہیں۔ ارسلان تین سال چھوٹا ہے مجھ سے۔ بالکل چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے میرے لیے۔ اور عدیل بھائی۔۔۔ وہ پورے دس سال بڑے ہیں مجھ سے۔ کچھ تو خیال کر لیتا ہے بندہ۔“ اماں نے تو آج واقعی میں حد کر دی ہے۔ نہیں مطلب ارسلان اور عدیل بھائی؟ استغفراللہ۔۔۔
”اپنی حرکتیں دیکھی ہیں تم نے؟ اتنا تو مجھے تمہارے تین بھائیوں نے مل کر تنگ نہیں کیا جتنا تم اکیلی کر رہی ہو۔“
”میں نواب زادی ہوں اماں۔ کسی بھی ہر ایرے غیرے سے شادی کرتی اچھی لگوں گی کیا؟“ اب تو مجھے بھی غصہ آنے لگ گیا ہے۔ نہیں مطلب اب میں۔۔۔ یعنی لکھنؤ سے آئی ہوئی میں۔۔۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی میں۔۔۔ نوابوں کے خاندان میں پیدا ہونے والی میں۔۔۔ کسی بھی ایرے غیرے سے شادی کر لوں؟
Mark Your Calendars - Novel will be Published on 10th August.