R.I.P BY SOFIA EMAN...
 
Share:
Notifications
Clear all

R.I.P BY SOFIA EMAN - A PSYCHOLOGICAL MYSTERY NOVEL

1 Posts
1 Users
0 Reactions
7 Views
maryam muzzaffar
(@bilqeesnewss)
Eminent Member Customer
Joined: 3 months ago
Posts: 15
Topic starter  

نامعلوم قتل، قاتل لاپتہ، شک کا دائرہ وسیع اور اور ایپٹ آباد کی دھند

کہانی شروع ہوتی ہے ایپٹ آباد کی پولیس انوسٹیگیشن ٹیم سے جو یکے بعد دیگر پیش آنے والے قتل کے حادثات کی تحقیق  میں جتے ہیں۔

قتل بھی صرف عورتوں کا جن کی آنکھوں کو کپڑے سے باند کر کیل سے زخمی کرنے کے بعد بدن پر ہی کہیں ریسٹ ان پیس لکھا جاتا ہے۔

 وہ کیسے؟ سب میں بتاؤ تو تم لوگ ناول پڑھو گے؟ 😍 علایا، عرش، الہام، بیلا، حالہ، سعد، یوشع، ابراہیم، التمش، احمت اور بیشتر کردار خون کے اس کھیل میں کہیں نا کہیں جڑیں ملیں گیں۔

 

R.I.P کی تھیم کی اگر بات کی جائے تو وہ psycopathy and sociopathy کے گرد گھومتی ہے۔ کیسے ماں باپ ایسے بچوں کی زندگیوں میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔

کہانی میں ایک کردار psycopath ہے تو دوسرا sociopath۔ اب کون کیا ہے۔ یہ آپ ناول پڑھ کر جان لیں۔

 

اگر طرز تحریر اور صوفیہ کی لکھائی کی بات کریں تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کے دیگر ناولز کے مقابلے یہ ناول لکھائی کے معاملے میں کہیں کہیں ڈگمگا رہا تھا۔ مگر کہانی میں آنا والا ٹوسٹ سب کچھ بھلا دیتا ہے۔

اگر کسی نے r.i.p پڑھنا ہے تو اس ٹوسٹ کے لیئے پڑھیں۔

i assure you, the plot twist was worth it.

 

 کرداروں میں میری پسندیدہ علایا رہی۔ اپنے والد کے ساتھ اسکا رشتہ پڑھتے باقاعدہ چہرے پر مسکراہٹ آجاتی تھی۔ ( نہیں کوئی اتنے پاپا کی پری نہیں تھی بلکے دونوں بچوں کی طرح لڑتے جگھڑتے تھے۔ مسز احمت بھی جنت سے بیٹھ کر کیا کیا دیکھ رہی ہونگیں۔)

عرش اور علایا کی کیمسٹری کی شکایت مجھے صوفیہ سے ہمیشہ رہے گی۔ کیا تھا جو یہ اپنے پتھر دل کو نرم کر لیتی۔

حالہ، سعد اور یوشع کا لو ٹرائنگل بھی قابلِ ذکر ہے مگر جس ایک کردار کی بچھڑی محبت کا مجھے افسوس ہے وہ تھا بیچارا ابراہھیم۔ کنوارا ہی رہ گیا 😞 

بیلا کی بیک سٹوری کے لیئے صوفیہ کو standing ovation۔ کمال کیا تھا رائٹر نے۔

 

ولن کون ، ہیرو کون اور ہیروئں پوری کہانی آپ کو گھما کر رکھ دے گی۔

 

ر آئی پی ایک واقعی پڑھنے کے قابل مسٹڑی ناول ہے جو انسانی نفسیات کے سیاہ اور سنجیدہ پہلوؤں کو بہت باریکی سے بیان کرتا ہے۔

This topic was modified 4 days ago 2 times by maryam muzzaffar

   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?