Novel Jahad Musalsa...
 
Share:
Notifications
Clear all

Novel Jahad Musalsal by Hani Chaudhary Review:Wisha Nadeem

1 Posts
1 Users
0 Reactions
30 Views
(@wishanadeem89)
Eminent Member Customer
Joined: 2 months ago
Posts: 16
Topic starter  

ناول:جہد مسلسل 

مصنفہ:ہانی عمران

تبصرہ نگار:وشاء ندیم

تبصرہ:

ایک اچھا ناول وہ ہوتا ہے جو قاری کو شروع سے آخر تک حرف حرف پڑھنے پر مجبور کر دے۔

اور جہد مسلسل کا شمار ان اچھے ناولز میں ہوتا ہے۔

جب اسے پڑھنے بیٹھی تو میرا دل نہیں تھا پڑھنے کو سوچا تھا کہ چار پانچ پیجز پڑھ کر چھوڑ دوں گی۔

رات مجھے اتنی سخت نیند آئی ہوئی تھی کہ بس پوچھو مت جی چاہ رہا تھا آنکھیں بند کروں اور جھٹ سے نیند کی وادیوں میں اتر جاؤں مگر کہاں!!

بستر پر لیٹتے ہی نیند جیسے مجھ سے روٹھ گئی تو میں نے سوچا چلو ناول پڑھتے ہیں اور پھر پہلے سے آخری پیج تک میں اس ناول سے ایسا جڑی کہ دو گھنٹوں میں پورا ناول پڑھ لیا مگر پورا ناول پڑھتے پڑھتے رات کا ایک بج گیا🌝۔

اب اس بات سے اندازہ لگا لیجیے کہ ناول کتنا مزے دار تھا۔

رواحہ عالیار اور مریحہ کی کہانی بہت اعلیٰ تھی۔

ان کا نکاح بہت اچانک ہوا(کیوں ہوا کیسے ہوا؟؟ سب میں ہی بتا دوں کیا🤨)

عالیار پر مجھے کبھی کبھی بڑا غصہ آتا یعنی کوئی اپنی اتنی پیاری بیوی کے ہوتے ہوئے کسی اور سے کیسے محبت کر سکتا ہے 😭

مگر وہی بات کہ محبت اندھی ہوتی ہے 😏۔

خیر عالیار اور مریحہ میاں بیوی کے طور پر کیسے تھے یہ تو آپ خود پڑھ لیجیے گا مگر ان کی حلال دوستی سب سے بیسٹ تھی۔🤌🏻😭

ان کے بارے میں خاص بات یہ تھی کہ وہ ساتھ نہیں رہنا چاہتے تھے مگر پھر بھی ہر وقت ساتھ رہتے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے🥺❤️۔

اصل ہیرو تو مریحہ ہے مگر میرا ہیرو تو روحان حیدر ہے بھئی🙈۔

اس بندے نے مجھے رات کے بارہ بجے رولایا ہے مگر خیر ہے وہ کرش ہے اس کے لیے تو رات دو گھنٹے تک انسان رو سکتا ہے 🥺۔

اب روحان حیدر کون ہے اور اس نے مجھے کیوں رولایا یہ تو آپ کو تب ہی پتا چلے گا جب آپ یہ ناول پڑھیں گے 🌚۔

کہانی میں ایک جگہ آپ کو تقریباً ہارٹ اٹیک آئے گا یعنی آخری سو پیجوں میں مگر آپ نے گھبرانا نہیں ہے اور آخری صحفے تک اسے پڑھنا ہے😁۔

اس میں سب سے اچھا سبق جو مصنفہ نے دیا وہ یہ تھا کہ رشتے دولت سے زیادہ بڑھ کر ہوتے ہیں آپ رشتوں کو دولت میں کبھی نہیں تول سکتے اور نہ ہی تولنا چاہیے۔

اور دوسرا سبق یہ تھا کہ جو آپ کو آئینہ دیکھاتا ہے وہ انسان آپ کو کبھی اچھا نہیں لگتا😂۔

امید ہے کہ آپ اس ناول کو ضرور پڑھیں گے اور پھر میرے ساتھ ساتھ آپ بھی رات کے بارہ بجے روئیں گے🌚🌝۔

اگر آپ کو بھی میری طرح انساء زہر نہ لگی تو میری آپ کی آج سے ختم سمجھیں پھر😏۔


   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?