Jahad e Musalsal by...
 
Share:
Notifications
Clear all

Jahad e Musalsal by Hani Imran

1 Posts
1 Users
0 Reactions
238 Views
(@nuzhi-moeedgmail-com)
Active Member Customer
Joined: 10 months ago
Posts: 3
Topic starter  

جہدمسلسل کہانی ہے ایک بہادر لڑکی کی اور فرمانبردار ڈرپوک لڑکے کی۔

میں نے یہ ناول انجوائے کیا۔ کہانی کے کردار اور رائٹنگ سٹائیل اچھے تھے۔ کہانی کا ھیرو رواحہ عالیار عموماً کہانیوں کے ھیرو سے تھوڑا مختلف تھا اپنے باپ کے سامنے بول نہیں پاتا تھا۔

مریحہ کا کردار ایک مضبوط اور بہادر لڑکی کا تھا، جو سب کے سامنے حق بات کہنے کی ھمت رکھتی تھی اور اگر حق کہنے پہ اسے سب برا سمجھتے تھے تو بھی اسے پرواہ نہیں تھی۔ وہ جانتی تھی کہ مقصد کے حصول کے لئے جہدمسلسل ضروری ہے، اور اسکے کردار کی ڈولوپمنٹ میں مرکزی کردار اسکے بھائی روحان کا تھا۔ بہت پیارا کریکیٹر لکھا گیا روحان کا۔

کہانی نے کہیں پر بھی بور نہیں کیا۔ میں نے پورا ناول کسی بریک کے بغیر ختم کیا۔ 

عالیار اور مریحہ کی کیمسٹری مزے کی تھی سپشلی انکا شعر وں کے زریعے گفتگو کرنا، میں شعر و شاعری کی کوئ خاص فین نہیں ہوں لیکن اس ناول میں شاعری کے انتخاب نے مجھے متاثر کیا۔

کچھ کمیاں بھی تھی کہانی میں۔ مریحہ کا کردار کہیں کہیں ضرورت سے زیادہ مضبوط اور اچھا دکھایا گیا انساء کو عالیار کی زندگی میں لانے کے لیئے جو بیک سٹیپ کیا وہ تھوڑا زیادہ ہو گیا۔

لیکن اوور آ ل بہت مزے کا تھا۔ 

This topic was modified 9 months ago by Sadaf Moeed

   
Quote
Share:
Open chat
Hello 👋
How can we help you?