Novelettes

Ishq Dar Azdawaj

ایسے نکاح کی جس میں محبت نہیں تھی…
یہ کہانی میرے اردگرد موجود تمام لوگوں کے نام ہے جن کی بدولت میں یہ جان سکی کہ نکاح میں محبت کتنی مضبوط ہوتی ہے…
یہ کہانی اللہ تعالیٰ کی بیان کردہ نشانیوں میں سے ایک اہم اور خاص نشانی پر مبنی ہے۔
میری دعا ہے کہ ہر شادی شدہ جوڑا اپنے نکاح میں موجود محبت کو محسوس کر سکے اور یہ جان سکے کہ
”عشق در ازدواج بسیار قوی است“

Ishq e Zeba

 یہ کہانی ہے عشق کی ، کہانی ایک ایسے انسان کی جس نے بے انتہا محبت کی مگر اسے اسکی محبت مل نہ سکی۔۔کہانی دو دیوانوں کی۔۔ کہانی عشقِ مجازی سے عشقِ حقیقی تک پہنچنے کی ۔۔
کہانی ایک چلبلی لڑکی کی۔۔
کہانی یوشع خان آفریدی کے لاحاصل عشق کی۔

Jaana Pehchana sa Ajnabi

“نیلم ویلی کشمیر ” کا  حسین،خوبصورت اور یادگار سفر
 یہ کہانی ہے محبت میں ہاری ہوئی لڑکی کی ، دوران سفر کوئی اسکے بنجر دل کی سرزمین  پہ بناء کچھ کہے  اپنی مسکراہٹ سے اس کے بنجر دل کی سر زمین کو سیراب کر گیا تھا۔ مگر بار بار ٹوٹ جانے کے خوف نے اسے ہار ماننے پہ مجبور کردیا۔

Jalebi

زندگی میں آیا ہر انسان اپنے اصل کی بنیادوں پر کھڑا ہوتا ہے بالکل ویسے ہی جیسے گول گھومتی جلیبی کا ایک سرا اسے اس کے آخری سرے سے بالآخر جوڑ ہی دیتا ہے ، اپنے اصل کو پہنچاننے والا اطمینان اور ٹہراؤ کا پیکر ہوتا ہے اس کے بر عکس جو اپنے اصل کو بھول جائے وہ جا بجا کے روگ کا شکار ہوتا ہے
یہ کہانی ہے مزاح کی جس میں سبق ہے اپنے اصل کی جانب مڑنے کا ، یہ کردار آپ کو ہنسانے کے ساتھ ساتھ آپ کی اصلاح کریں گے تو شروع کرتے ہیں سفر ‘جلیبی’ کا

Junoon e Muhabbat

یہ کہانی ہے عشوہ خان کی جو موبائل ملنے پر گمراہی کی راہ پہ نکل پڑی۔۔۔اور پھر ایک ایک لڑکے کے ہاتھوں استعمال ہونے کے بعد اس کا پھر اپنے رب کی طرف لوٹنا۔۔۔اور پھر اسے دوبارہ سے اسامہ خان سے جنون کی حد تک محبت ہونا

K Shikasta Ho To Aziz Tar Hai

اس افسانے کا بنیادی سبق یہ ہے کہ اگر انسان کسی شے کے حصول کے لیے خود کو خوار کر دے اور اپنا آپ بھلا کر صرف اسی کی خواہش کرنے لگے تو وہ شے اس سے دور ہوتی جاتی ہے۔اور اگر انسان بے نیاز ہو کر معاملہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سپرد کر دے،اللہ کی رضا میں راضی ہو جاۓ تو اللہ بھی اسے وہ شے دے کر راضی کر دیتے ہیں۔

Kaar e Farhad

یہ ناول مشتمل ہے دو محبت کرنے والوں کی نوک جھونک پہ۔ کچھ ایسے کرداروں پہ جو پاک ہیں منافقت سے۔ مگر برائی تو ہر جگہ پر ہوتی ہے۔ کچھ ایسے لوگ جو اپنی جھوٹی انا کا بھرم رکھنے کو زندگیاں اجاڑ دیتے۔ لیکن بھرم تو ہوتے ہی ہیں ٹوٹنے کو۔ دیکھتے ہیں محبتوں کے درمیان پلتی لڑکی جب اچانک منظر سے غائب ہو جائے۔ اور کچھ ایسے واقعات جو آپ کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیں۔

Kafir or Musalman

یہ ایک ایسی کہانی ہے جس میں انسان اپنے عشق کو پانے کی خاطر. اپنے محبوب کو پانے کی خاطر اپنا مذہب بدل لیتا ہے. رب تو سب کا ایک ہے. لیکن عشق کسی کسی کو ہوتا ہے اور جسے ہوتا ہے اسے بس معشوق سے غرض ہوتی ہے جس کے لیے وہ اپنا عیش و آرام تک ٹھکرا دیتا ہے.
ایک شعر سے وضاحت ہے کہ
سخت کافر تھا جس نے پہلے میر
مذہبِ عشق اختیار کیا

Kathin Rahon Ki Tu Manzil

“کٹھن راہوں کی تو منزل” میری پہلی تحریر ہے۔
یہ کہانی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ جو زندگی میں بےحد مشکلات کا سامنا کرتی ہے مگر اللہ پہ پختہ بھروسہ رکھتی ہے امید اور صبر کا دامن نہیں چھوڑتی۔ یہ کہانی ہے دوستی اور محبت کے نام۔۔۔۔!! امید کرتی ہوں میری پہلی کاوش آپ کو پسند آئے گی۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

Khawab Fareb or Hum

یہ کہانی ہے عنایہ کی جسکے خواب ہیں پیرس کی سرزمیں پر کھڑے ہوکر رنگوں سے اپنا محل تعمیر کرنے کی ۔یہ کہانی ہے رشوت فریب سے لڑتے احمد کی . امید ہے اس کہانی کو آپ پڑھ کر  آگے  پہنچاو گے تاکہ ملک سے رشوت لینے والوں کی تعداد ختم ہوسکے حکومت ایکشن لے سکے

Khudi Ki Talash

جب انسان کو ہر چیز میسر ہو تمام تر آساٸشیں ملی ہوٸی ہوں تو انسان کبھی اپنے اصل مقصد تک پہنچ  ہی نہیں سکتا،جب تک در در کی ٹھوکریں نا لگیں جب تک انسان سنبھل ہی نہیں سکتا ، اور جب تک  روح پر گہرا زخم نا  لگے انسان رب کے سجود جھک ہی نہیں سکتا۔۔۔“
 یہ ایک خودسر  لڑکی کی کہانی ہے جو دنیا کی رنگینیوں میں گم اپنا گھر ،ماں باپ سب چھوڑ آتی ہے یہ کہانی ہے اپنی تلاش کے سفر کی جو شروع ہوا  گمراہی سے اور ختم ہوا اپنی تلاش پر راہِ ہدایت پر۔۔۔
1 4 5 6 10
Open chat
Hello 👋
How can we help you?