کہانی ایسے کرداروں کی جو اپنی زندگی میں کسی نہ کسی شے سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ وقت کو مات دینا ان کا دوسرا پسندیدہ مشغلہ ہے جبکہ پہلا آج بھی بےعیب ظاہری حسن کو پوجنا ہے۔ کہانی ایک ایسے معاشرے سے وابستہ ہے جہاں اکیسویں صدی میں قید پڑھے لکھے جاہل آج بھی انیسویں صدی کی سلاخوں کے قیدی ہیں۔ وہاں جہاں اصل خوبصورتی انسان کے ظاہر سے ہار جاتی ہے۔ وہاں جہاں انسانیت کے قتل پر روح کی شکست فرض ہے۔