یہ ناول مختلف کرداروں کا مجموعہ ہے۔ ہر کردار کسی نہ کسی انسان کی نشاندہی کررہا ہے۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کونسا کردار ہیں۔ انسانوں کی مختلف اقسام ہوتی ہیں جیسے کہ میرے کردار ایک دوسرے سے مختلف ہیں مگر ان میں ایک چیز عام ہوتی ہے اور وہ چیز ہوتی ہے “روشنی”۔ ناول پڑھتے آپ خود کو ایک بار دیکھیں کہ آپ کونسا کردار ہیں اور آپ کونسی قسم ہیں۔ اپنا محاسبہ خود کریں۔ سادگی کی ایک اپنی چمک ہوتی ہے اور میں سادگی کو ہر شے پر فوقیت دیتی ہوں۔ یہ ناول بھی اتنا ہی سادہ ہے جتنا کہ ایک انسان فطری طور پر سادہ ہے اور یہ ناول اتنا ہی پیچیدہ ہے جتنا کہ ایک انسان پیچیدہ ہے۔ کرداروں کے بدلتے رنگوں سے کچھ رنگ آپ بھی چنیں اور زندگی کو مزید سادہ بنائیں کیونکہ سادگی کی اپنی چمک ہوتی ہے۔
مختلف کردار جو کہ سفر میں ہیں۔۔ ایک ایسا سفر جو کہ روشنی سے شروع ہوتا ہے روشنی کی طرف۔۔ مختلف کردار مختلف لوگوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کچھ وہ جو روشنی کو پا لیتے ہیں اور کچھ وہ جو ساری عمر سفر میں رہتے ہیں۔ وہ لوگ جو اندھیرے سے ڈرتے ہیں اور روشنی انھیں خود ڈھونڈ لیتی ہے۔ان لوگوں کی کہانی جنھیں اندھیرے خود جلنا سکھاتے ہیں اور وہ جل کر ایسی روشنی پیدا کرتے ہیں کہ ہر طرف اجالا ہوتا ہے۔

کہانی روم اور لاہور دو شہروں کی ہے۔ کہانی میں خون اور خوشبو کو بڑے خوبصورت انداز میں پوٹرے کیا گیا ہے۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کہانی بے شک پرانے وقت کی ہے مگر اس کا تعلق آج کے معاشرے سے ہے۔ لاہور مجھے دل سے بہت پسند ہے اور اپنی کہانیوں میں مختلف زاویوں سے اسے بیان کرتی ہوں، اس کہانی میں بھی میں نے لاہور کے ایک نئے رنگ کو پینٹ کیا ہے۔ قاری کو خوشی بھی ہوگی اور دکھ بھی مگر یہی کہانی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ کہانی آپ کو اپنے اردگرد ہوتے واقعات سے بہت ملتی جلتی لگے گی اور یہی مجھے سب سے اچھا لگتا ہے۔ کہانی میں محبت ہے سیاست ہے، خون ہے خوشبو ہے۔۔ کہانی محض ایک کہانی نہیں ہے۔