خواہش ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کی زندگی بچپن سے مشکلات کا شکار ہے۔ اپنے والدین کی موت کے بعد، اسے نانا کا سہارا ملتا ہے، لیکن اپنی ماموں ممانی کی بے حسی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یہ کہانی ماہ نور کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے نانا کے کیفے کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ زندگی کی تلخیوں سے لڑتی ہے۔ محبت، دھوکہ، اور قربانیوں کے سفر میں، وہ سیکھتی ہے کہ اعتماد اور خود اعتمادی کی کیا اہمیت ہے۔