Haya Fatima Ahmed

Author's books

Tu He Justuju by Haya Fatima Ahmed

اس کہانی میں حیام احمد حیات، نور العین، زہرہ ناصر، افشاں ندیم، عارض احمد وہاب، ارمان جاوید مغل، زین العابدین اور محمد عالیان خالد کے کردار موجود ہیں جو سب ایک ہی یونیورسٹی میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے سٹوڈنٹس ہیں۔
اس کے مین کردار حیام احمد حیات اور عارض احمد وہاب ہیں ان دونوں کا نکاح بچن میں ان کے بڑوں کی مرضی سے کروایا جاتا ہے کچھ مسائل کی وجہ سے دنوں الگ الگ ملکوں میں بڑے ہوتے ہیں یہ کہانی عارض کے اس کو یونیورسٹی میں ملی ایک لڑکی سے محبت سے لے کر اس کے اس انکشاف تک ہی ہے کہ وہ لڑکی ہی اس کی بیوی ہے۔ بہت سی مشکلات اور مصائب کے باوجود وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے زندگی بسر کریں گے اس کہانی میں سب بیان کیا گیا ہے۔
اس کے بعد کہانی میں افشاں ندیم اور محمد عالیان خالد کی کہانی آتی ہے ان کا سفر بچپن میں ایک کیس سے شروع ہوا تھا۔ پچپن کی نوک جھونک سے لے کر ایک دوسرے سے نفرت اور محبت تک یہ کی کہانی ہے۔ تیسری نمر پر زہرہ ناصر اور زین العابدین ہیں دونوں ہی اپنے دوستوں کی جان شرارت اور معصومیت کے شاہکار ان کی کہانی دوستی ایک دوسرے کی محبت سے انجانیت، غصے، پشتاوے سے لے کر ایک دوسرے کو پا لینے اور کھو دینے تک کی ہے۔
چوتھے نمبر پر ارمان جاوید مغل اور نور العین کی ہے ان کی کہانی میں نور ایک جذباتی لڑکی اور ارمان اس کے معاملے میں سنجیدہ لڑکا ہے ہر وقت کی لڑائی نوک جھونک اور غلط فہمی سے لے کر ایک دوسرے کو معاف کرنے اور اپنانے کی ہے
Open chat
Hello 👋
How can we help you?