یہ کہانی ایسے کزنز پر ہے جن میں کچھ شوق مزاج کے مالک ہیں اور کچھ سنجیدگی کے دلدادے۔ کچھ لڑاکے سے ، کچھ محبّت بانٹنے والے۔ کچھ گھر میں رونق پھیلانے والے۔
یہ کہانی ہے ایک چنچل سی لڑکی کی جو خواب میں ڈر جایا کرتی تھی۔ ایک ایسے ہیرو کی جو ہیروئن کو پسند کرنے کے باوجود اس سے لڑنے کی چاہ میں رہتا تھا۔ اک ایسی لڑکی کی جس نے خود کے ٹھکرائے جانے کے بعد بھی کوئی گلہ نہ کیا تھا۔
یہ کہانی ہے بچپن سے بڑے ہونے تک اور اس دورانیے میں زندگی کیسے بدلتی ہے،قسمت کیسے بدلتی ہے اور لوگ کیسے بدلتے ہیں اور رشتے بھی اپنے رنگ دکھانے لگتے ہیں،کئی چہرے دوبارہ نظر نہیں آتے اور کیسے بچپن یادِ ماضی بن کر رہ جاتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ بچپن کے تصورات،وہم وگمان اور خوش فہمیاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔
یہ کہانی ہے اک انا کی ماری غصّے کی تیز لڑکی کی، اک معصوم اور عقلمند حویلی کے اصولوں کے بھینٹ چڑھ جانے والی لڑکی کی، اک ایسے مرد کی جو اپنی پسندیدہ عورت کو حاصل کر کے بھی اس سے دور ہو گیا تھا، اور اک ایسے لڑکے کی جو حویلی کے اصولوں کی آڑ میں ہی خود کی محبّت کو حاصل کر چکا تھا۔