ایک ایسی کہانی ہے جو تاریکی میں بھٹکتی روح کی روشنی کی طرف واپسی کا سفر بیان کرتی ہے۔ یہ صرف ایک فرد کی داستان نہیں، بلکہ ہر اس دل کی ترجمانی کرتی ہے جو دنیا کی چکاچوند میں اپنی حقیقت کھو چکا ہے، لیکن اللہ کی رحمت نے اسے تھام لیا۔
یہ کہانی ان سب لوگوں کے لیے ہے جو اپنی شناخت کی تلاش میں ہیں، جو سچائی کے متلاشی ہیں، اور جو جاننا چاہتے ہیں کہ ہدایت کا سفر کتنا مشکل، مگر کتنا حسین ہوتا ہے
زندگی کی راہوں میں ہم سب کو دوستوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور یہ ناول اسی دوستی کی کہانی ہے۔ “یار یارم” میں میں نے دوستی کی حقیقت، وفاداری اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ کہانی ایک ایسے سفر کی عکاسی کرتی ہے جہاں دوست ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں اور اپنی دوستی کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔اس ناول میں موجود تمام کردار فرضی ہیں ان کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں-
یہ ناول صرف ایک کہانی نہیں، بلکہ ایک پیغام بھی ہے کہ حقیقی دوستی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ میں امید کرتی ہوں کہ یہ کہانی آپ کو اپنی دوستیوں کی قدر کرنے پر مجبور کرے گی اور آپ کو یاد دلائے گی کہ زندگی کی خوبصورتی ان لوگوں میں ہے جو ہمارے ساتھ ہیں۔۔۔۔۔۔۔
دوستی کی ایک سچی اور خالص کہانی ہے جو زندگی کے تمام نشیب و فراز کے باوجود ہمیشہ قائم رہنے والی ہوتی ہے۔
یہ ناول ان رشتہ دار اور دوستوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے کے دکھ، تکلیف اور خوشی میں شریک ہیں۔ دوستی کا یہ رشتہ نہ صرف اعتماد، محبت اور وفاداری پر مبنی ہے، بلکہ یہ ایک دوسرے کی حمایت اور ہمت بڑھانے کا وسیلہ بھی بنتا ہے۔ کہانی میں ہر کردار کی زندگی میں دوستی کی اہمیت اور اس کے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے، جو دکھاتی ہے کہ ایک سچا دوست صرف مشکل وقت میں نہیں بلکہ خوشیوں میں بھی آپ کا ہمسفر ہوتا ہے۔ کہانی میں دوستی کی وہ گہرائی اور طاقت دکھائی گئی ہے جو ہر رشتہ کو خاص بناتی ہے اور اس میں انسانیت اور احترام کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔