آزمائش تو ہر شخص کی زندگی میں آتی ہے۔ اس چیز کے ذریعے جو آپ کو سب سے بڑھ کر عزیز ہوتی ہے۔ اور کامیاب وہ ہوتے ہیں جو صبر سے اور اللّٰہ پہ توکل کر کے اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
آزمائش ناول کے کرداروں میں بھی آپ کو ایسی ہی چیزیں نظر آئیں گی۔ دیکھتے ہیں کہ کس طرح نورِ صباح اپنی آزمائش کا مقابلہ کرتی ہے۔
کہانی ان کرداروں کی جنہوں نے رات کے اندھیرے میں نور کا چراغ ڈھونڈ لیا۔ یہ کہانی انابت ابراہیم کی ہے جو سکون کی متلاشی ہے۔ یہ کہانی مومن اسحاق کی ہے جس نے اپنا قرآن کھو کر اپنا مقصد کھو دیا