Alishba Noor

Author's books

Be Lagaam Safar Episode 1 by Alishba Noor

محبت اخلاق سے ہوتی ہے۔ انسان کا رویہ یہ بہت اہم کردار ہوتا ہے، محبت کو مزید اجاگر کرنے کے لیے۔ نیت صاف ہو اور یقین پکا ہو تو انتظار۔۔۔۔۔ انتظار رائیگاں نہیں جاتا ہے۔ انتظار کا سفر اور یقین کا سفر سب موجود ہے اس بےلگام سفر میں۔

Chah Aik Si Nahi Rehti

انسان اپنے رب کے فیصلوں سے لاعلم ہے، وہ اس بات کا اندازہ کبھی نہیں لگا سکتا اور نہ ہی اپنے رب کے فیصلوں کو سمجھ سکتا ہے۔ خدا اپنے بندے کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں کرتا۔ انسان کو اُسی چیز سے نوازتا ہے جس کا وہ حقدار ہوتا ہے۔ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔ اُس کی کی گئی نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی۔ کسی نہ کسی موڑ پر اللہ نے اپنے بندے کے لیے رہنمائی کے دروازے کھولے رکھے ہوتے ہیں۔ بس ہمیں اُن تک خود پہنچنا ہوتا ہے۔ وسیلوں کے ذریعے اور سیکھے گئے سبق کے ذریعے۔

Ghehra Smandar

اللہ نے ہر انسان کو اُس کی سوچ سے زیادہ نوازا ہے۔ زندگی اک امتحان ہے، کسی کو دنیا میں بہت کچھ دے کر نوازا گیا ہے تو کسی سے لے کر۔ غرض یہ ہے کہ انسان اپنے اچھے اور برے وقت میں کتنا شکر ادا کرتا، کتنا صبر سے کام لیتا ہے۔ دنیا میں سب سے امیر انسان وہ ہے جس کے والدین حیات ہیں۔ سر پر والدین کا سایہ ہونا کسی نعمت اور خوشنصیبی سے کب نہیں۔

Muhabbat Ki Tijjori by Alishba Noor

محبت کسی کی بھی باتوں کی وجہ سے یا غلط بیانی کی وجہ سے ختم نہیں ہوتی۔ محبت تو یقین کا نام اور یقین کسی دوسرے کی چند باتوں کی وجہ سے ٹوٹتا نہیں۔ بےشک انسان بہکاوے میں آسکتا ہے۔ لیکن انسان وہی ہوتا ہے جو صرف دوسروں کی بات سنے، اُس پر فوراً سے عمل کرنے والا انسان نہیں ہوتا۔ اگر انسان دوسروں کی بات سن کر عمل کر لے تو اُس کو تباہ ہونے سے کوئی بچا نہیں سکتا ہے۔

Mukhtasir Gunjaesh Ke Sabab

ہم چاہے کسی کو کتنا ہی کیوں نہ مانگ لیں، اگر وہ ہمارا نہیں تو ہم تک آکر بھی چلا جاتا ہے، اور پھر کوئی کسی سے نفرت کرنے لگ جائے۔۔۔۔ محبت سے نفرت تک کا سفر تو پھر انسان کو برباد کر ہی دیتا ہے، کوئی چال چلے یا نہیں مگر دل میں آئی گئی نفرت کی رنجش کہاں رد کی جاتی ہے۔ ہماری بےتحاشا کی گئی دعائیں بھی اگلے کو پوری طرح سے محفوظ نہیں کر سکتی اور خاص طور پر تب جب کوئی آپ کو دل سے آہیں دے چکا ہو۔
Open chat
Hello 👋
How can we help you?